دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 18 | فتاوی رضویہ جلد ۱۸

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۸

ہندہ نے اس بناء پر کہ اس کے مکان کی بے پردگی ہوتی ہے منجملہ تمام دریچوں کے پانچ دریچے بند کرادینے یا ان کے سامنے دیوار قائم کرادینے کی نالش دائر کردی ان پانچ دریچوں میں سے دو جدید ہیں جن کا ذکر اوپر آچکا اور باقی قدیم چنانچہ فریقین کی شہادت سے یہ بات ثابت ہے اور درحقیقت اس بے پردگی کا باعث یہ ہے کہ ہندہ کاایك مکان جو مانع بے پردگی تھا باختیار ہندہ منہدم ہوگیا اور اب بے پردگی میں دریچہائے متنازع فیہا اور زید کے مکان کے دوسرے دریچے اور وہ لوگ جو بہ سواری اسپ وفیل وشتر وغیرہ شارع عام سے گزرتے ہیں سب برابر ہیں۔زید ہندہ سے کہتا ہے کہ دریچے بند ہوجانے سے میرے ہزار ہا روپے کے مکانات غارت ہوجائیں گے اور تمہارا ہر طرح سے صرف دس بارہ گرہ دیوار بلند کرلینے سے پردہ ہوسکتا ہے اور اگر تمہیں بار ہو تو صرف بھی میں ہی دوں گا،اس صورت میں علمائے کرام سے سوال یہ ہے کہ آیا مطابق مذہب ائمہ حنفیہ ہندہ زید کو اپنی ملك میں تصرف سے مانع ہوسکتی ہے اور ہندہ دریچے بند کرادینے کی مستحق ہے۔جواب مدلل بنقل و روایات ہو۔ واﷲ لایضیع اجر المحسنین(اﷲ تعالٰی نیکی والوں کا اجر ضائع نہیں کرتا۔ت)

الجواب:

صورت مستفسرہ میں دعوی ہندہ باطل ونامسموع ہے،ائمہ حنفیہ رضی اﷲ تعالٰی عنہم کا اصل مذہب و ظاہر الروایۃ ومرجح ومصحح ومفتی بہ یہ ہے کہ انسان اپنی ملك میں تصرف کا مطلقًا اختیار رکھتا ہے دوسرا اپنے کسی نفع نقصان کی وجہ سے مالك کو اپنی ملك خاص مستقل میں کسی تصرف سے منع نہیں کرسکتا،خود محرر المذہب سیدنا امام محمد رضی اﷲ تعالٰی عنہ مبسوط میں کہ کتب ستہ ظاہر الروایۃ سے ہے،ارشاد فرماتے ہیں:

ان کف عما یوذی جارہ فہواحسن،ولایجبر علی ذٰلك ولو فتح صاحب البناء فی علوبنائہ بابااوکوۃ لم یکن لصاحب الساحۃ منعہ ولصاحب الساحۃ ان یبنی فی مبلکہ مایستر جھتہ[1]۔

اپنے پڑوسی کو تکلیف دہ امور نہ کرے تو اچھا ہے جبکہ اس پر اسے مجبور نہیں کیا جاسکتا،اگر مکان والے نے مکان کے اوپر دروازہ یا کھڑکی کسی کے صحن کی طرف کھولی تو صحن والے کو منع کا حق نہیں ہے تاہم اس کو یہ حق ہے کہ وہ اپنی ملکیت میں عمار ت بناکر اس کی کھڑکی کو بند کردے۔(ت)

وجیز امام شمس الائمہ کردری میں ہے:


 

 



[1] فتح القدیر بحوالہ مبسوط لامام محمد کتاب القضاء مسائل شتی مکتبہ نوریہ رضویہ سکھر ۶ /۴۱۴،خلاصۃ الفتاوٰی کتاب الحیطان مکتبہ حبیبیہ کوئٹہ ۴/ ۲۶۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن