دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 18 | فتاوی رضویہ جلد ۱۸

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۸

غمز عیون البصائر میں ہے:

فی تصحیح القدوری للعلامۃ قاسم ان مایصححہ قاضیخان من الاقوال یکون مقدما علی مایصححہ غیرہ لانہ کان فقیہ النفس[1]۔

علامہ قاسم کی قدوری میں ہے کہ اقوال میں سے جس کو قاضیخان صحیح قرار دیں وہ دوسروں کی تصحیح پر مقدم ہے کیونکہ یہ فقیہ النفس ہیں۔(ت)

ردالمحتار میں ہے:

کن علی ذکر مماقالوالایعدل عن تصحیح قاضیخان فانہ فقیہ النفس[2]۔

توفقہاء کے قول کے مطابق عمل کر جوکہتے ہیں قاضیخان کے قول سے اعراض نہ کیا جائے کیونکہ وہ فقیہ النفس ہیں(ت)

تو یہ اقرار حق عمرو میں کچھ نافع نہ ہوا،مانا کہ دیوار حسب اقرار زید ملك زید نہیں مگر ملك عمرو ہونے کا اقرار بھی تو نہیں،تو مدعی بے بینہ عادلہ شرعیہ یا اقرار مدعاعلیہ یا نکول محض اپنے زعم پر کوئی چیز کسی سے کیونکر لے سکتا ہے اور قاضی کیونکر دلاسکتا ہے، فتاوی خیریہ میں ہے:

القاضی انما یقضی بالینۃ اوالاقرار او النکول[3]واﷲ تعالٰی اعلم۔

قاضی صرف گواہی یا اقرار یا قسم سے انکار پر فیصلہ دے گا۔ واﷲتعالٰی اعلم(ت)

مسئلہ۴۸:                                ۳ /شوال المکرم۱۳۱۴ھ

کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں جبکہ کسی شخص کا گاؤں بلا قید آمدنی ہو یعنی جب پیداوار اچھا ہو آمدنی معقول ہو اور خراب تو کم اور یہ گاؤں اس کے والدین نے ایام نابالغی میں اس کے نام کیا بعد بلوغ باہم ایك پنچایت نامہ ۸۵ء میں بخیال زمانہ نازك ہو اپنچ نے والدین کے نام چھ سو روپے سالانہ اس کے گاؤں کی آمدنی سے دینا اس کے ذمہ قرار دے اور کوئی تفرق حصص والدین نہ کی بلکہ لکھا کہ یہ جملہ آمدنی بدست والد رہے گی وہ جس قدر چاہیں گے خود لیں گے اور جس قدر چاہیں گے اس کی والدہ کو دیں گے اس کا باپ ۸۶ء میں فوت ہوگیا اب اس کی ماں علیحدہ ہوکر پچاس روپے ماہوار کل بیٹے سے لینا چاہتی ہے تو شرعًا چھ سوروپے سالانہ سے کس قدر والدہ کو چاہئے کس قدر لڑکے کو؟بینواتوجروا۔


 

 



[1] غمزعیون البصائر کتاب الاجارات ادارۃ القرآن والعلوم الاسلامیہ کراچی ۲ /۵۵

[2] ردالمحتار کتاب الھبۃ داراحیاء التراث العربی بیروت ۴ /۵۱۳

[3] فتاوٰی خیریہ کتاب الدعوٰی دارالفکر بیروت ۲ /۶۷

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن