دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 18 | فتاوی رضویہ جلد ۱۸

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۸

ایسی جگہ اقرار حجت شرعیہ ہے اور اس پر شہادت ثبوت دعوٰی کے لئے کافیہ وافیہ،جامع الفصولین فصل حادی عشر میں ہے:

لوادعی قضاء دینہ اشھداانہ اقربا ستیفائہ تقبل[1]۔

اگر مدعی نے قرض ادا کرنے کا دعوٰی کیا ہو دو گواہوں نے یہ شہادت دی کہ مدعی نے قرض وصول کرلینے کا اقرار کیا ہے،تو شہادت مقبول ہوگی۔(ت)

بخلاف رسیدات کہ یہ کوئی حجت نہیں حاصل انکار عمرو یہ ہوگا کہ منجملہ آٹھ ہزار کے سات سو مجھے نہ ملے کہ اس قدر کی رسید میری لکھی ہوئی نہیں،ایسا فضول جواب بعد ثبوت اقرار کیا قابل التفات ہوسکتا ہے،بالفرض اگر ایك رسید کو بھی عمرو نہ مانتا یا اصلًا کوئی رسید ہوتی ہی نہیں تو ثبوت اقرار ثبوت ایصال کو بس تھا اور جب یہ جواب خود مہمل ہے تو اس پر شہادت بھی قطع نظر اس سے کہ معنی نفی پر شہادت ہے جس کا حاصل یہ کہ اتنے روپے نہ پہنچے خود فضول و مہمل ہے کہ یہ شہادت ایسی ہی چیز ہے جس کا وجود وعدم یکساں،تو بعد ثبوت حجت شرعیہ ایك امر غیر حجت میں خلل ہو بھی توکیا۔فتاوٰی قاضیخان واشباہ والنظائر وفتاوٰی خیریہ و عقود الدریہ وغیرہاکتب کثیرہ میں ہے:

واللفظ للعلامۃ الرملی فی فتاوٰی المقرر عندعلماء الحنفیۃ انہ لااعتبار بمجرد الخط ولاالتفات الیہ حجج الشرع ثلثۃ وھی البینۃ اوالاقرار اوالنکول کما صرح بہ فی الاقرار الخانیۃ[2]۔

فتاوٰی میں علامہ رملی کے الفاظ ہیں کہ علماء احناف کے ہاں یہ بات ثابت شدہ ہے کہ محض خط کا کوئی کااعتبار ہے نہ وہ قابل توجہ ہے کیونکہ شرعی دلائل تین ہیں:گواہی یا اقراریا قسم سے انکار،جیسا کہ خانیہ کے باب الاقرار میں تصریح ہے۔(ت)

اسی میں ہے:

القاضی لایقضی الابالحجۃ وھی البینۃ اوالاقرار او النکول کما فی اقرار الخانیۃ وقد نقلہ الشیخ زین فی اشباھہ ونظائرہ فی

قاضی صرف حجت پر فیصلہ دے گا اور وہ صرف گواہی یا اقرار یا قسم سے انکار ہے جیساکہ خانیہ کے باب الاقرار میں ہے اور اس کو شیخ زین الدین نے اپنی اشباہ ونظائر میں کتاب القضاء کے شروع

 


 

 



[1] جامع الفصولین الفصل الحادی عشر اسلامی کتب خانہ کراچی ۱ /۱۶۷

[2] فتاوٰی خیریہ کتاب القضاء دارالفکر بیروت ۲ /۱۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن