30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مسئلہ۲۹: ۲۳جمادی الاولٰی ۱۳۰۸ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین اور مفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ زید ذی مقدور تھا اس نے اپنی بیوی کو اپنی حیات میں زیور طلائی اور نقرئی بنادیا وہ اس کے مہر میں متصور کیا جائے گا یاکیا؟بینواتوجروا۔
الجواب:
عرف عام و شائع ہمارے بلاد میں یہ ہے کہ عورتوں کا مالك کردینا نہیں ہوتا بلکہ شوہر ہی کی ملك سمجھا جاتا ہے جب تك صراحۃً یا دلالۃً شوہر کی جانب سے تملیك ظاہر نہ ہو۔
|
ومعلوم ان الدفع الیہن یحتمل التملیك والعاریۃ والعاریۃ اولی فھی الثابتۃ مالم یدل علٰی خلافھا۔ |
یہ واضح بات ہے کہ ان کو دینے میں تملیك اور عاریۃ دونوں احتمال ہیں تو جب تك عاریۃ کے خلاف دلیل موجود نہ ہو تو عاریۃ ہونا ثابت ہوگا۔(ت) |
البتہ وہ استعمال میں عورتوں ہی کے رہتا ہے مگر اس سے ملك زناں ثابت نہیں ہوتی۔بحرالرائق پھر ردالمحتار وعقودالدریہ میں ہے:
|
لایکون استمتا عھا بمشریہ ورضاہ بذلك دلیلا علی انہ ملکھا ذٰلك کما تفھمہ النساء والعوام وقد افتیت بذٰلك مرارا۔[1] |
خاوند کی خریدی ہوئی چیز سے فوائد حاصل کرنا اورا س پر خاوند کا راضی ہونا بیوی کی ملکیت کی دلیل نہیں بن سکتا جیسا کہ عورتیں اور عوام سمجھے ہوئے ہیں،میں نے متعدد بار اس پر فتوٰی دیا ہے۔(ت) |
پس اگر گواہان عادل شرعی سے عورت کو اس زیور کا مالك کردینا نہ ثابت ہو تو وہ بدستور ملك شوہر پر ہے اس کا متروکہ ٹھہرکر سب ورثہ پر حسب فرائض منقسم ہوگا اور اگر ثابت ہو کہ شوہر نے عورت کو اس زیور کا مالك کردیا تھا تو بیشك وہ تنہا عورت کی ملك ہے،اب اس صورت میں اگر شوہر نے تصریح کی تھی کہ یہ تیرے مہر میں دیتا ہوں تو اس قدر مہرسے مجرا ہوگا اور اگر مہر کے سوا اور کسی جہت کی تصریح کی تھی مثلًا کہا یہ زیور میں نے تجھے احسانًا دیا یا ہبہ کیاتو ہر گز مہر میں محسوب نہ ہوگا۔درمختار میں ہے:
|
بعث الٰی امرأتہ شیئا ولم یذکر جھۃ عندالدفع غیر جھۃ المہر کقولہ شمع او حنا ثم قال انہ من المہر |
خاوند نے بیوی کو کوئی چیز دیتے ہوئے مہر یا کوئی اور وجہ ذکر نہ کی مثلًا اس نے چراغ یا مہندی کے لئے کہا اور پھر کہا کہ یہ مہر کے طور پر دی ہے،تو |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع