دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 18 | فتاوی رضویہ جلد ۱۸

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۸

نفذ)واثم فتح(الاان یمنع منہ)ای من القضاء بشھادۃ الفاسق(الامام فلا)ینفذ لمامرانہ یتأقت ویتقید بزمان و مکان وحادثۃ وقول معتمد حتی لاینفذ قضاؤہ باقوال ضعیفۃ[1]۔

نافذ ہوگا اور قاضی گنہگار ہوگا(فتح)لیکن اگر حاکم نے قاضی کو فاسق کی شہادت پر فیصلہ کرنے سے منع کیا تو نافذ نہ ہوگا کیونکہ قاضی کو مخصوص زمانے مخصوص جگہ،مخصوص حادثے اور معتمد قول پر فیصلہ کرنے کے ساتھ مقید کیا جاسکتا ہے یہاں تك کہ اقوال ضعیفہ کی بنیاد پر کیا ہوا اس کا فیصلہ نافذ نہ ہوگا۔(ت)ان سب امور کا لحاظ ضرور ہے،واﷲتعالٰی اعلم

مسئلہ۹تا۱۲:            ازدولت پور ضلع بلند شہر مرسلہ رئیس بشیر محمد خاں صاحب            ۵/شعبان ۱۳۲۹ھ

کیافرماتے ہیں علمائے دین ان مسئلوں میں:

(۱)اگر کچھ طمع ناجائزسے کوئی شخص شہادت دے تو اس کی شہادت کا اعتبار ہوگا یانہیں؟

(۲)جو شخص پابند صوم صلوٰۃ نہ ہو اور مسکرات کا پابند ہو ایسے شخص کی شہادت شرعًا مانی جاسکتی ہے یانہیں؟

(۳)حواس سالم کے کیا علامات ہیں ازروئے شرع شریف کے؟

(۴)شہادت شاہد کے واسطے عمر کی قید ہے یانہیں؟اور اگرہے تو کس عمر سےکس عمر تك ناقابل شہادت مانا جاتا ہے؟

الجواب:

(۱)اظہار سائل سے معلوم ہوا کہ طمع ناجائز سے مراد رشوت ہے،ایسی شہادت باطل محض مردود ہے،رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

الراشی والمرتشی فی النار[2]۔رواہ الطبرانی فی الصغیر عن عبداﷲ بن عمرو رضی اﷲ تعالٰی عنہما۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

رشوت دینے والا اور رشوت لینے والا جہنمی ہیں اس کو طبرانی نے معجم صغیر میں سیدنا عبداﷲ بن عمر ورضی اﷲ تعالٰی عنہما سے روایت کیا،واﷲ تعالٰی اعلم(ت)

 


 

 



[1] درمختار کتاب الشہادات مطبع مجتبائی دہلی ۲/ ۹۱،المعجم الصغیر دارالکتب العلمیہ بیروت ۱/ ۲۸

[2] المعجم الاوسط للطبرانی حدیث ۲۰۴۷ مکتبۃ المعارف الریاض ۳/ ۲۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن