30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
وہ تو سید امیر علی صاحب مرحوم کے بعد رہن لیا گیا باقی سب مکانات ان کے دادا سید امیر علی صاحب مرحوم نے اپنے روپے سے بیع ورہن لئے ہیں اور اپنی طرف سے جس جس کو جتنا دینا منظور تھا اس اس کا نام بیعنامہ اور رہن نامہ میں درج کرادیا،
اور سید محمد احسن صاحب نے اپنے اظہار میں فرمایا ہے کہ سید افضال حسین میرا مختارعام ہے اس مقدمہ دائرہ میں جو بیان سید محمد افضال حسین صاحب نے کئے مجھ کو قبول ومنظور ہیں اور سید محمد احسن صاحب نے اپنی اخیر تحریر عــــــہ۱ میں خود صاف لکھا کہ یہ بیع ورہن والد صاحب کے روپے سے تھے تو اپنے اگلے بیانوں کو صراحۃً رد فرمایا بالجملہ باقرار مدعا علیہا ثابت ہوا،نیز اس کی تعمیر کی نسبت سید محمد احسن صاحب مجوز سے زبانی فرمادیاگیا گیا تھا کہ کھنڈ سار جگت پور کے روپے سے ہوئی اور یہ کہ اس وقت سوا اس کے ہماری کوئی آمدنی نہ تھی بعدہ اظہار میں اس عمارت کی نسبت بہت تفصیل بیان فرمائی ہے جس سے اس کی کچھ متفرق ہے مشرك کچھ خاص ان کے ثابت ہوتے ہیں اور تحریر فرمایا ہے پہلے جو میں نے مکان نمبر ۵ کی نسبت تعمیر عملہ کی مجوز صاحب سے عرض کیا تھا کہ کھنڈ سار جگت پور کی آمدنی سے کہ وہ میرا سہو تھا صحیح یہ عــــــہ۲ ہے جو میں نے مفصل لکھا مگر کوئی مقر اپنے اقرار سے بدعوی سہو ولغزش پھر نہیں سکتا،اشباہ ص۲۵۴:
|
اذا اقربشیئ ثم ادعی الخطاء لم تقبل[1]۔ |
جب کسی چیز کا اقرار کرکے پھر خطا کا دعوٰی کرے تو یہ دعوٰی قبول نہ ہوگا۔(ت) |
تو میں اس امر میں شك کی کوئی وجہ نہیں پاتا کہ تمام و کمال مکان نمبر۵ بھی نصف ملك سید محمدافضل صاحب ہے اور اس پر ایك قرینہ واضحہ یہ بھی ہے کہ سید محمد احسن صاحب اپنے اظہار عــــــہ۳ میں فرماتے ہیں کہ یہ مکان نمبر۵ تمام وکمال میں نے اور سید محمد افضل نے بالمناصفہ دامودرداس کی دستاویز میں ہزار والی میں مستغر ق کیا ہے۔
(۵)سید محمد احسن صاحب نے بکمال نیك نیتی اپنے بیان واظہار میں جابجا صاف تسلیم کرلیا کہ کھنڈ سار جگت پور ان کی اور سید محمد افضل صاحب کی مشترك ہے خود ابتدائی بیان جس میں اس کھنڈ سار کو تنہا اپنی فرمایا ہے اسی کے آخر میں آمد و خرچ پیش کردہ سید افضال حسین کو صراحۃً لکھ دیا کہ میراا ور سید محمد افضل صاحب کا بشرکت ہے اس آمد میں آمدنی کھنڈ سار مذکور شامل ہے بلکہ حساب طلب بھی اس آمدنی کا ہوا تھا
عــــــہ۱:تحریر نمبر۲۲شامل مسل ۱۲۔ عــــــہ۲:تحریر نمبر۱۹شامل مسل۱۲۔ عــــــہ۳:تحریر نمبر۱۹شامل مسل ۱۲
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع