دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 18 | فتاوی رضویہ جلد ۱۸

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۸

قولہ الاباذنھم ای کلھم حتی المشتری من احدھم بعد الاذن لما فی الخانیۃ رجل احدث بناء او غرفۃ علی سکۃ غیر نافذۃ ورضی بھا اھل السکۃ فجاء رجل من غیر اھلھا واشتری دارا منھا کان للمشتری ان یامر صاحب الغرفۃ برفعھا اھ سائحانی[1]۔

ماتن کا قول"ان کی اجازت کے بغیر" یعنی سب کی اجازت حتی کہ اجازت کے بعد اگر کسی نے وہاں مکان خریدا تو اس کی اجازت بھی ضروری ہے،خانیہ میں ہے کسی نے بند کوچہ میں کوئی تعمیر یا کھڑکی بنائی اور کوچہ والوں نے رضامندی ظاہر کردی ہوتو باہر سے آئے ہوئے ایك آدمی نے اس کوچہ میں کوئی مکان خریدا تو خریدار کو اب حق ہے کہ وہ کھڑکی والے کو بند کرنے پر مجبور کرےاھ سائحانی(ت)

بالجملہ زید پر شرعًا واجب ہے کہ فورًا اس دروازے کو بند کرکے بطور قدیم دیوار کرلے اور سیڑھی کا نام ونشان باقی نہ رکھے ورنہ سخت وعید شدید کا مستحق ہوگا، صحیح بخاری شریف میں حضرت عبداﷲ بن عمر رضی اﷲ تعالٰی عنہما سے ہے رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

من اخذ من الارض شیئا بغیر حقہ خسف بہ یوم القٰیمۃ الی سبع ارضین[2]۔

جو کسی قدر زمین ناحق لے لے قیامت کے دن زمین کے ساتویں طبقے تك دھنسا دیا جائے گا۔

حکم بن حارث سلمی رضی اﷲتعالٰی عنہ کی روایت میں ہے حضور سید عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

من اخذ من طریق المسلمین شبراجاء یوم القٰیمۃ یحملہ من سبع ارضین۔اخرجہ الضیاء والطبرانی[3] باسناد حسن۔

یعنی جو شخص مسلمانوں کے راستے میں سے ایك بالشت بھر دبالے قیامت کے دن وہ زمین وہاں سے لے کر ساتویں طبقے تك اٹھا کر اسکی گردن پر رکھی جائے گی اور اسی طرح خداتعالٰی کے حضور حاضر ہوگا والعیاذ باﷲ تعالٰی(اسے ضیاء اورطبرانی نے اسناد حسن کے ساتھ روایت کیا۔ت)

زید کو چاہئے من دو من ڈھیلے گردن پر چنواکر دیکھے اگر نہ اٹھ سکیں تو سمجھ لے کہ ساتوں طبقے کا اتنا بڑا ٹکڑا کیونکر اٹھا کر چلاجائے گا۔اﷲ تعالٰی مسلمانوں کو نیك توفیق عطا فرمائے۔آمین ! واﷲ سبحانہ


 

 



[1] ردالمحتار کتا ب الدیات باب مایحدثہ الرجل فی الطریق وغیرہ داراحیاء التراث العربی بیروت ۵ /۳۸۱

[2] صحیح البخاری ابواب المظالم والقصاص باب اثم من ظلم شیئا من الارض قدیمی کتب خانہ کراچی ۱ /۳۳۲

[3] المعجم الکبیر للطبرانی حدیث۳۱۷۲ المتکتبۃ الفیصلیۃ بیروت ۳ /۲۱۵

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن