دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 18 | فتاوی رضویہ جلد ۱۸

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۸

تحت قولہ ولاینفذ بیع الوارث الترکۃ المستغرقۃ بالدین وانما یبیعہ القاضی اقول: ینبغی ان یکون البیع بحضرۃ الورثۃ لما لھم من حق امساکہا وقضاء الدین من مالھم[1] الخ واﷲ تعالٰی اعلم بالصواب و الیہ تعالٰی المرجع والمآب۔

فرمایا:اور وارث کا ایسے ترکہ کو فروخت کرنا جو تمام کا تمام قرض میں بند ہے جائز نہیں اس کو صرف قاضی فروخت کرے گا۔میں کہتا ہوں وارثوں کی موجودگی میں فروخت کرنا مناسب ہوگا کیونکہ ان کو حق ہے کہ وہ ترکہ کو روك لیں اور قرض خود ادا کریں الخ واﷲ تعالٰی اعلم بالصواب والیہ تعالٰی المرجع والمآب۔(ت)

مسئلہ۲۷:کیافرماتے ہیں علمائےدین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ ہندہ نے اپنے آپ کو بنت لیلٰی اوردختر زید کہا کہ اور تمام کاغذات میں اور دستاویزات میں ہمیشہ اپنا حسب یونہی لکھا اور زینب باوجود سکونت یك شہر ویك محلہ وموافقت سالہا سال ہندہ کی کہ دونوں اسی حال پر سن رسیدہ ہوگئیں،اپنے آپ کو مجہول النسب کہتی اور کاغذات میں بنت نامعلوم لکھتی،اس بناء پر جب زینب نے سمجھا کہ اب موت قریب آئی اور میرے کوئی وارث شرعی نہیں چہارم نومبر۱۸۶۸ء کوہندہ واولاد ہندہ کے روبرو اپنی کل جائدا دکی وصیت اپنی دختر منی اور مختار سربراہ کار کے نام کردی اور لکھ دیا کہ یہی دونوں بعد میرے میری کل جائداد کے مالك وارث ہوں گے،اس وصیت وتکمیل وصیت کے چند عرصہ بعد زینب نے بتاریخ ۱۹فروری ۱۸۷۰ء قضاء کی،اس کے انتقال کرتے ہی ایك شخص اجنبی نے براہ غصب اس تمام جائداد پر قبضہ کرلیا موصی لہا نے بربنائے وصیت دعوٰی کیا کہ بعد تنقیح تمام وہ وصیت بحکم شرع فتوائے علماء سے صحیح ونافذ وتام ولازم قرار پاکر ۱۱/جنوری ۱۸۷۲ء کو حکام وقت کے یہاں سے وہ جائداد موصی لہا کو مل گئی یہ سب واقعات ہندہ و اولاد ہندہ کے روبروہوئے لیکن کسی نے ترکہ زینب پر دعوٰی نہ کیا نہ اپنا کچھ استحقا ق بتایا اوراس سے پہلے ماہ جون ۱۸۷۲میں حکام وقت کی طرف سے جائداد کو لاوارثی قرار دے کر دعوٰی یہی ہوا کہ محکمہ بالا سے اسی بنا پر کہ پہلے سے کیوں نہ کہا تھا خارج ہوگیا،اس تحقیق و تنقیح اور لاوارثی ٹھہرانے اور دعوٰی دائر ہونے کے وقت بھی ہندہ اور اولاد ہندہ نے خبر نہ لی نہ اپنی وراثت کا ادعا کیا،جب موصی لہا کو جائداد ملی انہوں نے فورًا اس میں تصرفات مالکانہ شروع کردئے،نصف جائداد تو اسی وقت ایك شخص کو پیروی مقدمہ کے عوض میں دی کہ اس نے اوروں کے ہاتھ بیچ کر سب برابر کردی،نصف باقیماندہ پر بلامنازعت منازع خود


 

 



[1] غمز عیون البصائر الفن الثالث،القول فی الملك ادارۃ القرآن والعلوم الاسلامیہ کراچی ۲ /۲۰۵

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن