دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 18 | فتاوی رضویہ جلد ۱۸

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۸

میں ہے:

قال العلامۃ المقدسی بعد ذکر مافی التہذیب لا یخفی انہ مخالف لما فی الکتب المعتمدۃ[1]۔

علامہ مقدسی نے تہذیب کی عبارت نقل کرنے کے بعد فرمایا مخفی نہ رہے کہ یہ کتب معتمدہ کی تصریحات کے مخالف ہے۔ (ت)

دوم بعض متاخرین کہ برخلاف مذہب اس طرف گئے وہ اسے قاضی مجتہد کی رائے پر رکھتے ہیں اور اب صدہا سال سے کوئی قاضی مجتہد نہیں،ابوالسعود ازہری پھر طحطاوی علی الدر پھر ردالمحتار میں ہے:

نقل عن الصیر فیۃ جواز التحلیف وھو مقید بما اذاراٰہ القاضی جائزاای بان کان ذارأی اما اذالم یکن لہ رأی فلا[2]۔

صیرفیہ سے منقول ہے کہ گواہوں سے حلف لینا جائز ہے،یہ جواز مقید ہے اس صورت کے ساتھ کہ قاضی اس کو جائز سمجھے جبکہ قاضی اہل رائے ہو اور اگر وہ اہل رائے نہ ہو تو حلف مذکور جائز نہ ہوگا۔(ت)

شامی میں ہے:

والمراد بالرأی الاجتہاد[3]۔

رائے سے مراد اجتہاد ہے۔(ت)

سوم اس سے بھی قطع نظر ہو تو ان بعض کا بر خلاف مذہب اس طرف میل اس ضرورت سے تھا کہ حلف کے سبب حاکم کو ان کے صدق پر غلبہ ظن حاصل ہو،بحر میں تہذیب قلانسی سے ہے:

فی زماننا لما تعذرت التزکیۃ بغلبۃ الفسق اختار القضاۃ کما اختارابن ابی لیلی استحلاف الشہود لغلبۃ الظن[4]۔

ہمارے زمانے میں چونکہ فسق کے غلبہ کی وجہ سے گواہوں کا تزکیہ متعذر ہوگیا ہے لہذا غلبہ ظن کے حصول کے لئے قاضیوں نے گواہوں سے حلف لینے کو اختیار کیا جیسا کہ ابن ابی لیلٰی کا مختار ہے۔(ت)

ظاہر ہے کہ یہ ان متاخرین کے زمانے تك تھا جب تك جھوٹے حلف سے مستور لوگ پرہیز کرتے تھے


 

 



[1] منحۃ الخالق علی البحرالرائق کتاب الشہادات ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ۷ /۶۳

[2] ردالمحتار کتاب القضاء فصل فی الحبس داراحیاء التراث العربی بیروت ۴ /۳۴۴

[3] ردالمحتار کتاب القضاء فصل فی الحبس داراحیاء التراث العربی بیروت ۴ /۳۴۴

[4] بحرالرائق کتاب الشہادات ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ۷ /۶۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن