30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
دو تین روزکے بعد ہندہ نے مشہور کیا کہ مجھے طلاق ہوگئی،زید نے پوچھا کیسے؟جواب دیا عرصہ تین ماہ کا ہوا میں بوجہ شراب خوری پردہ کرتی تھی اور کہتی تھی کہ سامنے جب آؤں گی شراب چھوڑدو گے،آخر ایك روز آیا اور یہ کہا کہ سامنے کردو میں قسم کھا چکا ہوں،دریافت کیا کیا قسم کھائی؟تو یہ کہا شراب پیوں تو جورو کو طلاق ہے اور تین مرتبہ کہا،اورا س تین ماہ کے عرصہ میں سیکڑوں مرتبہ شراب پی اور تین ماہ تك ہندہ زید کے پاس رہی اور روز ماں باپ کے پاس جاتی رہی،اس تین ماہ کے عرصہ میں کچھ نہیں کہا،جب نااتفاقی ہوئی تو یہ بات مشہور کی،ہندہ سے دریافت کیا گیا تم تین ماہ تك زید کے پاس رہیں جب سے تم نے کیوں نہیں کہا،ہندہ جواب نہ دے سکی،ہندہ کی ماں نے کہا کہ اسے یاد نہ رہی،گواہ ایك ہندہ کی ماں اور ایك ہندہ کا بھتیجا عمر ۱۳یا۱۴برس اور ایك لڑکا خدمت گار عمر دس سال ہے اور اس حالت میں طلاق ثابت ہے یانہیں؟اور زید قطعی انکار کرتا ہے نہ میں نے قسم کھائی ہے نہ میں اس بات سے خبردار ہوں۔
الجواب:
اگریہی گواہ ہیں تو طلاق ثابت نہیں کہ نہ ماں کی گواہی بیٹی کے لئے معتبر نہ نابالغ کی گواہی مسموع،ہندہ کا بھتیجا بھی اگر نابالغ ہے جب تو ایك گواہ بھی نہ ہوا اور اگر وہ بالغ ہے تو ایك ہی گواہ ہوا،بہر حال ثبوت نہیں،مگر اﷲ عزوجل ہر غیب کاجاننے والا ہے،اگر واقع میں اس شخص نے وہ کلمات کہے اور پھر شراب پی تو اﷲ کے نزدیك ضرورعورت پر طلاق ہوگئی اور تین بار کہا تو بے حلالہ اس کے نکاح میں نہیں آسکتی اﷲ تعالٰی سے ڈرے اور عورت سے جدا ہوجائے اگر وہ نہ مانے اور عورت کو تحقیق صحیح طور پر معلوم ہے کہ زید نے وہ کلمات تین بار کہنے کے بعد پھر شراب پی تو عورت پر فرض ہے کہ جیسے جانے اس سے دور بھاگے اسے اپنے اوپر قابو نہ دے،اگر ہندہ اپنی سی کوشش پوری کرے اور اس سے بھاگنے پر قدر ت نہ پائے تو گناہ زید پر رہے گا۔واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ۲۰: ازدار جلنگ ملٹری کلب گھر مرسلہ شمس الدین بیرا ۲۵/رجب مرجب ۱۳۳۱ھ
جناب مولانا صاحب حامی دین متین دام اقبالکم بعد ادائے آداب حضور والا کی خدمت میں عرض کرتا ہوں انجمن اسلامیہ دار جلنگ نے یہ فیصلہ کیا ہے حضور کے دولت خانہ کا انصاف ہونا چاہئے انجمن نے زبردستی طلاق لکھ دیا اور میرے اوپر ڈگری کردیا نقل جو میں نے مانگی تو نقل کا مجھ سے پانچ روپیہ لیا ازروئے شرع شریف انصاف فرمائیں۔
الجواب:
فیصلہ انجمن ملاحظہ ہوا،اس صورت میں ہر گز طلاق ثابت نہیں انجمن نے محض غلط وباطل وخلاف شرع
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع