دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 18 | فتاوی رضویہ جلد ۱۸

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۸

لایکون تعدیلا[1]۔واﷲتعالٰی اعلم۔

ہے تو یہ تعدیل نہ ہوگی۔واﷲ تعالٰی اعلم(ت)

مسئلہ ۱۴و۱۵:            مسئولہ سراج الدین جج بہاولپور(پنجاب)                          ۱۵/شعبان المکرم شنبہ۱۳۳۴ھ

بسم اﷲالرحمٰن الرحیم،بعالی خدمت جناب مولوی احمد رضاخان صاحب مدفیوضکم کیا فرماتے ہیں علمائے دین اور مفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ آیا مسلمان مرد عورت کے نکاح اثبات میں غیر مسلم کی شہادت پر حصر کرنا

جائز ہے،حسب ذیل صورتوں میں کس طرح حکم دینا چاہئے:

(ا)ایك مسلم مرد کا نکاح ایك مسلمہ عورت کے ساتھ ہوا،گواہان ایجاب وقبول میں ایك گواہ یا دونوں گواہ غیر مسلم ہیں،آیا نکاح ثابت قرار دیا جاسکتا ہے؟

(ب)انعقاد نکاح کے وقت کی کئی شہادات ہیں لیکن غیر مسلم گواہ بروئے شہرت عامہ اس مسلم کا مسلمہ کے ساتھ نکاح سننا بیان کرتے ہیں،آیا ایسی صورت میں نکاح ثابت قرار دیا جاسکتا ہے؟بینواتوجروا

الجواب:نہ پہلی صورت میں نکاح ثابت ہوسکتا ہے،درمختار میں ہے:

شرط حضورشاہدین مسلمیں لنکاح مسلمۃ[2]۔

مسلمان عورت کے نکاح کے لئے دو مسلمان گواہوں کا موجود ہونا شرط ہے(ت)

نہ دوسری صورت میں مانا جاسکتا ہے،درمختار میں ہے:

الشہادۃ شرطہا الولایۃ فیشترط الاسلام لوالمدعی علیہ مسلما[3]۔

شہادت کی شرط ولایت ہے چنانچہ مدعی علیہ اگر مسلمان ہو تو شاہد کا مسلمان ہونا شرط ہوگا۔(ت)

اور قاعدہ کلیہ کہ کسی مسلمان مرد خواہ عورت پر نکاح،طلاق،بیع،ہبہ،اجارہ،وصیت،جہاں بھر کے کسی معاملہ میں کافر کی شہادت اصلًا کسی طرح مسموع نہیں،

قال اﷲ تعالٰی وَلَنۡ یَّجْعَلَ اللہُ لِلْکٰفِرِیۡنَ عَلَی الْمُؤْمِنِیۡنَ سَبِیۡلًا ﴿۱۴۱﴾٪ "[4]۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

اﷲ تعالٰی نے فرمایا:اﷲتعالٰی کافروں کیلئے مومنوں پر ہرگز کوئی سبیل نہ بنائیگا۔واﷲتعالٰی اعلم(ت)

 

 



[1] ردالمحتار کتاب الشہادات داراحیاء التراث العربی بیروت ۴/ ۳۷۰

[2] درمختار کتاب النکاح مطبع مجتبائی دہلی ۱/ ۸۷۔۱۸۶

[3] درمختار کتاب الشہادات مطبع مجتبائی دہلی ۲/ ۹۰

[4] القرآن الکریم ۴ / ۱۴۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن