دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 18 | فتاوی رضویہ جلد ۱۸

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۸

پھر یہاں تین طلاقوں کا ثبوت مان لینا بھی محض ناواقفی ہے دو گواہ اگر طلاق پر گواہی دیں اور وقت مختلف بتائیں تو اگرچہ یہ اختلاف طلاق میں کہ قول ہے موجب رد شہادت نہیں مگر اس کے یہ معنی ہیں کہ دونوں کی مجموعہ شہادت سے ایك طلاق ثابت ہوگی نہ یہ کہ جداجدا دو طلاقیں ثابت ہوں گی اور تین گواہ ہوں تو تین طلاقیں ثابت ہوجائیں یہ نرابے اصل ہے کہ ان میں سے جداجدا کسی طلاق پر نصاب شہادت کامل نہ ہوئی اور کوئی طلاق تنہا ایك کی گواہی سے ثابت نہیں ہوسکتی۔درمختارمیں ہے:

نصابھا لغیرہا من الحقوق سواء کان الحق مالا اوغیرہ کنکاح وطلاق رجلان اورجل وامرأتان[1]۔

حقوق مذکورہ کے سوادیگر حقوق کے لئے نصاب شہادت دو مرد یا ایك مرد اور دو عورتیں ہے چاہے وہ حق مال ہو یا غیر مال جیسے نکاح وطلاق(ت)

(۳)انجمن کے سامنے صرف دو گواہ گزرے ایك پیر محمد خدمتگار ہوٹل اوڈلینڈ دوسرااخترعلی اسی ہوٹل کا آبدار،خدمتگار ان ہوٹل جن کے متعلق شراب وخنزیر وغیرہما حرام ونجس اشیاء کا خریدنا بنانا پکانا کھلانا رہتا ہے ہر گز عادل شرعی نہیں ہوسکتے اور اگر بالفرض یہ لوگ ثقہ بھی ہوں تو اختر علی خود حبیبین مدعیہ کا باپ ہے اور باپ کی گواہی اولاد کے حق میں مقبول نہیں تو پیر محمد اکیلا رہ گیا اور ایك کی گواہی مقبول نہیں،درمختارمیں ہے:

لاتقبل(ای الشہادۃ)من الفرع لاصلہ وبالعکس للتھمۃ[2]۔

تہمت کی وجہ سے فرع کی گواہی اصل اور اس کے برعکس یعنی اصل کی گواہی فرع کے حق میں قبول نہیں کی جائے گی۔ (ت)

بحرالرائق میں ولوالجیہ سے ہے:

تجوز شہادۃ الابن علی ابیہ بطلاق امرأتہ اذالم تکن لامہ اولضرتھا لانھا شہادۃ علی ابیہ وان کان لامہ او لضرتھا لاتجوز لانھا شہادۃ

بیٹے کی گواہی باپ کے خلاف کہ اس نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی ہے جائزہے بشرطیکہ وہ گواہی اس کے بیٹے کی ماں یا اس کی سوکن کے حق میں نہ ہو کیونکہ یہ گواہی باپ کے خلاف ہے(نہ کہ اس کے حق میں جوناجائز ہے)اور اگر وہ

 


 

 



[1] درمختار کتاب الشہادۃ مطبع مجتبائی دہلی ۲/ ۹۱

[2] درمختار کتاب الشہادۃ مطبع مجتبائی دہلی ۲/ ۹۴

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن