30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
وفی الھندیۃ یقبل الھدیۃ من الوالی الذی ولاہ ولوکان للخلیفۃ خصومۃ لم یقبل ھدیتہ الابعد الحکم کذافی العتابیۃ [1]اھ،وفی فتح القدیر قال شیخ الاسلام قالواماذکر فی الضیافۃ فمحمول علی مااذاکان المحرم لم یجری بینھما الدعوۃ والمھاداۃ وصلۃ القرابۃ واحدث بعد القضاء ذٰلك فاذاکانت الحالۃ ھذہ فہو کالاجنبی سواء ومافی الھدیۃ محمول علی انہ کان جری بینھما المہاداۃ وصلۃ القرابۃ قبل القضاء فاذااھدی بعد القضاء لاباس بقبولہ انتہی فقد اٰل الحال الی انہ لافرق بین القریب والغریب فی الھدیۃ والضیافۃ [2]الخ واﷲ تعالٰی اعلم۔ |
میں ہے اھ ملتقطا،اور ہندیہ میں ہے کہ قاضی اپنے والی کی دعوت قبول کرے جس نے اس کی تقرری کی ہے اور خلیفہ کا کوئی مقدمہ اس کے پاس ہو تو پھر فیصلہ کرنے کے بعد اس کی دعوت قبول کرے،جیسا کہ عتابیہ میں ہے اھ،اور فتح القدیر میں فرمایا:شیخ الاسلام نے فرمایا:فقہاء کرام نے کہا ہے کہ ضیافت کے متعلق جومذکور ہے وہ اس بات پر محمول ہے کہ محرم کی عادت اگر پہلے سے ہدیہ،دعوت اور قرابت کا صلہ جاری نہ ہو اور اب قضاء کے بعد ہدیہ دے تو ایسی حالت میں وہ محرم اور اجنبی مساوی ہیں،اورجو ہدیہ سے متعلق مذکور ہے وہ پہلے سے جاری ہدیہ اور صلہ قرابت پر محمول ہے اگر یہ قضاء کے بعد بھی ہدیہ دے تو قبول کرنے میں قباحت نہیں ہے اھ تو حال کا مآل یہ ہوا کہ ضیافت اور ہدیہ کے معاملہ میں قریبی اور غیر قریبی کا کوئی فرق نہیں الخ واﷲ تعالٰی اعلم(ت) |
مسئلہ۳۶: ازاوجین مکان میر خادم علی صاحب اسسٹنٹ مرسلہ یعقوب علی خاں ۱۳/رمضان مبارك ۱۳۱۱ھ
اکمل کامل وافضل افاضل مولانا احمد رضاخان صاحب بعد ابراز مراسم سلام مصدع خدمت ہے کہ اب بادشاہی اسلام کا ہندوستان میں نشان باقی نہیں اور جو بعض بعض ملك میں نواب اسلام ہیں وہ بھی اجرائے تمام احکام شرعی کے مجاز نہیں اور عہدہ قضا تو جب سے مفقود ہے برائے نام قاضی ہیں ملبوس علم سے مبرااور ان میں بھی ثقہ چیدہ چیدہ،باوجود ان وجوہات کے وہ قاضی وحکام ہنود وغیرہ ولایت عامہ کا خاصہ رکھتے ہیں یانہیں؟ اور اگر نہیں تو قاضی شرع کسے قرار دیا جائے کہ اسے ولایت صبی وصبیہ کی ہو۔زیادہ نیاز۔
الجواب:
اسلامی ریاستوں میں والیان مسلمین جن حکام کو مقدمات فیصل کرنے پر مقرر کرتے ہیں وہ شرعًا قاضی ہیں
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع