دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 18 | فتاوی رضویہ جلد ۱۸

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۸

نہیں،اور قاعدہ کلیہ ہے کہ ایسی شہادت محض مہمل ہوتی ہے۔

فی الفتاوی الہندیۃ والخیریۃ وغیرہما الشہادۃ ان وافقت الدعوٰی قبلت والالا[1]۔

فتاوٰی ہندیہ وخیریہ وغیرہما میں ہے شہادت جب دعوٰی کے موافق ہو قبول ہے ورنہ نہیں۔(ت)

رہیں دونوں عورتیں ان کا بیان بھی اگر اور وجوہ سے سالم مان لیا جائے تو یوں نامقبول ہے کہ نصاب کامل نہیں تنہا عورتوں کی گواہی ہر گز مثبت نکاح نہیں ہوسکتی،

فی الدرالمختار نصابہا لغیرہا من الحقوق کنکاح رجلان اورجل وامرأتان ولم تقبل شہادۃ اربع بلا رجل اھ[2]ملخصًا،واﷲ تعالٰی اعلم۔

درمختار میں ہے:شہادت کا نصاب حقوق وغیرہ مثلًا نکاح میں دو مرد یا ایك مرداور دو عورتیں،اور مرد کے بغیر چار عورتوں کی شہادت مقبول نہیں اھ ملخصًا واﷲ تعالٰی اعلم(ت)

مسئلہ۲۵:                                ۱۴ربیع الاول شریف ۱۳۰۶ھ

کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ایك چھوٹا سا کوچہ غیر نافذہ چند قدم کی مسافت کا جس میں گنتی کے گھرہیں،شارع عام سے مغرب کی طرف جاکر شمال پھر مغرب پھر شمال کو گیا اور سرستہ ہوگیا اس کوچہ کے سرے پر زید کا مکان واقع ہے جس کی شرقی دیوار میں شرق رویہ دروازہ شارع عام کے قریب ہے اور اس کے آگے چند گز کا صحن جس سے اترتے ہی شارع عام کا کنارہ ہے اس مکان کی جنوبی ومغربی دیواریں اس کوچہ غیر نافذہ میں ہیں زید نے دیوار جنوبی میں ایك جدید دروازہ کوچہ سربستہ کی طرف نکالاا ور اس کے آگے خاص اس راستے کی زمین میں ایك سیڑھی دروازہ پر جانے کو بنائی بعض ساکنان کوچہ اس فعل پر ناراض ہیں آیا یہ دروازہ نکالنا اور سیڑھی بنانا اسے جائز تھا یا ناجائز،اور وہ اس فعل سے گنہگار ہوا یا نہیں اور اس نے حق غیر میں ناحق تصرف کرکے ظلم کیا یا نہیں اور اس سیڑھی کا کھودڈالنا اور دروازے کا بند کردینا شرعًا اس پر واجب ہے یانہیں؟ اور ایسے تصرف کے جائز ہونے کے لئے تمام ساکنان کوچہ کی رضامندی چاہئے یا اکثر کی رضاکافی ہے اگرچہ بعض ناراض ہوں۔ بینوا توجروا۔


 

 



[1] فتاوٰی ہندیہ کتاب الشہادات الباب السابع فی الاختلاف نورانی کتب خانہ پشاور ۳ /۴۹۴

[2] درمختار کتاب الشہادات مطبع مجتبائی دہلی ۲ /۹۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن