30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مسلمان وہاں کے مذہب سے واقف نہ تھے موافق حکم حکام ہنود نکاح ہوتا رہا اب جماعت اہل اسلام اپنا قاضی مسلم مقرر کیا چاہتی ہے،درست ہے یاکہ وہی حکام ہنود عہدہ قضاء پر قائم رہے اور چند ملازم مسلم اس کے طرفدار کس سزا کے مستحق ہیں،ان مسائل میں جو حکم مصدق بالتصدیق ہو بیان فرمائیں بعبارت کتب رحمۃ اﷲ علیہ اجمعین۔
الجواب:
شریعت مطہرہ میں مسلمانوں پر کوئی عہدہ حکومت کسی کافر کو دینا روا نہیں،
|
قال تعالٰی: وَلَنۡ یَّجْعَلَ اللہُ لِلْکٰفِرِیۡنَ عَلَی الْمُؤْمِنِیۡنَ سَبِیۡلًا ﴿۱۴۱﴾٪ [1]۔ |
اﷲ تعالٰی نے فرمایا:اﷲ تعالٰی ہر گز کافروں کو مومنین پر ولایت نہ دے گا۔(ت) |
نہ مسلمان کے نکاح بر طریقہ کفار کرنے روا ہیں۔
|
قال اﷲ تعالٰی " لَا تَتَّبِعُوۡا خُطُوٰتِ الشَّیۡطٰنِ ؕ"[2]۔ |
اﷲ تعالٰی نے فرمایا:شیطانوں کے راستوں کی پیروی نہ کرو۔ (ت) |
نہ مسلمانوں کو دینی کام میں کافر سے مدد لی جاسکتی ہے۔حدیث میں ہے:
|
قال رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم انالا نستعین بمشرک[3]۔ |
رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا:ہم کسی مشرك سے مدد نہ لیں گے۔(ت) |
جو مسلمان اس ہندو کے طرفداورمددگار ہیں شرعًا مستحق تعزیر وگنہگار ہیں،
|
قال اﷲ تعالٰی " لَا یَتَّخِذِ الْمُؤْمِنُوۡنَ الْکٰفِرِیۡنَ اَوْلِیَآءَ مِنۡ دُوْنِ الْمُؤْمِنِیۡنَۚ"۔[4] |
اﷲ تعالٰی نے فرمایا:مومن کفار کو اپنا دوست نہ بنائیں مومنین کے علاوہ۔(ت) |
ان پر اس ناجائز طرفداری سے توبہ لازم ہے،
|
قال اﷲ تعالٰی " وَلَا تَعَاوَنُوۡا عَلَی الۡاِثْمِ وَالْعُدْوٰنِ ۪"[5]۔واﷲ تعالٰی اعلم۔ |
اﷲ تعالٰی نے فرمایا:گناہ اور عداو ت میں ایك دوسرے سے تعاون مت کرو۔واﷲ تعالٰی اعلم۔(ت) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع