دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 18 | فتاوی رضویہ جلد ۱۸

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۸

اذاوھب لرجل دارا والواھب ساکن فیہا لاتصح الھبۃ بخلاف مااذا وھبت الزوجۃ لزوجہاوھی ساکنۃ فیہا لانہا ومافی یدھا فی یدہ [1]۱۲خزانۃ۔

اور جب ایك شخص نے اپنامکان دوسرے کو ہبہ کیا حالانکہ واہب خود اس میں رہائش پذیر ہے تو یہ ہبہ صحیح نہ ہوگا بخلاف جبکہ عورت اپنا رہائشی مکان خاوند کو ہبہ کرے تو صحیح ہے کیونکہ خود عورت اور اس کا سامان خاوند کے قبضہ میں ہے ۱۲خزانہ(ت)

کیاروایات مذکورہ صورت مقدمہ مذکورہ سے متعلق ہیں اورازروئے روایات مذکورہ مکانات مقبوضہ ہندہ نہیں متصور ہوں گے؟یا روایات مذکورہ معاملہ ہبہ سے متعلق ہیں جس میں قبضہ ضرور ہے اور اسی صورت سے متعلق ہیں کہ جہاں کوئی شہادت قبضہ کی نہ گزرے اس مقدمہ میں بیعنامہ اقرار شوہر اور شہادت قبضہ زوجہ زید کی موجود ہے،تو روایات مذکورہ اس مقدمہ سے غیر متعلق ہیں یا کیا؟جوابات بحوالہ روایات معتبرہ تحریر فرمائیے؟بینواتوجروا۔

الجواب:

صورت مستفسرہ میں مکانات مملوکہ ہندہ کا واگزاشت کرنا حاکم پر واجب ہے اور ان کا نیلام سخت حرام ڈگری داروں کی حجت محض با طل وصریح جہالت،

اولًا: جب بیع بنام ہندہ گواہوں سے ثابت ہے تو ملك ہندہ ثابت ہے اور قبضے کی بحث سرے سے لغو وبے معنی کہ بیع صحیح میں قبضہ شرط ملك نہیں نفس عقد سے شے ملك بائع سے نکل کر ملك مشتری میں داخل ہوجاتی ہے اذالم یکن توقف ولاخیار(جب بیع میں اختیار اور وقف نہ ہو۔ت)یہ تو صراحۃً بیعنامہ بعوض مہر تھا اگر ہبہ نامہ بعوض مہر ہوتا جب بھی قبضے کی اصلًا حاجت نہ تھی حالانکہ ہبہ بے قبضہ تمام نہیں ہوتا اور وجہ یہ کہ ہبہ بالعوض(نہ بشرط العوض)اگرچہ صورۃً واسمًا ہبہ ہے مگر نظرًا بمعنی حقیقۃً وحکمًا ہے تو محتاج قبضہ نہیں۔درمختار میں ہے:

الھبۃ بشرط العوض المعین ھبۃ ابتداء فیشترط التقابض فی العوضین و یبطل بالشیوع بیع انتہاء فترد بالعیب وخیار الرؤیۃ وتوخذ

معین چیز کے عوض ہبہ ابتداءً ہبہ ہے اس لئے عوضین میں قبضہ شرط ہے اور غیر منقسم ہوجانے پر باطل ہوجائے گا اور یہ بشرط العوض ہبہ انتہاءً بیع ہے اس لئے عیب اور خیار الرؤیۃ کی بناء پر واپس

 


 

 



[1] خزانۃ المفتین کتاب الہبہ قلمی نسخہ ۲/ ۱۵۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن