دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 18 | فتاوی رضویہ جلد ۱۸

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۸

خصوصًا پرائے لئے،اور اس زمانے میں جھوٹے حلف ایك بات ہوگئے لاکھوں کی گنتی پر ہوں گے جو روپے دو روپے بلکہ اس سے بھی کم پر بلکہ نری خاطردوستی یا فریق ثانی سے ادنٰی رنجش یا کسی خفیف بے معنی غرض کے لئے حلف کے پھنکے اڑاتے ہیں تو وہ ضرورت جس کے لئے مذہب سے عدول ہو تا ہو اصلًا مندفع نہیں،اب یہیں دیکھئے کہ یہ گواہیاں حلفی تھیں اورتجربہ کار دانا ذی علم مجوز کو غلبہ وظن صدق درکنار وہم صدق بھی نہ ہوابلکہ غلبہ ظن کذب ہی رہا،ہر عاقل جانتا ہے کہ اب اگر صرف حلف گواہان کو قائم مقام تزکیہ مانا جائے تو ہزاراں ہزاردروازہ ظلم کھل جائیں لوگ چار چار آنے کے دو گواہ حلفی گزار کر مخلوق کی جائدادیں لے جائیں جو روئیں چھین لیں وہ فساد اٹھے جس کا بیان ناممکن ہو تو اب اس قول مرجوح بلکہ مخالف اجماع مذہب کے طرف میل باطل محض وخرق اجماع و جہل صرف تو تھا ہی کہ درمختار میں ہے:

الحکم والفتیا بالقول المرجوح جھل وخرق للاجماع[1]۔

قول مرجوح پر فیصلہ اور فتوٰی دینا جہل اور خلاف اجماع ہے۔ (ت)

فتح ابواب ظلم وقطع گردن مظلومان بھی ہو گا ولایرضاہ من لہ عقل ودین(کوئی عاقل اوردیندار اس کو پسند نہیں کرتا۔ت) سائل اولیت پوچھتا ہے کہ فیصلہ اول بحال رکھنا اولٰی ہے یا طلاق ثابت قرار دینا،اولویت کیسی،حاکم مرافعہ اولٰی کہ شریعت محمد رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی اطاعت چاہے اور احکم الحاکمین جل جلالہ کے دربار میں اپنی حاضری وباز پرس سے ڈرے اس پر لازم فرض ہوگا کہ حکم ججی کو منسوخ اور فیصلہ اولٰی کو بحال کرے۔رہی وہ تائید کہ پدرمدعیہ نے لرز کر حلف کیا اور مدعا علیہ نہ بولا ایسی بات ہے جسے نہ شرع سے تعلق نہ علم سے لگاؤ۔پدر مدعیہ یہاں خود مدعی مخاصم ہے مدعی کا حلف اگر سن لیا جائے تو ہر جھوٹا جیتے اور حق وانصاف کے گلے کا تسمہ نہ لگارہے، رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

لو یعطی الناس بدعواھم لادعی ناس دماء رجال و اموالھم ولکن الیمین علی المدعی علیہ[2]رواہ الشیخان عن ابن عباس رضی اﷲ عنہما۔

اگر لوگوں کو ان کے دعوٰی کے سبب سے دیا جائے تو کچھ لوگ دوسروں کے خون اور مال کا دعوٰی کرینگے لیکن قسم مدعی علیہ پر ہے۔اس کو شیخین نے سیدنا عبداﷲ ابن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہما سے روایت کیا ہے۔(ت)

 


 

 



[1] درمختار رسم المفتی مطبع مجتبائی دہلی ۱/ ۱۵

[2]  صحیح مسلم کتاب الاقضیہ باب الیمین علی المدعی علیہ قدیمی کتب خانہ کراچی ۲ /۷۴،صحیح البخاری کتاب التفسیر باب قولہ تعالٰی ان الذین یشترون بعہداﷲ الخ قدیمی کتب خانہ کراچی ۲ /۶۵۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن