دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 18 | فتاوی رضویہ جلد ۱۸

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۸

علی المدعی[1]۔

پاس یہ فلاں کی امانت ہے امانت کا مدعی بن گیا ہے جبکہ مدعی سے قسم کا مطالبہ درست نہیں ہے(ت)

ھشتم: فرق ہے اس میں کہ مدعی بعد صدور شہادت اپنے شہود کی نسبت اقرار کرے کہ انہوں نے جھوٹی گواہی دی یا یہ حاضر واقعہ نہ تھے کہ اس تقدیر پر وہ اپنے اقرار پر مواخذ ہوگا کما افادہ فی البحر والشامیۃ وغیرھما(جیسا کہ بحر اور فتاوٰی شامی میں اس کا افادہ کیا ہے۔ت)اور اس میں کہ مدعی پیش از شہادت کہے میر اکوئی گواہ نہیں یا کہے میں جو شہادت لاؤں محض جھوٹی اور جعلی ہوگی یا کہے فلاں و فلاں جو کچھ گواہی میرے لئے دیں وہ جھوٹ ہے،اس کے بعد وہ گواہ پیش کرے اور فلاں فلاں اس کے واسطے شہادت دیں تو مذہب صحیح میں یہ شہادت مان لی جائے گی اور مدعی کے وہ پہلے اظہار واقرار اس کے قبول میں خلل انداز نہ ہوں گے کہ یہاں توفیق ممکن ہے انسان نسیان کے لئے ہے ممکن کہ مدعی کو اس وقت یہی یاد تھا کہ کوئی شخص حاضر واقعہ نہ تھا یا خاص فلاں و فلاں موجود نہ تھے لہذا اس وقت یہ اظہار کیا اور بعد کو یا دآیا اور گواہ حاضرلایا،درمختار میں ہے:

تقبل البینۃ لو اقامھا المدعی وان قال قبل الیمین لا بینۃ لی،سراج،خلافا لما فی شرح المجمع عن المحیط[2]۔

اگر مدعی نے مدعی علیہ کی قسم سے پہلے گواہی پیش کردی تو قبول کرلی جائے گی اگرچہ وہ قبل ازیں کہہ چکا ہو کہ میرے پاس گواہ نہیں ہیں،سراج۔اور وہ جو کہ محیط سے شرح المجمع میں منقول ہے یہ اس کے خلاف ہے۔(ت)

حاشیہ علامہ ابرساہیم حلبی پھر ردالمحتار میں ہے:

(قولہ خلافا لما فی شرح المجمع)لیس فیہ ماینافی ذٰلك بل حکی قولین[3]۔

اس کے قول(شرح المجمع کے خلاف)کا مطلب یہ نہیں کہ وہ اس کے منافی ہے بلکہ انہوں نےدو قول نقل کئے ہیں۔(ت)

تنویر الابصار وشرح مدقق دمشقی میں ہے:

(قال لابینۃ لی وطلب یمینہ فحلفہ

ایك نے کہا کہ میرے پاس گواہ نہیں لہذا مدعی علیہ

 


 

 



[1] جامع الفصولین الفصل العاشر اسلامی کتب خانہ کراچی ۱/ ۱۳۳

[2] درمختار کتاب الدعوٰی مطبع مجتبائی دہلی ۲/ ۱۸۔۱۱۷

[3] ردالمحتار کتاب الدعوٰی داراحیاء التراث العربی بیروت ۴/ ۴۲۴

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن