30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
نکلو باہر ہو،انہوں نے کہا کہ مجھے مارو گے،میں نے کہا کہ مجھے کیا مطلب ہے۔
بیان محمد بخش میرے مکان پر امین گئے اور کہا کہ پھوپھی نے تجھ کو بلایاہے کہ عبدالرحیم نے اپنے گھر میں طلاق دی دریافت کیا آن کرکے تو زبانی محمدامین کے اور ان کی والدہ یعنی مسماۃ کے،اور مسماۃ سے معلوم ہو ا کہ طلاق د ی اور کسی کی زبانی نہیں معلوم ہوا۔
بیان ظہورالدین میرے پاس پہلے پہلے واسطے بلانے کے امین آئے دوبارہ حسین بخش بلانے کو آئے بعد کو پھر امین آئے اور بیان کیا کہ وہاں سب لوگ جمع ہیں میں گیا تو یہ سب لوگ وہاں موجود تھے وہ دونوں ماں بیٹے مجھے کچھ کہنے لگے لیکن میں نے ان کوجھڑك دیا ان کا حال کچھ سنانہیں یہ کہہ دیا کہ جو کچھ ہوا وہ ہوا دوچار روز میں اورمکان لے کر جارہیں گے لیکن یہ لوگ جو اول میں مجھ کو بلانے آئے تھے انہوں نے مجھ سے کہا کہ طلاق دی ہے۔
بیان قادر بخش میں مسماۃ کے مکان پر گیا تو وہاں پر محمد امین نے اورعبدالرحیم کی خوشدامن نے کہا کہ عبدالرحیم نے طلاق د ے دی میں وہاں خاموش بیٹھا رہا جس وقت کہ بھائی محمد بخش وظہورالدین آئے تو انہوں نے کہا طلاق کاقصہ اچھانہیں ہے تم اپنا کنارہ کرلو اور عرصہ چہار روز میں مکان لے لو یہاں سے سب چیز خوشی بخوشی اٹھالو۔
بیان شیخ ننھے یہ سب صاحب بیٹھے تھے محمد بخش وقادر بخش وظہور الدین ان کے بھائی صاحب محمد بخش کہہ رہے تھے کہ اپنا مکان لے لو اور اپنی چیز بست نکال کر لے جاؤ۔
بیان حسین بخش گواہ عبدالرحیم میں یہاں شیخ ظہور الدین کے مکان میں کام کررہا تھا حبو بہشتی نے مجھے آن کر کہا کہ عبدالرحیم نے اپنے گھرمیں مارا ہے تم جاکر بچادو،میں گیا کہا بھائی!یہاں آؤ بات سن جاؤ،یہ نہیں آئے میں لوٹ آیا،اس کے تھوڑی دیر میں نے یہ سنا کہ عبدالرحیم نے طلاق دی،میں نے طلاق کا لفظ اپنے بڑے لڑکے سے سنا اور راستہ میں امین مجھ کو ملے کہا بھائی شیخ ظہور الدین کو بلانے جاتا ہوں عبدالرحیم نے اپنے گھرمیں طلاق دی ہے۔
بیان حبو بہشتی عبدالرحیم میں اور گھر میں لڑائی ہوتی تھی میں عبدالرحیم کو بلاتا رہا کہ عورتوں سے کیا لڑائی لڑتے ہو عبدالرحیم میرے بلانے سے نہیں آئے اور نہ میں نے کوئی لفظ طلاق کا سنا فقط۔
یہ بیانات میرے رو برو تحریرہوئے العبد قاضی فراست علی بقلم خود
بعد سلان مسنون التماس ہے کاغذ ہذا واسطے طلب فتوٰی کے ارسال خدمت ہوتا ہے تصدیع خدمت ہے کہ کل مراتب مندرجہ بالا ملاحظہ فرماکر فتوٰی طلاق خواہ عدم طلاق کا تحریر فرماکر ابلاغ فرمائیے،عنداﷲ ماجور وعندالناس مشکور ہوں گے فقط۔راقم قاضی محمد فراست علی از بیلپور
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع