دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 18 | فتاوی رضویہ جلد ۱۸

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۸

مان کر قضاکردے تو نافذ ہوجائے گی جبکہ اسے ایسی قضا کا اختیار ہو اور اگر مقید وپابند کیاگیا ہے کہ مذہب حنفی صحیح ومفتی بہ کے موافق فیصلہ کرے تو ایسی شہادت کی بناء پرقضائے قاضی بھی مردود،اور فیصلہ واجب الرد ہے کہ خلاف تقیید میں وہ قاضی نہیں بلکہ احدمن الرعایا ہے۔ردالمحتا رمیں ہے:

شاھد الحسبۃ اذااخرھا بغیر عذر لاتقبل لفسقہ اشباہ من القنیۃ وقال ابن نجیم فی رسالۃ المؤلفۃفیما تسمع فیہ الشہادۃ حسبۃ ومقتضاہ ان الشاہد فی الوقف کذالک[1]۔

شاہد حسبہ(لوجہ اﷲ شہادت دینے والا)اگر بلاعذر شہادت میں تاخیر کرے تو فسق کی وجہ سے اس کی شہادت مقبول نہ ہوگی(اشباہ بحوالہ قنیہ)،ابن نجیم نے ان امورکے بارے میں جن میں شہادت حسبہ مسموع ہوتی ہےتالیف کردہ اپنے رسالے میں فرمایا کہ اس کا مقتضایہ ہے کہ وقف میں گواہی دینے والے کاحکم بھی ایسا ہی ہو۔(ت)

عقود الدریہ میں ہے:

سئل فیما اذا باع زید عقارہ المعلوم من عمرو و تصرف بہ عمر و مدۃ مدیدۃ ورجلان معاینان مشاھد ان لذلك کلہ ومطلعان علیہ ویریدان الآن ان یشھداحسبۃ بان العقار وقف کذاوقد اخرا شھادتہما بلاعذر شرعی ولاتاویل فہل حیث کان الامر کما ذکر لا تقبل شہادتھما الجواب شاہد الحسبۃ اذا اخر شہادتہ بلاعذر شرعی مع تمکنہ من ادائھا لا تقبل شہادتہ کما فی الاشباہ وغیرہا[2]۔

سوال: کیا گیا کہ زید نے اپنی مشہور و معروف زمین عمرو کے ہاتھ فروخت کی اور عمرو عرصہ دراز تك اس میں تصرف کرتا رہا جبکہ دو مرد اس سب کچھ کو دیکھتے رہے اور اس پر مطلع رہے اب وہ دونوں لوجہ اﷲگواہی دینا چاہتے ہیں کہ یہ زمین وقف شدہ ہے اور ان دونوں نے بغیر کسی عذر شرعی اور بغیر کسی تاویل کے گواہی میں تاخیر کی تو کیا یہاں بھی معاملہ وہی ہے جو مذکور ہوا کہ ان دونوں کی گواہی قبول نہیں کیجائیگی،جواب: شاہد حسبہ اگر بلاعذر شرعی شہادت میں تاخیر کرے باوجودیکہ وہ اس کی ادائیگی پر قادر ہو تو ا س کی شہادت قبول نہیں کی جائے گی جیسا کہ اشباہ وغیرہ میں ہے۔ (ت)

درمختار میں ہے:

(لوقضی بشھادۃ فاسق

اگر قاضی فاسق کی شہادت پر فیصلہ کردے تو

 

 



[1] ردالمحتار کتاب الوقف فصل یراعی شرط الواقف فی اجارتہ داراحیاء التراث العربی بیروت ۳/ ۴۰۳

[2] العقود الدریۃ کتا ب الشہادۃ ارگ بازار قندھار افغانستان ۱/ ۳۴۶

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن