دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 18 | فتاوی رضویہ جلد ۱۸

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۸

الجواب:

صورت مستفسرہ میں گواہیاں محض ناکافی ہیں ان سے طلاق ہر گز ثابت نہیں ہوسکتی ننھے وحبو کے بیان میں تو طلاق سننے کا ذکر ہی نہیں اور محمد بخش وظہور الدین وقادر بخش وحسین بخش اوروں کی زبانی سننا بیان کرتے ہیں اور طلاق ان چیزوں سے نہیں جن میں سنی سنائی پر گواہی مقبول ہوسکے۔درمختارمیں ہے:

لایشھد احدبمالم یعاینہ بالاجماع الا فی اعشرۃ منہا العتق والولاء عند الثانی والمھر علی الاصح والنسب والموت والنکاح والدخول وولایۃ القاضی واصل الوقف،وقیل وشرائطہ علی المختار کمامر،فلہ الشہادۃ اذااخبرہ بھذہ الاشیاء من یثق الشاہد بہ من خبر جماعۃ لایتصور تواطؤھم علی الکذب بلا شرط عدالۃ او شہادۃ عدلین الافی الموت فیکفی العدل ولو انثی وھو المختار،ومن فی یدہ شیئ سوی رقیق یعبر عن نفسہ فلك ان تشھد انہ لہ ان وقع فی قلبك انہ مبلکہ والا لا[1] (ملتقطا)۔

اور بغیر معائنہ کے کوئی شخص بالاجماع گواہی نہیں دے سکتا سوائے ان چیزوں کے عتق،امام ابویوسف کے نزدیك ولاء، اصح قول کے مطابق مہر،نسب،موت،نکاح،دخول، ولایت قاضی،اصل وقف اور کہا گیا کہ قول مختار کے مطابق شرائط وقف جیسا کہ گزرچکا ہے،توان دس اشیاء مذکورہ کی گواہی سن کردینا بھی جائزہے جبکہ شاہد کو ایساشخص خبر دے جس پر شاہد اعتماد کرتا ہو،یعنی ایسی جماعت کی خبر سے شاہد کو تسامع حاصل ہو جس جماعت کا جھوٹ پر متفق ہونا متصور نہیں یہاں مخبرین کی عدالت شرط نہیں،یا دو عادل مردوں کی شہادت سے سوائے موت کے اس میں ایك ہی عادل کی خبر کافی ہے اگرچہ خبر دینے والی عورت ہو اور یہی مختار ہے اور جس شخص کے قبضہ میں کوئی شیئ ہو سوائے اپناحال بیان کرسکنے والے غلام کے تو تجھے اختیار ہے کہ تو قابض کے لئے اس مقبوض شیئ کی ملکیت کی گواہی دے بشرطیکہ تیرے دل میں یہ بات واقع ہو کہ یہ قابض کی ملك ہے ورنہ نہیں(ملتقطًا)۔(ت)

اور والدہ مسماۃ کی گواہی یوں مردود ہے کہ وہ مدعیہ کی ماں ہے اور ماں باپ،دادادادی،نانانانی کی گواہی بیٹے بیٹی،پوتے پوتی، نواسے نواسی کے لئے اور ان کی ان کے لئے مقبول نہیں۔درمختار میں ہے:


 

 



[1] درمختار کتاب الشہادات مطبع مجتبائی دہلی ۲/ ۹۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن