دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 18 | فتاوی رضویہ جلد ۱۸

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۸

اسی میں ہے:

قیام المحکوم علیہ بطلب الحکم عنہ ان کان قیامہ علی القاضی العالم العادل لم تسمع دعواہ[1]۔

محکوم علیہ اگر اپنے خلاف فیصلہ کی منسوخی کا مطالبہ کرے تو عالم عادل قاضی کے خلاف اس کا دعوٰی مسموع نہ ہوگا۔(ت)

فواکہ بدریہ پھر غمز العیون قاعدہ اولٰی نوع ثانی میں ہے:

قضاء القاضی العدل لایتعقب ویحمل حالہ علی السداد بخلاف غیرہ[2]۔

عادل قاضی کے فیصلہ پر مواخذہ نہیں کیا جائے گا اور اس کے حال کو درستگی پر محمول کیا جائے گا بخلاف غیر عادل قاضی کے۔ (ت)

ثانیًا: گواہوں پر حلف رکھنا اول: تو خود ہی باطل ہے یہاں تك کہ ہمارے علمائے کرام نے فرمایا اگر سلطان قاضیوں کو گواہوں سے حلف لینے کا حکم دے علماء پر فرض ہے کہ اسے نصیحت کریں کہ اے بادشاہ ! وہ حکم نہ دے کہ نہ مانیں تو تیرا غضب ہو اور مانیں تو اﷲ عزوجل کا غضب۔ اشباہ والنظائر ودرمختار میں ہے:

وھذا نظم الدر،امرالسلطان انما ینفذ اذا وافق الشرع والافلا،اشباہ من القاعدۃ الخامسۃ وفوائد شتی،فلو امر قضاتہ بتحلیف الشہود وجب علی العلماء ان ینصحوہ یقولوالہ لاتکلف قضاتك الی امر یلزم منہ سخطك او سخط الخالق تعالٰی[3]۔

یہ در کی عبارت ہے کہ امر سلطان اسی وقت نافذ ہوگا جب موافق شرع ہو ورنہ نہیں،اشباہ کے پانچویں قاعدے اور فوائدمتفرقہ میں ہے کہ اگر سلطان اپنے قاضیوں کو گواہوں سے حلف لینے کا حکم دے تو علماء پر واجب ہے کہ اس کو نصیحت کریں اور کہیں کہ تو اپنے قاضیوں کو ایسی چیز کا مکلف مت بنا جس سے تیری(بصورت ترک)یا اﷲ تعالٰی کی(بصورت عمل)ناراضگی لازم آئے۔(ت)

ولہذا علامہ محقق علی مقدسی نے تہذیب کا کلام آئندہ نقل کرکے رد فرمایا۔منحۃ الخالق


 

 



[1] معین الحکام کتاب القضاۃ فصل فی قیام المحکوم علیہ بطلب فسخ الحکم عنہ مصطفی البابی مصر ص۳۴

[2] غمز عیون البصائر مع الاشباہ والنظائر الفن الاول ادارۃ القرآن کراچی ۱/ ۱۴۲

[3] درمختار کتاب القضاء فصل فی الحبس مطبع مجتبائی دہلی ۲ /۸۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن