30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مسئلہ۳۹: ازبنارس کندیگر ٹولہ مسجد بی بی راجی شفاخانہ مرسلہ مولوی حکیم عبدالغفور صاحب غرہ شعبان ۱۳۱۳ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ چاندمحمد کے چار پسر تھے:تاج محمد،لطف اﷲ،کریم اﷲ،عبدالواحد۔اور ایك دخترجان بی بی۔چاند محمد نے ایك مکان خام سفالہ پوش اپنے روپے سے تاج محمد کے نام نیلام میں خرید کیا،کچھ روز بعد چاند محمد نے ایك مکان خام سفالہ پوش اور تھوڑی سی زمین تاج محمد مذکور اور لطف اﷲ پسر ثانی کے نام اپنے روپے سے خرید کیا،بوقت خرید دونوں پسر بالغ تھے،چونکہ واقعہ ستر برس کا ہے لہذا یہ نہیں معلوم کہ الفاظ بیع وشراء کے کس کی جانب مضاف تھے لیکن قبالہ مکان وزمین چاند محمد نے تاج محمد ولطف اﷲکے نام کیا مگر قبضہ کسی کو نہ دیا کرایہ مکان ہمیشہ آپ لیتے رہے،بعد چند سال کے تاج محمد ایك پسر فیض اﷲ کو چھوڑ کر اپنے والد وبردران وخواہر کی حیات میں قضا کیا بعدہ چاندمحمد نے دونوں مکان توڑکر مع زمین کے اس پر مکان پختہ اپنے روپے خاص سے تیار کیا،بعد ازاں لطف اﷲ نے انتقال کیا،غرض دونوں پسر جن کے نام مکان زمین خرید کی گئی انتقال کرگئے،بعدہ چاند محمد کو اتفاق سفر حج کا ہو ا بوقت سفر حج کریم اﷲ وعبدالواحد وغیرہ نے اپنے والد سے کہا کہ فیض اﷲ تو محجوب ہوگئے لیکن ان کو کچھ دینا چاہئے بوجہ کہنے پسران کے چاند محمدنے کہا کہ فلاں مکان دیا جائے،چنانچہ سادہ کاغذ پر لکھ بھی دیا لیکن قبضہ نہ دیا چونکہ کاغذ گم ہوگیا لہذا مجبوری ہے ورنہ اس کے مضمون سے اطلاع دی جاتی،بعد واپسی سفر حج کے چاند محمد نے فیض اﷲمحجوب اور ایك اپنے پسر عبدالواحد کو لے کر مکان تحریر میں قیام کیا،بعد ازاں چاند محمد کریم اﷲ وعبدالواحد وجان بی بی کو چھوڑ کر انتقال کرگیا،اس وقت مکان مذکور میں فیض اﷲمحجوب اور عبدالطیف مقیم ہیں،خلاصہ سوال یہ ہے کہ فیض اﷲ اس مکان میں سے حصہ پائیں گے یا وہ مکان پائیں گے جوان کے نام چاند محمد نے بوقت سفر حج کے لکھا تھا یا کچھ نہ پائیں گے،اگر مکان متنازع فیہ میں سے حصہ پائیں گے تو اس قدرمالیت دی جائے گی جوان کے والد تاج محمد کے نام خرید ہوئی تھی یا جس قدر عمارت چاند محمدنے بعد انتقال تاج محمد کے بنوائی تھی سب فیض اﷲ کو مع اس زمین سابق کے ملے گی، بینواتوجروا۔
الجواب:
مجرد قبالہ کوئی حجت شرعیہ نہیں،نہ صرف اس کی بناء پر کچھ حکم ہوسکتا ہے نہ کوئی اپنا استحقاق ثابت کرسکتا ہے،فتاوٰی امام قاضی خاں واشباہ والنظائر وفتاوٰی خیریہ وعقود الدریہ وغیرہا میں ہے:
|
واللفظ للرملی اماالثبوت بمجرد اظہار الحجۃ بلا بینۃ شرعیۃ فلاقائل بہ من ائمۃ الحنفیۃ المعتمد علی |
رملی کے الفاظ ہیں:محض خط کو حجت ظاہر کرنا ثبوت کے لئے بغیر گواہی کے،توائمہ احناف میں سے جن کے قول پر اعتماد ہے کوئی بھی اس کا قائل نہیں ہے |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع