دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 18 | فتاوی رضویہ جلد ۱۸

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۸

دیانت ہیں ہر ایك اپنے علم کے مطابق شہادت دے گا نہ کہ دوسرے کی سنی سیکھی پر تو تفریق کی حاجت نہیں مگر اس زمانے میں ایسا اطمینان شاذ ونادر ہے۔ مبسوط امام محمد پھر محیط عالمگیریہ میں ہے:

اذاارتاب القاضی فی امر الشھود فرق بینھم ولایسعہ غیر ذٰلک[1]۔

قاضی کو گواہوں کے متعلق شك ہو تو جدا جدا کرکے شہادت لے،اس کے علاوہ کوئی صورت نہیں۔(ت)

درمختار میں ہے:

(ورجل وامرأتان)ولایفرق بینھما لقولہ تعالٰی "فَتُذَکِّرَ اِحْدٰىہُمَا الۡاُخْرٰیؕ"[2]۔

ایك مرد اور دو عورتیں ہوں تو عورتوں کو جدا جدا نہ کرے کیونکہ اﷲتعالٰی نے فرمایا وہ دونوں ایك دوسری کو یاد دلائیں(ت)

رہے وکلاء کے سوالات جرح جس کا حاصل چار طرف سے گھیر کر گھبرالینا اور سچے کو خواہی نخواہی جھوٹا بنا چھوڑنا ہے یہ سخت بدعت شنیعہ مردودہ ہے اس سے احتراز فرض ہے کہ ہمیں اکرام شہود کا حکم ہے اور یہ خاص اہانت،خطیب وابن عساکر اور مالك نے اپنے جزء میں حضرت عبداﷲ بن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہما سے راوی کہ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ:

اکرمواالشہود فان اﷲ یستخرج بھم الحقوق ویدفع بھم الظلم[3]۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

گواہوں کا احترام کرو کیونکہ ان کے ذریعے اﷲ تعالٰی بندوں کے حقوق ظاہر فرماتا ہے اور ظلم کو دفع فرماتا ہے۔واﷲ تعالٰی اعلم(ت)

مسئلہ۶۳:                               ازرامپور راج دوارہ مرسلہ عبدالرحمٰن خاں                  ۱۸/ذی القعدہ ۱۳۱۹ھ

کیافرماتے ہیں علمائے دین اس صورت میں کہ زید وعمرو نے دعوی حصہ موروثی مکانات کا باستثنائے بعض عملہ مکانات کے دائر کیا اور گواہان نے بلا استثنائے عملہ کے مکانات بحیثیت موجودہ کو مملوکہ مورث قرار دیا پس یہ شہادت شہادت علی الزیادۃ ہے یانہیں۔دوم یہ کہ جب مدعی نے استثناء کیا اورلکھ دیا کہ فلاں عملہ فلاں کا ہے پس اس کا دعوٰی مدعی کرسکتا ہے یانہیں۔سوم یہ کہ شہادت شاہد کی جب بعض مدعا بہا میں مردود عندالقاضی قرار پائے تو باقی میں قابل قبول ہے یانہیں؟بینواتوجروا۔




[1] فتاوٰی ہندیہ الباب الخامس عشر نورانی کتب خانہ پشاور ۳/ ۳۴۵

[2] درمختار کتاب الشہادات مطبع مجتبائی دہلی ۲/ ۹۱

[3] تاریخ بغداد ترجمہ ۳۱۷۷ ابراہیم بن عبدالصمد دارالکتاب العربی بیروت ۶/ ۱۳۸،تہذیب تاریخ ابن عساکر ترجمہ احمد بن محمد الکلبی داراحیاء التراث العربی بیروت ۱/ ۴۵۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن