30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(٭٭٭)تجویز کی اور لکھا کہ سید محمد افضل صاحب اس قدر قیمت میں خود لے لیں یا ہم کو دے دیں۔سید محمد افضل صاحب نے خود لینا پسند کیا پس حصہ سید محمد احسن صاحب کے(٭٭)ان کی یافتنی مذکور سے کم ہو کر(٭٭٭۲ / ۳-۳/ ۸)پائی ان کے لئے محمد احسن صاحب پر رہے اور کڑھاؤ ساتوں سید محمد افضل صاحب کے ہوئے لہذا حسب ذیل حکم ہوا:
(۱)جملہ مکانات متنازعہ میں سید افضال حسین صاحب کا دعوٰی نہیں۔
(۲) مکان مسکونہ نمبر۱ میں سید محمد افضل صاحب کا کوئی حق نہیں۔
(۳)مکان نمبر ۳ کے تین ربع مبیع سے نصف ملك سید محمدافضل صاحب اور ایك ربع مرہون سے نصف ان کا مرہون ہے۔
(۴)مکان نمبر ۴ عبدالکریم خاں والا بالمناصفہ سید محمد افضل ومحمد احسن صاحبان کے مرتہنی میں ہے۔
(۵)مکان نمبر ۵احمد حسین خاں والا خالص ملك سید محمد احسن صاحب قرار پایا اس میں سید محمد افضل صاحب کا کوئی حق نہ رہا۔
(۶)مکان نمبر ۲محمد بخش والا خالص ملك سید محمد افضل صاحب قرار پایا اس میں سید محمد احسن صاحب کا کوئی حق نہ رہا۔
(۷)اثاث میں کسی فریق کا دوسرے پر دعوٰی نہ رہا۔
(۸)بقایا بدیں تفصیل بابت رس ذمہ اسامیان جگت پور(سما ٭٭)،بابت توفیر ذمہ اسامیان دیہہ لغایۃ(۰ ۹ ف٭٭،)بقایا بابت مان پور و پر ساکھیڑا(٭٭۰۱۲/)مطالبہ مرتہنان بابت مکان مرہون عبدالکریم خان والا(٭٭)مجموع(٭٭)آخر ۱۳۰۹ ف تك سید محمد افضل صاحب وسید محمد احسن صاحب کے بالمناصفہ ہیں ان میں جوکچھ جس فریق کو وصول ہوا اس کا نصف دوسرے کو اداکرے اگر کسی مد میں اس مقدار سے کمی ظاہر ہو تو سید محمد احسن صاحب پر لازم ہوگا کہ اس کمی کا نصف سید محمد افضل صاحب کو ادا کریں۔
(۹)کھنڈسار جگت پور میں شروع ۰ ۱ سے سید محمد افضل صاحب کی شرکت رہی اس کے ساتوں کڑھاؤ سید محمد افضل صاحب کے قرار پائے سید محمد احسن صاحب وہ ساتوں کڑھاؤ سید محمد افضل صاحب کے مکان پر پہنچوادیں،سید محمد افضل صاحب کرایہ وباربرداری اد اکرینگے۔
(۱۰)قرضہ دامودرداس بابت دستاویز(٭٭واقعہ صما /)دونوں فریق سید محمد افضل وسید محمد احسن صاحبان پر نصف نصف ہے اس کی وجہ سے جو کچھ باریا مطالبہ آئے گا دونوں فریق پر بحصہ مساوی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع