30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اسی میں ہے:
|
المتون علی المنع وھو ظاہر الروایۃ کما صرح بہ فی جامع الفصولین فلیکن المعول علیہ[1]۔ |
متون منع پروارد ہیں اور یہی ظاہر روایت ہے جیسا کہ جامع الفصولین میں اس کی تصریح ہے اور اسی پر اعتمادچاہئے۔ (ت) |
اور خاص راستے کی زمین میں سیڑھی بنانا اور زیادہ ظلم اشدوگناہ عظیم ہے جب دروازہ نکالنا ناجائز ہوا حالانکہ وہ اپنی دیوار میں ایك عمارت تھی راستے کی زمین اس میں نہ دبتی تھی تو خاص پرائے حق کی زمین میں تعمیر کیونکر حلال ہوسکتی ہے یہاں تك کہ علماء تصریح فرماتے ہیں اگر اس فعل سے اس کوچے والوں کا کوئی حرج بھی نہ ہو جب بھی ناجائز ہے،ہدایہ میں ہے:
|
لیس لاحد من اھل الدرب الذی لیس بنافذ ان یشرع کنیفا ولامیزا با الاباذنھم لانھا مملوکۃ لھم ولھذا وجبت الشفعۃ لھم علٰی کل حال فلا یجوز التصرف اضربھم او لم یضر الاباذنھم[2]۔ |
بندگلی والوں میں سے کسی کو یہ حق نہیں کہ وہ بیت الخلاء یا پرنالہ گلی والوں کی مرضی کے بغیر باہر نکالے کیونکہ یہ گلی ان سب کی مشترکہ ملکیت ہے اسی اشتراك کی بنا پر ان سب کو ہر حال میں شفعہ کا حق ہے لہذا کوئی ضرر رساں تصرف ان کی مرضی کے بغیر وہاں جائز نہیں۔(ت) |
درمختارمیں ہے:
|
فی غیرالنافذ لایجوز ان یتصرف باحداث مطلقًا اضربھم اولا الاباذنھم[3]۔ |
بند کوچہ والوں میں سے کسی کو باقیوں کی اجازت کے بغیر ایسا تصرف کرنے کا مطلقًا حق نہیں جوان کے لئے ضرررساں ہو یانہ ہو(ت) |
اور اس قسم کا تصرف جائز ہونے کو ایك ایك ساکن کوچہ کی رضامندی درکار ہے اکثر کی رضاہر گز کافی نہیں یہاں تك کہ اگر سو میں ایك بھی ناراض ہے تو ہر گز جواز نہیں حتی کہ اگر سب نے راضی ہو کر اجازت دے دی پھر ان میں ایك نے اپنا مکان بیچ ڈالا تو اب مشتری کو اختیار ہے کہ مزاحمت کرے اور ازالہ کرادے اگرچہ پہلے سب اہل کوچہ راضی ہوچکے تھے، ردالمحتار میں ہے:
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع