دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 18 | فتاوی رضویہ جلد ۱۸

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۸

اسی طرح بعض احکام مثل حدود میں اجرائے حکم شرع سے ممنوع ہونا بھی کہ اگر یہ ممانعت یوں ہے کہ وہ مد جس میں شرع سے مخالفت کرتے ہیں اس قاضی کی حد سماعت ہی سے خارج رکھی اور اسے جن مقدمات کے سننے کے اختیاردیا ان میں اتباع شرع سے منع نہ کیا جب تو ظاہر کہ قضا ہر طرح صالح تخصیص ہےکما نص علیہ فی الاشباہ وغیرہا(جیسا کہ اس پر اشباہ وغیرہ میں تصریح ہے۔ت)اور اگر یوں کہ بعض امور مفوضہ میں مطابق شرع حکم دینے سے منع کیا تاہم قضا متحقق ہے اگرچہ ایسی جگہ اس کا اختیار کرنے والا فاسق ہے،

فی الدرالمختار یجوز تقلد القضاء من السلطان العادل والجائر ولو کافراذکرہ مسکین وغیرہ الا اذا کان یمنعہ عن القضاء بالحق فیحرم [1]۔

درمختار میں ہے کہ سلطان عادل ہو یا ظالم اس کا قاضی مقرر کرنا جائز ہے اور اگر کافر ہو تو بھی جائز ہے اس کو مسکین وغیرہ نے ذکر کیا ہے،ہاں اگر کافر قاضی کو حق کے فیصلوں سے منع کرے تو پھر اس کی طرف سے تقرری حرام ہوگی۔(ت)

ہاں مسلمانوں کے معاملات اور اطفال مسلمین کے ولایات میں قاضی کا مسلمان ہونا شرط ہے ہندو وغیرہ کفار کو مسلمان پر اصلًا ولایت نہیں ہوسکتی،

قال اﷲ تعالٰی

" وَلَنۡ یَّجْعَلَ اللہُ لِلْکٰفِرِیۡنَ عَلَی الْمُؤْمِنِیۡنَ سَبِیۡلًا ﴿۱۴۱﴾٪"[2]۔

اﷲ تعالٰی نے فرمایا:اوراﷲ تعالٰی کافروں کو مسلمانوں پرکوئی ولایت نہ دے گا۔(ت)

غرض اسلامی ریاستوں میں قاضیان ذی اختیار شرعی کا موجود ہونا واضح،اور جہاں اسلامی ریاست اصلًانہیں وہاں اگر مسلمانوں نے باہمی مشورہ سے کسی مسلمان کو اپنے فصل مقدمات کے لئے مقرر کرلیا تو وہی قاضی شرعی ہے،

فی جامع الفصولین بعدمامر عنہ اولا،واما فی بلاد علیہا ولاۃکفار فیجوز للمسلمین اقامۃ الجمع و الاعیاد ویصیر القاضی قاضیا بتراضی المسلمین[3]الخ و نحوہ فیما مر معہ من الکتاب۔

جامع الفصولین میں اولًا مذکور کے بعد ذکر کیا کہ لیکن وہ شہر جہاں کافر والی ہوں تو وہاں مسلمانوں کی رضا واتفاق سے جمعہ، عیدین کا قیام اور قاضی کا تقرر جائز ہوگا الخ اور ایسا ہی اس کے ساتھ کتاب میں بھی مذکور ہے۔(ت)

 

 



[1] درمختار کتاب القضاء مطبع مجتبائی دہلی ۲ /۷۳

[2] القرآن الکریم ۴/ ۱۴۱

[3] جامع الفصولین الفصل الاول فی القضاء اسلامی کتب خانہ کراچی ۱ /۱۴

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن