دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 18 | فتاوی رضویہ جلد ۱۸

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۸

کہ ہندہ نے ہمارے سامنے روپیہ لیا ہمارے سامنے اقرار کیا فقط دستاویز اگرچہ خود ہندہ کے دستخط بقلم خود اس پر لکھے ہوتے یا اہلکار رجسٹری کی تحریر کہ میر ے سامنے اقرار کیا اصلًا کافی نہیں۔فتاوٰی امام قاضی خان میں ہے:

القاضی انما یقضی بالحجۃ والحجۃ ھی البینۃ او لاقرار اما الصك فلا یصلح حجۃ[1]۔

قاضی صرف حجت کی بناء پر فیصلہ کرسکتا ہے اور حجت،گواہی یا اقرار یا قسم سے انکار ہے اور رسید کسی طرح حجت نہیں بن سکتی۔(ت)

رہایہ کہ ہندہ کس چیز کی پابندی کرے ہندہ اپنے معاملہ کو خوب جانتی ہے اگر واقعی اس پر روپیہ عنداﷲ چاہئے تو اسے انکار کرنا سخت حرام ہے اس پر فرض ہے کہ حق کو قبول کرے اور عنداﷲ نہ چاہئے تو اگرچہ اس نے کسی دباؤ سے یا ناواقفی سے یا کسی وجہ سے اقرار غلط کردیا ہو اس کی پابندی اس پر اصلًا لازم نہیں،واﷲ سبحانہ وتعالٰی اعلم۔

مسئلہ۶۱تا۶۲:ازرامپور متصل زیارت شاہ ولی اﷲ صاحب مرسلہ حافظ مولوی عنایت اﷲ خاں صاحب ۱۶/ذی القعدہ ۱۳۱۹ھ

سوال اول:زید اور عمرو نوعیت طرز عمل تزکیہ شہود میں مختلف الاقوال ہیں،زید کہتا ہے کہ تین طرح سے قاضی شاہد کے چال چلن کے بابت تحقیق و دریافت کرسکتا ہے:رسول بھیج کر یا رقعہ مزکی کے نام بھیج کریا خود قاضی موقع پر جاکر مصلیان مسجد محلہ یا دیگر اشخاص اہل محلہ سے،اور اس تیسری صورت میں قاضی پر یہ لازم نہیں ہے کہ جس شخص کو کہ وہ جانتا ہو مخصوص اسی سے دریافت حال شاہد کرے بلکہ نمازی صورت ہو شخص غیر معلوم سے بھی وہ دریافت حال کرسکتا ہے اور اس شخص مجہول الحال کے نام دریافت کرنے یاا س کا نام دفتر قضاء میں برائے علم آئندہ درج کرنے کی قاضی کو کوئی ضرورت نہیں ہے،یہ تحقیقات قاضی بر سر موقع قاضی کے اطمینان او رمقدمہ کے فیصلہ کرنے کے لئے رائے قائم کرنے کو شرعًا کافی ہے انتہی کلامہ(عمرو کا یہ بیان ہے کہ شرعی اصول پر بقول صاحبین تزکیہ شہود کا دو طرح سے ہوسکتا ہے سرًا وعلانیۃً جو کتاب الشہادۃ غایۃ الاوطار ترجمہ درمختار ودیگر کتب فقہیہ میں بصراحت مذکور ہے،یہ بھی بیان عمرو کا ہے مزکی ایسا شخص ہو جو لوگوں کے احوال سے خوب واقف ہو اور ان سے اختلاط رکھتا ہو اور بنفسہٖ عادل ہو،اور جرح وغیر جرح میں


 

 



[1] فتاوٰی قاضیخان کتاب الوقف فصل دعوی الوقف نولکشور لکھنؤ ۴/ ۷۴۲،الاشباہ والنظائر الفن الثانی کتاب الدعوٰی والشہادات الخ ادارۃ القرآن کراچی ۱/ ۳۳۸

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن