30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کیا اور مالك مکان ہو ا تو البتہ جو مکان ملك تاج محمد تھا اس سے بقدر اپنے سہم شرعی کے فیض اﷲ کو ملتا اور اس کے عملہ قدیم کا تاوان بھی بقدر اپنے حصہ کے ترکہ چاند محمد سے پاتا جسے اس نے توڑڈالاتھا،مگر یہ عمارت پختہ کہ چاند محمد نے اپنے روپے سے بنائی اس میں فیض اﷲ کا یوں بھی حق نہ ہوتا جب تك شہادت شرعیہ سے ثابت نہ کرتا کہ یہ تعمیر چاند محمد نے بطور خود تاج محمد ہی کے لئے بنائی یا تاج محمد نے اس سے درخواست کرکے بنوائی،
|
فی الدرعمردار زوجتہ بمالہ باذنھا فالعمارۃ لہا و النفقۃ دین علیہا ولو لنفسہ بلااذنھا فالعمارۃ لہ ولہا بلااذنھا فالعمارۃ لہاوھو متطوع فی البناء،ولو اختلفا فی الاذن وعدمہ ولابینۃ فالقو ل لمنکرہ بیمینہ،وفی ان العمارۃ لھا اولہ فالقول لہ [1]اھ ملخصًا۔ |
در میں ہے اگر خاوند نے اپنے مال سے بیوی کا مکان تعمیر کیا اگر بیوی کی اجازت سے کیا تو مکان بیوی کا ہوگاخرچہ بیوی پر قرض ہوگا اور اگر بیوی کی اجازت کے بغیر اپنے لئے تعمیر کیا تو عمارت خاوند کی ہوگی،اگر بیوی کےلئے اس کی اجازت کے بغیر بنایا تو عمارت بیوی کی ہوگی اور تعمیر خاوند کی طرف سے مفت ہوگی،اوراگر اذن اور عدم اذن دونوں کا اختلاف ہو ا ورگواہی نہ ہو تو منکر کا قول قسم کے ساتھ معتبر ہوگا،اور عمارت کی ملکیت میں اختلاف ہو کہ بیوی کا ہے یا خاوند کا ہے تو خاوند کا قول معتبر ہوگا اھ ملخصًا(ت) |
یوں ہی وہ مکان کہ وقت سفر حج چاند محمد نے فیض اﷲ کو دیا اور قبضہ دینے سے پہلے انتقال کیا اس میں بھی فیض اﷲ کا کوئی حق نہ رہا،
|
لما علمت ان موت احدھما قبل القبض یبطل الھبۃ۔ واﷲ تعالٰی اعلم۔ |
کیونکہ تجھے معلوم ہے کہ قبضہ سے قبل ایك کی موت ہبہ کو باطل کردیتی ہے۔واﷲ تعالٰی اعلم(ت) |
مسئلہ۴۰ تا ۴۱: ۱۵ ذی الحجہ ۱۳۱۲ھ
(۱)کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ہندہ کہتی ہے کہ میر امہر پانسو روپیہ تھا اور گواہ کہتے ہیں کہ نکاح تو ہمارے سامنے ہوا لیکن مہر یاد نہیں تو ہندہ کو کس قدر مہر بموجب شرع شریف کے ملنا چاہئے۔بینواتوجروا۔
(۲)ہندہ کہتی ہے کہ مہر میرا مبلغ پانسوروپیہ کا تھا اور گواہ بھی بیان کرتے ہیں کہ ہمارے سامنے مہر پانسو روپے کا باندھا گیا تھا اور ہم گواہ تھے لیکن مجوز ان گواہوں پر اطمینان نہیں کرتے ہیں تو بموجب شرع شریف کے کس قدر مہر ہونا چاہئے۔بینوا توجروا۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع