30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
المتاخرین الاستحسان فی اجناس ھذہ المسائل وافتی طائفۃ بجواب القیاس المروی واختار فی العمادیۃ المنع اذاکان الضرر بینا وظاہر الروایۃ خلافہ[1]۔ |
نے استحسان پر عمل کیا اور ایك گروہ نے قیاس کے مطابق جواب دیا ہے اور عمادیہ میں منع مذکور ہے جب ضرر واضح ہو،اورظاہر روایت اس کے خلاف ہے۔(ت) |
ردالمحتار میں فتح القدیر سے ہے:
|
ترك القیاس فی موضع یتعدی ضررہ الی غیرہ ضرر افاحشا وھو المراد بالبین وھو مایکون سبباللھدم او یخرج عن الانتفاع بالکلیۃ وھو مایمنع الحوائج الاصلیۃ کسد الضوء بالکلیۃ واختارواالفتوی علیہ فاما التوسع الی منع کل ضررما فیسد باب انتفاع الانسان بمبلکہ کماذکرناقریبا[2]۔ |
جہاں غیرکو اس کا ضرر فاحش پہنچے وہاں قیاس کو ترك کیا جائے گا اور واضح ضرر سے یہی مراد ہے کہ دوسرے کی عمارت کے انہدام کا سبب بنے یا انتفاع کلی طور پر ختم ہوجائے وہ یہ کہ حوائج اصلیہ مثلًا روشنی کو مکمل ختم کردے اسی پر فتوٰی ہے لیکن ہر قسم کے ضرر کی وجہ سے منع کرنا وسیع ہو تو پھر انسان اپنی ملکیت میں تصرف وانتفاع سے محروم ہوجائیگا جیسا کہ قریب ذکر ہوا۔(ت) |
یہاں اگر فرض کیا جائے کہ اب ہندہ کا ایسا ہی ضرر ہے جس کے سبب اس کا مکان اصلًا قابل انتفاع نہ رہا تو یہ ضرر دریچوں نے نہ پہنچایا کہ وہ تو قدیم سے ہیں اب تك ہندہ نے اپنے مکان سے کیونکر انتفاع کیا بلکہ یہ نقصان اس دیوار ہندہ کے انہدام سے پیدا ہوا جو حسب بیان سائل خود باختیار ہندہ منہدم ہوئی اورکوئی شخص خود اپنے لئے سبب ضرر پیدا کرکے دوسرے کا گریبان گیر نہیں ہوسکتا ورنہ کل کو ہندہ اپنی دیوار پردہ سے گزدوگز اور اتارکر شارع عام بند کرنے کی خواستگار ہوگی لوگوں کے گزرنے سے میری بے پردگی ہے،ایسے مہمل دعوے اگر سن لئے جائیں تو ایك عورت کہ محلہ کے وسط میں رہتی ہواہل محلہ کی عافیت تنگ کرسکتی ہے اپنے کچے جھونپڑے کی چاروں دیواریں گراکر چار طرف کی نشست گاہوں پر دعوٰی کردے کہ ان سے میری بے پردگی ہے سب تیغا کرادی جائیں یا ان کے سامنے دیواریں کھنچوادی جائیں گراتے وقت کوئی اس کا ہاتھ نہیں پکڑسکتا کہ وہ کہے گی میں اپنی ملك خاص میں تصرف کرتی ہوں تم کون،اور جب
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع