دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 18 | فتاوی رضویہ جلد ۱۸

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۸

بھورے میاں کے ہاتھ سے سعیدی بیگم کو مدعیہ نے دئے تھے اور جس وقت علی احمد خاں وبھورے میاں آئے تھے تو سعیدی بیگم دالان میں بیٹھی رہی تھیں اور مدعیہ کوٹھری میں ہوگئی تھیں بھورے میاں کے سامنے گفتگو بیع وشراء کی ہو کر(صہ/) بیعانہ کے دئے گئے اور دو مرتبہ گفتگو بیع وشراء ہوئی تھی مدعیہ نے کہا تھا کہ بھورے میاں کے ہاتھ میں بیعانہ دلوادوں گی اور گفتگو نہیں ہوئی تھی۔سوال علمائے دین و مفتیان شرع متین سے یہ ہے کہ بیانات گواہان مندرجہ بالا سے بموجودگی اپنے وقت بیع وشراء کے درمیں متعاقدین ظاہرکرتے ہیں آیا بیع وشرامکان متنازعہ کی باہم متعاقدین شرعًا واقع ہوگئی کہ قابل نفاذ ہے یانہیں ہوئی،موافق مسائل شرعی کے حسبۃًﷲ جواب عنایت فرمائیں۔بینواتوجروا۔

الجواب:

صورت مستفسرہ میں نظام علی خاں واحمد نبی خاں عرف پیارے خاں گواہان مدعیہ کا بیان ذکر ایجاب وقبول متعاقدین پربھی شامل ہے اور سعیدی بیگم کے اقرا ر بالبیع پر بھی ان دونوں سے جو بات ہوئی شہادت میں لئے جانے کے لئے کافی ہے بیعانہ وغیرہ امر فضول ہے جسے بیع سے کچھ تعلق نہیں،بھورے میاں گواہ مدعا علیہا کا بیان محض مختل مہمل ہے،دونوں گواہان مدعیہ اگر جامع شرائط شہادت ہیں ان کا بیان حاکم مجوز کے سامنے حسب شرائط ہولیا ہے تو بیع بنام فردوس بیگم ضرور ثابت ہے،باقی روداد مقدمہ مذکورہ سوال بھی مدعیہ کی مؤید ہے،میری رائے میں بصورت مذکورہ فیصلہ بحق مدعیہ ہونا لازم ہے۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ۶۵:                                ازرام پور بازار نصراﷲ خاں مرسلہ فداعلی خان صاحب                                 ۱۳/ذی القعدہ ۱۳۲۱ھ

کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ زید نے اپنے مکان کے کوچہ غیر نافذہ میں دروازہ جدید دوسرا عمرو کے حق مرور کی طرف منجانب اسفل جس طرف زید کے واسطے شرعًا حق مرور نہ تھا برآمد کیا ہے اور عمرو اس فتح باب کامانع ہے پس وہ احداث شرعًا جائز ہے یانہیں؟اور عمرو کو منع کرنا پہنچتا ہے یانہیں؟بینواتوجروا۔

الجواب:

صورت مستفسرہ میں قول معتمدہ و ظاہر الروایۃ مفتی بہا واجب العمل یہی ہے کہ زید کو اس دروازہ جدید کا احداث جائز نہیں عمرو کو حق منع حاصل ہے،

فی ردالمحتار لواراد فتح باب اسفل من بابہ والسکۃ غیر نافذۃ

ردالمحتار میں ہے کہ اگر کوئی شخص بندگلی میں اپنے دروازہ سے نچلی جانب دروازہ یا کھڑکی کھولناچاہے

 


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن