دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 18 | فتاوی رضویہ جلد ۱۸

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۸

علی الافعال فالاختلاف فی المواضع اختلاف فی الشہادۃ قال ابویوسف اذااتھمتھم و رأیت الریبۃ فظننت انھم شہود الزور افرق بینھم واسألھم عن المواضع والثیاب ومن کان معھم،فاذااختلفوا فی ذٰلك فھذاعندی اختلاف ابطل بہ الشہادۃ کذافی المحیط[1] ۔ واﷲ تعالٰی اعلم۔

اختلاف شہادت میں قرار پائے گا۔امام ابویوسف رحمۃ اﷲ تعالی علیہ نے کہا کہ اگر گواہوں کے بارے میں میرے دل میں کوئی تہمت اور شك آئے اور میرا گمان ہوکہ یہ جھوٹے گواہ ہیں تو میں ان کو جدا جدا کروں گا اور ان سے لباس،جگہ اور ان کے ساتھ موجود افراد کے بارے میں پوچھوں گا اگر اس میں ان کے بیان مختلف ہوئے تو میرے نزدیك یہ گواہی میں اختلاف ہے جس کی بنیاد پر میں گواہی مسترد کردوں گا،محیط۔ واﷲتعالٰی اعلم(ت)

مسئلہ۱۷:                 ازملك بنگال معرفت محمد شجاعت علی خان طالب علم مدرسہ منظر اسلام           ۲۵ربیع الاول۱۳۳۹ھ

برائے شہادت طلاق نادانستی چیست؟ بینواتوجروا۔

شہادت طلاق میں تاخیر اور کوتاہی کا کیا حکم ہے؟بیان کرو اجر پاؤ گے۔(ت)

الجواب:

اگر طلاق رجعت است بتاخیر شہادت آثم نشود مگر آنکہ بدانکہ رجعت نکرد وعدت گزشت و باز بے نکاح تصرف میخواہد آنگاہ تاخیر روانیست،ہمچناں اگر طلاق بائن است وبے تجدید نکاح دست از تصرف ندارد یا مغلظہ است،بے تحلیل بحبالہ نکاح آوردن خواہد ادائے شہادت بے دعوٰی ہیچ مدعی فرض ست واگر بے عذر تاخیر کند مردود الشہادۃ بوددر اشباہ است شاھد الحسبۃ اذااخر شہادتہ بلا عذر یفسق ولا تقبل شہادتہ[2]

اگر طلاق رجعی ہے تو گواہی میں تاخیر کرنے سے گنہگار نہ ہوگا مگر وہ شخص جو جانتا ہے کہ خاوند نے رجوع نہیں کیا اور عدت گزرچکی ہے اور وہ بغیرنکاح جدید اس عورت کو اپنے تصرف میں لانا چاہتا ہے تو اس صورت میں تاخیر شہادت جائز نہیں، اسی طرح طلاق بائن کی صورت میں اگر خاوند تجدید نکاح کے بغیر تصرف سے دستبردار نہیں ہوتا یا طلاق مغلظہ دی ہے اور حلالہ کے بغیر دوبارہ اس کو نکاح میں لانا چاہتا ہے تو ایسی صورت میں کسی مدعی کے دعوٰی کے بغیر ہی شہادت کی ادائیگی فرض ہے اگر بلاعذر تاخیر کرے گا تو مردود الشہادۃ ہوجائیگا،

 


 

 



[1] فتاوٰی ہندیہ کتاب ادب القاضی الباب الخامس عشر نورانی کتب خانہ پشاور ۳/ ۳۴۵

[2] الاشباہ والنظائر الفن الثانی کتاب القضاوالشہادات والد عاوی ادارۃ القرآن کراچی ۱/ ۳۹۴

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن