30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اسی میں ہے:
|
ونصابھا لنکاح وطلاق رجلان اورجل وامرأتان ولاتقبل شہادۃ اربع بلا رجل [1]اھ مختصرًا۔ |
نکاح وطلاق کے لئے نصاب شہادت دو مر دیا ایك مر د اور دو عورتیں،مرد کے بغیر چار عورتوں کی شہادت مقبول نہ ہوگی اھ مختصرًا(ت) |
عالمگیری میں ہے:
|
اختلفا فی الوقت اوالمکان فان کان المشہود بہ قولا محضا کالبیع والاجارۃ والطلاق والعتاق جازت شہادتھما [2]اھ ملخصا۔واﷲ تعالٰی اعلم۔ |
اگر دونوں گواہوں کا وقت یا مکان میں اختلاف ہو اور شہادت والا معاملہ گفتگو سے متعلق ہو مثلًا بیع،اجارہ،طلاق اور عتاق،تو یہ شہادت جائز ہے اھ ملخصًا۔واﷲ تعالٰی اعلم(ت) |
مسئلہ۵۷تا۵۸: ازریاست رامپور مرسلہ منشی واحد علی صاحب پیشکارمحکمہ مال ۱۹/ربیع الآخر شریف ۱۳۱۹ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین ان مسائل میں:
(۱)جوضوابط واحکام واسطے فیصلہ خصومات اور رجوع نالش کے خلیفہ یا قاضی وقت نے مقرر کئے ہیں ان کی پابندی حاکم کو شرعًالازم و واجب ہے یانہیں؟بینواتوجروا۔
(۲)زید نے اپنی تحریرمیں یہ لکھا ہے کہ(عمرو شہرسے باہر گئے ہیں)ازروئے احکام شرعی الفاظ مذکورہ سے فرار عمرو ثابت ہے یانہیں بلکہ صرف معمولی طور پر جانا پایا جاتا ہے۔بینواتوجروا۔
الجواب:
(۱)والی ملك حاکم اسلام یا اس کے یہاں کے افسر بالا دست مثل قاضی القضاۃ نے جسے اس نے لوگوں کو عہدہ قضا پر اپنے دستخطوں سے مقرر کردینے کا اختیار دیا ہو،بالجملہ جس کے نصب سے حاکم شرعًا حاکم ہوجاتا ہے اور بے رضائے فریقین فیصلہ کرنے کا اختیار پاتا ہے ایسے شخص نے جس کے نصب میں جو شرائط حکم قضا کےلئے لگائے ہوں یا سلطان خواہ اس کے ماذون مجاز نے جسے وضع ضوابط کا اختیار ہو جو ضابطے فیصلہ خصومات ورجوع مقدمات کے واسطے مقرر کئے ہوں ان کے پابندی صورت اولٰی میں اس خاص حاکم اور ثانیہ میں اس ریاست کے تمام حکام پر خواہی نخواہی ضرور ہے،ان کے خلاف جو فیصلہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع