30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
۵بیعنامہ از سید احمد حسن ولد سید نثار الدین حسین بنام سید امیر حسن وسید افضال حسین پسران سید محمد افضل مدعی واحمدی بیگم زوجہ سید محمد احسن مدعا علیہ بابت کل ربع باقی مکان مذکور مورخہ ۱۰/جون ۱۸۸۴ء متعلق مکان نمبر۴ ۶رہن نامہ بعوض(ما ٭)از عبدالکریم خاں کنبوہ نصف مکان بدست سید محمد احسن مذکور |
ونصف بدست سید امیر حسن وسید افضال حسین مذکوران مورخہ ۴/جون ۱۸۹۴ء متعلق مکان نمبر۵ بیعنامہ اراضی مع خشب وبناء عــــــہ نصف بنام سید محمد احسن مذکورنصف بنام سید امیر حسن وسید افضال حسین مذکوران مورخہ ۱۰/نومبر ۱۸۸۴ء |
یہ سب دستاویزیں سید محمدافضل مدعی کو دکھائی گئیں سید محمد افضل سید محمد مدعی نے ان کی تصدیق فرمائی مگر دستاویز نمبر۵ونمبر۶ونمبر۷متعلقہ مکان نمبر۳ونمبر۴ونمبر۵میں سید امیر حسین وسید افضال حسین واحمدی بیگم کے نام فرضی بتائے اور کہا کہ ایك ربع مکان نمبر۳واراضی مکان نمبر۵ سید امیر علی صاحب والد فریقین نے خریدکیں اور مکان نمبر۵ کی تعمیر بھی انہیں کی دستاویزوں میں اور ناموں کے اندراج سے ان کا مقصود ایك نہیں دونوں بھائیوں کو دینا تھا جسے مختلف صورتوں میں ظاہر کیا کبھی ہم دونوں بھائیوں کے نام درج فرمائے جیسے دستاویز نمبر۳ونمبر ۴ میں کبھی میری جگہ میرے بیٹوں کے جیسے دستاویز نمبر۷میں ولہذا نصف میں سید محمد احسن کا نام ہوا اور نصف میں میرے دونوں بیٹوں کا کہ حقیقتًا ہم دونوں بھائیوں کو بالمناصفہ کرنا مقصود تھا کبھی میری جگہ میرے بیٹوں سے اور سید محمد احسن کی جگہ ان کی زوجہ احمدی بیگم کا جیسا دستاویز نمبر۵ میں دستاویز نمبر۶بعدانتقال والد صاحب مرحوم تحریر ہوئی اور اسی طریقہ جاریہ پر میری جگہ میرے بیٹوں کے نام لکھے گئے زر رہن خالص میرا اور سید محمد احسن کا تھا امیر حسن اور افضال حسین کا اس میں کچھ نہ تھا اس کی تعمیر میرے اور محمد احسن کے مشترك روپیہ سے ہوئی۔مکان نمبر ۱ کی دستاویز ہبہ نامہ کل مکان مذکور سے متعلق نہیں لہذا واہبان نے خود حقوق کا لفظ لکھا ہے اس کے متعلق دو ہبہ نامہ اور ہیں ایك از جانب ولایتی بیگم بنام سردار بیگم والدہ فریقین دوسرا از جانب سید نثار الدین حسین بنام فریقین یہ دونوں کاغذ سید محمد احسن کے پاس ہیں اس مکان کی عمارت بھی والد صاحب مرحوم نے اپنے روپیہ سے بنوائی ہے۔
عــــــہ: اصل میں صاف پڑھا نہ گیا اندازہ سے بنادیا۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع