دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 18 | فتاوی رضویہ جلد ۱۸

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۸

الجواب:

اظہار سائل وملاحظہ فیصلہ متعلقہ مقدمہ سے واضح ہوا کہ مدعیان نے حصہ مکان مدعابہا بذریعہ وراثت سے بعض عملہ اس لئے استثناء کیا کہ وہ خود بناکردہ مدعیان ہے اور بعض اسلئے کہ بعض مدعا علیہم نے بعد موت مورث بنوایا ہے اور اس کے ایك قطعہ سے ۱۲گز زمین کو بھی ا ستثناء کیا اس لئے کہ وہ خاص احد المدعیین ہے باقی بعد الاستثناء ملك مورثان قرار دے کر اس میں سے اپنے سہام کا دعوٰی کیا شہود نے جملۃ بلا استثناء مجموع مکان ملك مورثان ہونے کی شہادت دی یہ شہادت ضرور شہادت علی الزیادۃ ہے اور اصلًا قابل قبول نہیں،مدعیان بعض عملہ میں اپنا حق نہیں بتاتے کہ وہ معمول مدعا علیہم ہے اور شہود بلا استثناء جمیع اجزائے مکان میں ان کا حق ثابت کرتے ہیں شہادۃ علی الزیادۃ ہمیشہ مردود ہوتی ہے مگر جبکہ مدعی اپنے دعوٰی اور شہود کے بیان میں توفیق وتطبیق کردے مثلًا مدعی نے مکان سے ایك کوٹھری کا استثناء کیا تھا شہود نے بلا استثناء شہادت دی مدعی نے تطبیق کی کہ وہ کوٹھری بھی پہلے میری ہی تھی شاہدوں کو اسی وقت کا حال معلوم تھا بعد کو میں نے وہ کوٹھری بیچ ڈالی لہذا دعوٰی سے استثناء کردیا،یہاں بھی اگرچہ توفیق ممکن تھی کہ بعد موت مورث وہ مکان گرگیا اور بعض مدعا علیہم نے اپنے روپے سے تعمیر کیا مگر استحسانًا مکان توفیق کافی نہیں بالفعل توفیق کردینا ضرور ہے اور وہ مدعیوں سے واقع نہ ہوا لہذا شہادت ناقابل قبول رہی بلکہ یہاں صرف زبانی دعوی توفیق بھی کافی نہ ہوتا اس پر گواہ دینے ضرور تھے کہ یہ توفیق ایسے امر سے تھی جو صرف ان کی زبان سے ادا ہوسکتا لہذا جب شہادت شرعیہ سے توفیق کا ثبوت نہ دیتے مقبول نہ ہوتی اور وہ اصلًا نہ ہوا تو شہادت مذکورہ ضرور مردود ہے،درمختار میں ہے:

الشہادۃ باکثر من المدعی باطلۃ بخلاف الاقل للاتفاق فیہ[1]۔

دعوٰی سے زائد شہادت باطل ہے جبکہ بالاتفاق دعوٰی سے کم ہوجائز ہے۔(ت)

فتح القدیر وبحرالرائق میں ہے:

المراد بالموافقۃ المطالبۃ اوکون المشہود بہ اقل من المدعی بہ بخلاف مااذاکان اکثر[2]۔

موافق ہونے کا مطلب یہ ہے کہ شہادت مطابق ہو یا مدعٰی سے کم ہو بخلاف جبکہ زائد ہو(ت)

انہیں میں ہے:

من المخالفۃ المانعۃ مااذا شھدت باکثر،ومن فروعھا دارفی

قبولیت کے لئے مانع وہ مخالفت ہے جو کہ شہادت دعوٰی سے زائد ہو،اور اس کی تفریعات میں ایك

 


 

 



[1] درمختار باب الاختلاف فی الشہادۃ مطبع مجتبائی دہلی ۲/ ۹۸

[2] بحرالرائق بحوالہ فتح القدیر باب الاختلاف فی الشہادۃ ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ۷/ ۱۰۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن