30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مسئلہ۱۶: ازریاست رامپور مرسلہ جناب امداد حسین صاحب مورخہ ۳/جمادی الآخر ۱۳۳۸ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ بشیر نے اپنی زوجہ مسماۃ اکبری کی رخصت کا دعوٰی کچہری دیوانی میں مسماۃ اکبری اوراس کی دادی مسماۃ عجوبہ پر کہ جس نے مسماۃ اکبری کو روك لیا تھا کیا،مسماۃ اکبری نے باوجود اطلاع کچہری کے جواب دہی نہیں کی بلکہ سکوت کیا مسماۃ عجوبہ کچہری میں جوابدہ ہوئی اور منکر نکاح ہوئی،بشیر سے ثبوت نکاح طلب کیا گیا،اس نے پانچ گواہ پیش کئے تین گواہوں نے کہ جن کے نام عبدالعزیز،میرنجی،ننھے ہیں اس امر کی شہادت ادا کی مسماۃ اکبری نے ہمارے سامنے جھنا چودھری کو اپنے نکاح کے واسطے وکیل کیا،جھنا چودھری نے نکاح بشیر کے ساتھ پڑھوادیا نکاح ہوگیا اور چندہ میاں اور احسان ہر دو گواہوں نے یہ گواہی دی کہ جھنا چودھری نے ہمارے سامنے مسماۃ اکبری بنت علی حسین کا نکاح بشیر ولد منا کے ساتھ پڑھوایا اور بشیرنے قبول کیا،اب دریافت طلب امریہ ہے کہ گواہان مذکورمیں یہ اختلاف ہیں کہ ایك نے بیان کیاہے کہ مسماۃاکبری پستہ قد ہے دوسرے نے لانباقد بیان کیا ہے ایك نے دالان میں ایك نے آنگن میں جو ملے ہوئے نکاح ہونا بیان کیا ہے،ایك نے عمر دس بارہ سال اور باقیوں نے عمر بیس اور پچیس سال بیان کی ہے،آیا ان اختلافات کی وجہ سے شہادت قابل قبول ہے یانہیں؟اور باوجود سکوت مسماۃ اکبری اور مسماۃ عجوبہ نسبت عمر قابل قبول شرعًا ہے یانہیں؟بینوا توجروا۔
الجواب:
یہ باتیں زائد ہیں ان میں اختلاف سے شہادت پر کوئی اثر نہیں پڑتا جبکہ شہودثقات وعدول وقابل قبول ہوں،اور اگر ایسے نہیں اور حاکم نے انہیں متہم سمجھا اور ایسے اختلافوں کی بنا پر ان کی شہادتیں رد کردیں تو اسے اس کا اختیار ہے۔عالمگیریہ میں محیط سے ہے:
|
فی نوادر ابن سماعۃ عن ابی یوسف رحمہ اﷲ تعالٰی قال ابوحنیفۃ رضی اﷲ تعالٰی عنہ اذااتھمت الشہود فرقت بینھم ولاالتفت الٰی اختلافھم فی لبس الثیاب وعددمن کان معھم من الرجال والنساء ولاالی اختلاف المواضع بعد ان تکون الشہادۃ علی الاقوال، وان کان الشہادۃ |
نوادر ابن سماعہ میں امام ابویوسف رحمۃ اﷲتعالٰی علیہ سے مروی ہے امام ابوحنیفہ رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا اگر گواہوں پر تہمت پاؤں تو ان میں تفریق کردوں گا اور ایسے اختلاف کی طرف التفات نہیں کروں گا کہ ان کا لباس کیا تھا اور ان کے ساتھ کتنے مرد اور عورتیں تھیں اور نہ ہی جگہوں کے اختلاف کی طرف التفات کروں گا بشرطیکہ شہادت اقوال پر ہو،اور اگر شہادت افعال پر ہو تو جگہوں کا |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع