دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 18 | فتاوی رضویہ جلد ۱۸

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۸

لم یفصح انہ فی غیرہ جارحتی اشتبہ ذٰلك علی بعض الفضلا کالسید الحموی والشیخ صالح بن عبداﷲ الغزی الی ان دفعہ العلامۃ الرملی فی ماسرد نامن جواھرنصوص الفتح ان کل ذٰلك محض تصویر للمسئلۃ وتقریر للاسئلۃ من دون حصرولاقصر وان لاتقدیر بمدۃ ولاتقیدبموت ولا تخصیص بجوار ولابتصرف دون تصرف بعد ان کان ممالایطلق الا للملاك ولا امتناع عن السماع قطعا للاطماع الا للسکوت وترك النزاع مع الوقف والاطلاع علی تصرف واختراع ولئلا یشتبہ مانحن فیہ بمسئلۃ عدم سماع الدعوی بعد مضی خمس عشرۃ سنۃ فانہا تعم مااذاوقع التصرف اولاحصل الاطلاع ام لا وھی مسئلۃ تلاحمت فیہا الآراء والاحلام و تشاجرت الظنون والافہام ومن قال فیہا بعدم السماع فانما بنی الامر علی النہی السلطانی ثم اضطربت کلما تہم فی مجاریہا فمن تارك لہا علی الاطلاق ومن مستثن لاشیاء ثم لم یتفقوافی المستثنیات علی کلمۃ واحدۃ ومنھم من عمم باخراج کل مافیہ عذرللمدعی وھو اجمع واصوب

یہ ذکرنہ کیا کہ غیر میں بھی یہ حکم جاری ہے حتی کہ بعض فضلاء کو اشتباہ ہوگیا جیسے سید حموی اور شیخ صالح بن عبداﷲ الغزی حتی کہ علامہ رملی کو اس کا دفاع کرنا پڑا،اور ہم نے فتح کے نصوص کے جواہر ذکر کئے کہ یہ تمام بیانات مسئلہ کی محض صورتیں ہیں اور سوالات کی تقریر ہے اس میں کوئی حصر،مدت کی تحدید،موت کی قید،پڑوسی کی تخصیص نہیں ہے اور نہ ہی کسی تصرف کا تعین ہے سوائے اس کے کہ یہ تصرف مالکانہ ہو اور مشتری کے تصرفات واختراعات پر اطلاع کے بعد سکوت ہو اور نزاع نہ پایا جائے تو فساد ولالچ کو ختم کرنے کے لئے دعوٰی کی سماعت ممتنع ہوگی اور اس لئے بھی کثیر نقول ذکر کی ہیں تاکہ اس مسئلہ کا پندرہ سال کے بعد عدم سماع والے مسئلہ سے اشتباہ نہ رہے،کیونکہ اس مسئلہ کا دائرہ عام ہے مشتری کا تصرف ہو یانہ ہو پھر اس کی اطلاع اجنبی کو ہوئی ہو یانہ ہوئی ہو اور اس مسئلہ میں آراء اور دلائل،ظنون اور افہام کا ٹکراؤ ہے جنہوں نے وہاں دعوٰی غیر مسموع کہا ہے انہوں نے سرکاری ممانعت کی بنا پر کہا ہے پھر سرکاری ممانعت کو جاری کرنے میں فقہاء کرام کے کلام میں اختلاف ہے بعض نے علی الاطلاق اس کو جاری مانا ہے اور بعض نے بعض وجوہ سے استثناء کیاہے پھر مستثنیات میں کسی ضابطہ پر اتفاق نہ کیا بعض نے جہاں مدعی کا عذر ہو وہاں سرکاری حکم سے علی العموم استثناء ماناہے یہی موقف جامع اوردرست ہے

 


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن