دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 18 | فتاوی رضویہ جلد ۱۸

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۸

علیہا فی الدرالمختار وردالمحتار وغیرھما من الاسفار(اس مسئلہ پر درمختار اور ردالمحتار وغیرہ ضخیم کتابوں میں نص کی گئی ہے۔ت)اور اگرواقع میں بھی عورت جھوٹی ہے اور یہ حیلہ کرکے اس سے جدا ہوجائے گی تو عمر بھر گرفتار گناہ عظیم رہے گی اور معاذاﷲ لعنت الٰہی ولعنت ملائکہ کی مستحق ہوگی کما تفیدہ صحاح الاحادیث(جیسا کہ احادیث صحیحہ اس کا فائدہ دیتی ہیں۔ت)واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ۸:  ازریاست رامپور متصل زیارت شاہ ولی اﷲ صاحب مرسلہ مولوی ہدایت اﷲ خاں صاحب             ۶ ذی الحجہ ۱۳۱۹ھ

کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ ہندہ اور زید وعمرو میں ایك زمیں کے بابت تخالف ہے،ہندہ کا قول ہے کہ یہ زمیں مملوك ومقبوض ہندہ ہے۔،زید وعمرو کہتے ہیں کہ یہ زمیں بکر کی تھی اس نے عرصہ تخمینا ۵۵ سال کا گزرا کہ واسطے قبرستان کے وقف کردی تھی مگر کسی کو اس کا متولی نہیں کیا تھا اور یہ زمین موروثی بکر کی ہے وقف وموروثی ہو نے کی سماعی شہادت زید وعمرو کی ہے قابل تحقیق ودریافت یہ امر ہے کہ زید وعمرو کی صرف اس قدر سماعی شہادت سے کہ یہ زمین موروثی بکر کی ہے یہ زمین ملك بکر شرعًا قرار دی جائے گی یا نہیں؟ بعدہ زید وعمرو کی سماعی اس شہادت سے کہ وہ زمین بکرنے وقف کردی ہے شرعًا موقوفہ قراردی جائے گی یانہیں؟جواب اس کا بحوالہ کتاب ومسائل مفتی بہ درج ہو،بینوا توجروا۔

الجواب:

صورت مستفسرہ میں اگر زید وعمرو شرائط شہادت کے جامع اور ان کا بیان جملہ شرائط عامہ وخاصہ کو مستجمع واقع ہوا تو زمین متنازعہ فیہا کا قبرستان کے لئے وقف ہونا ثابت ہوجائے گا کہ اصل وقف میں شہادت سماعی ضرور مقبول ہے اور صحت وقف مالکیت واقف پر موقوف،تو قبل وقف زمین کا مملوك بکر ہونا ضمن ثبوت میں رنگِ ثبوت پائے گا اگرچہ ابتداء اثبات ملك کے لئے شہادت سماعی کافی نہیں،

وکم من شیئ یثبت ضمنا ولایثبت قصدا کاخبار مجوسی اتی بلحم ان فلانا المسلم ارسلہ الیك بھذا ھدیۃ لك فانہ یقبل قولہ فی المعاملات والھدایا منہا،ثم یثبت الحل ضمنا

بہت سی چیزیں ضمنًا ثابت ہوتی ہیں قصدًا ثابت نہیں ہوتیں جیسے کسی شخص کے پاس کھانا لانے والے مجوسی کا خبر دینا کہ اس کو فلاں مسلمان نے یہ کھانا تیرے لئے بطور ہدیہ دے کرتیرے پاس بھیجا ہے،بیشك مجوسی کا قول معاملات میں مقبول ہوتا ہے اور تحائف بھیجنا معاملات میں سے ہے،پھر اس

 


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن