30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ہوگی یا نہیں اور اس توفیق سے دعوٰی زید قابل سماعت ہے یانہیں ؟بینواتوجروا(بیان کرو اجر دئے جاؤگے۔ت)
الجواب:
ہاں اور دعوٰی میں کچھ خلل نہ رہا،
|
فی جامع الفصولین برمزشیخ الاسلام شمس الائمۃ السرخسی ان الشاھد لواخطاء فی بعض الحدثم تدارك واعادالشہادۃ واصاب قبلت شہادتہ لو امکن التوفیق سواء تدارك فی المجلس اوفی مجلس اٰخر ومعنی امکان التوفیق ان یقول کان صاحب الحد فلانا الاانہ باع دارہ من فلان اٰخر وما علمنا بہ او یقول کان صاحب الحد بھذا الاسم الاانہ سمی بعد ذٰلك بھٰذا الاسم الاٰخر وما علمنا بہ وعلی ھذا القیاس فافھم ھذااذا ترك الشاہد احدالحدود او غلط فیہ ولو ترك المدعی احد الحدود او غلط فیہ فحکمہ کالشاھد جملۃ[1]۔واﷲ تعالٰی اعلم۔ |
جامع الفصولین میں شیخ الاسلام سرخسی کی علامت دے کر کہا کہ اگر حد بندی کے بیان میں گواہ خطا کرے اور پھر خطا کاازالہ کرکے شہادت دے اور درستی کردے تو یہ شہادت مقبول ہوگی بشرطیکہ دونوں بیانوں میں موافقت ہوسکے خطا کا ازالہ اسی مجلس میں کردے یا کسی دوسری مجلس میں کر دے، موافقت کا معنی یوں کہ حد بندی والا فلاں ہے،کہہ کر،پھر کہے،مگر اس نے اپنا مکان دوسرے کو فروخت کیا جو فلاں ہے اور اس کا مجھے علم نہیں یوں کہ،حدود والے کا نام یہ ہے،پھر کہے،بعد میں اس کا یہ دوسرا نام بتایا گیا ہے اور مجھے علم نہیں ہے علٰی ہذاالقیاس،اس کو سمجھو،یہ گواہ کے متعلق ہے کہ وہ حدود میں سے کسی حد کا ذکرچھوڑدے یا غلطی کرے تو اگر مدعی حد بندی کے بیان میں ایسا کرے تو اس کا حکم بعینہ گواہ کی طرح کا ہوگا۔واﷲ تعالٰی اعلم۔(ت) |
مسئلہ۵۰: ازریاست رامپور مرسلہ منابھائی ۱۷/ذی الحجہ ۱۳۱۵ھ
صورت یہ ہے کہ زید کے مکان کے بالاخانوں کے ایك ہی سمت اور سلسلے میں بہت دریچے ہیں جن میں سے دو۲ دریچے جدید ہیں اور باقی تمام قدیم،ہندہ کا مکان زید کے مکان کے مقابل کوئی ستر قدم کے فاصلے پر ہے اور ان دونوں مکانوں کے درمیان ایك وسیع شارع عام اور ایك کھنڈر واقع ہے۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع