30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ہو گا سراسر مردود بے اثر ونامعتبر ہوگا جیسے کسی راہ چلے کا کوئی فیصلہ بطور خود کردینا۔درمختار میں ہے:
|
القضاء یتخصص بزمان ومکان وخصومۃ حتی لوامر السلطان بعدم سماع الدعوی بعد خمسۃ عشر سنۃ فسمعھا لم ینفذ[1]۔ |
قضا کو مکان،زمان اور مقدمہ سے مختص کیا جاسکتا ہے حتی کہ اگر سلطان نے حکم دیا کہ پندرہ سال گزرجانے کے بعد دعوٰی کی سماعت نہ ہوگی تو کسی قاضی نے یہ سماعت کی تو فیصلہ نافذ نہ ہوگا۔(ت) |
ردالمحتار میں ہے:
|
عزاہ فی الاشباہ الی الخلاصۃ وقال فی الفتح الولایۃ تقبل التقلید والتعلیق بالشرط[2]۔ |
اشباہ میں اس کو خلاصہ کی طرف منسوب کیا ہے اور فتح میں فرمایا کہ ولایت شرط کے ساتھ مقید اور معلق ہوسکتی ہے۔ (ت) |
اسی میں ہے:
|
فیکون القاضی معزولا عن سماعہا لما علمت من ان القضاء یتخصص[3]۔ |
قاضی اس کے سماعت سے بے اختیار ہوگا کیونکہ تمہیں معلوم ہے کہ قضا کو خاص کیا جاسکتا ہے۔(ت) |
ہاں اگر ان دوصورتوں کے سوا کسی قاضی غیرمجاز نے بے اذن والی بطور خود کچھ ضوابط مقرر کئے ہوں تو ان کی پابندی کسی پر لازم نہیں۔واﷲتعالٰی اعلم۔(۲)الفاظ مذکورہ سے فرار عمرو ہر گز ثابت نہیں،"باہر جانا"ترجمہ خروج کا ہے ا ورفرار کا ترجمہ"بھاگ جانا'۔خروج سے"فرار"ہر گز لازم نہیں۔اﷲ عزوجل زکریا علیہ الصلوٰۃ والسلام کے حق میں فرماتا ہے:
|
"فَخَرَجَ عَلٰی قَوْمِہٖ مِنَ الْمِحْرَابِ"[4]۔ |
اپنی قوم پر محراب سے باہر آئے۔ |
اﷲ تعالٰی سید عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم سے فرماتا ہے:
|
"وَمِنْ حَیۡثُ خَرَجْتَ فَوَلِّ وَجْہَکَ شَطْرَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِؕ"[5]۔ |
باہر جاؤ تو اپنا منہ کعبے کی طرف کرو۔ |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع