دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 18 | فتاوی رضویہ جلد ۱۸

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۸

عالمگیریہ میں ہے:

ان ادعیا الشراء من واحد وکانت العین فی یداحدھما فھی لذی الیدسواء ارخ ام لم یؤرخ اذا ارخاوتاریخ الخارج اسبق فیقضی بھا للخارج کذافی الکافی اھ [1]ملتقطا۔

اگر دو شخص ایك شخص سے کسی چیز کی خریداری کے مدعی ہوں تو جس کا قبضہ ہوگا وہی مالك قرار دیا جائے گا وہ تاریخ بیان کرے یا نہ کرے برابر ہے اور دونوں نے تاریخ بیان کی تو غیر قابض مدعی کی تاریخ پہلے ہو غیر قابض کو مالك قرار دیا جائیگا،کافی میں یونہی ہے اھ ملتقطًا(ت)

فصول عمادی پھر فتاوی ہندیہ باب فیما تدفع بہ دعوی المدعی میں ہے:

اذاادعی عینا فی یدی رجل انی اشتریتہ من فلاں منذسبعۃ ایام وقال ذوالید لابل ھو ملکی اشتریتہ من ذٰلك الذی تدعی الشراء منہ منذ عشرۃ ایام وقام البینۃ یکون لاسبقھما تاریخا[2]۔

ایك شخص کسی چیز کے متعلق جو کہ دوسرے کے قبضہ میں ہے دعوٰی کیا کہ میں نے یہ چیز فلاں شخص سے ایك ہفتہ قبل خریدی ہے قابض نے کہا یہ غلط ہے بلکہ یہ چیز میری ملك ہے میں نے اسی فلاں شخص سے ایك عشرہ قبل خریدی ہے اور قابض نے اپنے دعوٰی پر گواہی پیش کردی تو یہ چیز پہلی تاریخ والے یعنی قابض کی ملك قرار دی جائے گی(ت)

بیان سائل سے معلوم ہوا کہ یہاں محمدی بیگم کے مدعیہ ہوجانے پر بھی بحث کی گئی ہے حالانکہ یہ تو بہت واضح بات ہے جب اس نے اپنی خریداری کا دعوٰی کیا مدعیہ ہوجانے میں کیا شبہ رہا کما ذکرنا(جیسا کہ ہم ذکرکرچکے ہیں۔ت)علماء تو یہاں تك تصریح فرماتے ہیں کہ اگر زید عمروپر دعوٰی کرے کہ یہ مال جو اس کے قبض میں ہے میرا ہے،عمرو جواب دے کہ بلکہ بکر کا ہے اس نے ودیعۃً مجھے سپرد کیا ہے تو عمرو مدعی ہوگیا حالانکہ اس نے اپنی ملك کا دعوٰی بھی نہ کیا تو دعوٰی شراء میں مدعیہ نہ ہوجانے کے کیا معنی،جامع الفصولین فصل ۱۰ میں برمزفش فتاوٰی امام رشید الدین سے ہے:

اذاطلب المدعی یمین ذی الیدانہ ودیعۃ لیس لہ ذلك لانہ جعل نفسہ مدعیا فی انہ ودیعۃ ولایمین

مدعی نے قابض سے قسم کا مطالبہ کیا کہ یہ چیز اس کے قبضہ میں بطور امانت ہے تو مدعی کو قابض سے قسم لینے کا حق نہیں کیونکہ قابض نے یہ ظاہرکرکے کہ میرے

 

 



[1] فتاوٰی ہندیہ کتاب الدعوی الباب التاسع نورانی کتب خانہ پشاور ۴/ ۷۴

[2] فتاوٰی ہندیہ کتاب الدعوے الباب السادس فیما تدفع بہ دعوی المدعی نورانی کتب خانہ پشاور ۴/ ۵۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن