دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 18 | فتاوی رضویہ جلد ۱۸

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۸

غیرہ کنکاح وطلاق ووکالۃ ووصیۃ واستلال صبی ولو للارث رجلان او رجل وامرأتان ولزم فی الکل لفظ اشھد لقبولہا والعدالۃ لوجوبہ[1] اھ ملخصًا۔

چاہے وہ حق مال ہو یا غیر مال جیسے نکاح،طلاق،وکالت، وصیت اور بچے کا آواز نکالنا اگرچہ گواہی وراثت کے لئے ہو، اور تمام مراتب میں قبول شہادت کے لئے لفظ اشھد(میں گواہی دیتا ہوں)لازم ہے اور وجوب قبول کے لئے شاہد کا عادل ہونا ضروری ہےاھ تلخیص(ت)

اور شہادت سماعی ثبوت نکاح کے لئے کافی ہے جب گواہ یہ کہیں کہ یہ امر ہمارے نزدیك مشہورہے۔

فیہ ایضابل فی العزمیۃ عن الخانیۃ معنی التفسیر ان یقولا شھدنا لانا سمعنا من الناس اما لو قالالم نعاین ذٰلک،ولکنہ اشتھر عندنا جازت فی الکل وصححہ شارح الوھبانیۃ وغیرہ واﷲ تعالٰی اعلم[2]۔

یہ بھی اسی میں ہے بلکہ عزمیہ(حاشیہ درر)میں خانیہ سے منقول ہے کہ تفسیر شہادت(بالتسامع)کا معنی یہ ہے کہ گواہ یوں کہیں ہم اس لئے شہادت دیتے ہیں کہ ہم نے لوگوں سے سنا ہے،لیکن اگر وہ یوں کہیں کہ ہم نے اس کا معائنہ نہیں کیا لیکن وہ ہمارے نزدیك مشہور ہے تو سب میں شہادت جائز ہے۔شارح وہبانیہ وغیرہ نے اس کو صحیح قرار دیا۔واﷲ تعالٰی اعلم(ت)

اور مردوزن کا عرصہ دراز تك مثل زن و شو ہمخانہ وہم صحبت رہنا عمدہ علامات مثبتہ نکاح سے ہے۔

فی فتاوی قاضی خان ولوراٰی رجلا وامرأۃ یسکنان فی منزل وینبسط کل واحدمنہما علی صاحبہ کما یکون بین الازواج حل لہ ان یشھد علی نکاحھما[3]، وفی الھدایۃ وکذالوراٰی انسانا جلس مجلس القضاء یدخل علیہ الخصوم حل لہ ان یشھد

فتاوٰی قاضیخان میں ہے اگر کسی نے ایك مرد اور عورت کو ایك گھر میں رہائش پذیر اور ایك دوسرے سے میاں بیوی کی طرح بے تکلف ہوتے دیکھا تو اس کے لئے حلال ہے کہ وہ ان دونوں کے نکاح کی گواہی دے۔اور ہدایہ میں ہے کہ یوں اگرکسی نے ایك شخص کو مسند قضاپر بیٹھے ہوئے دیکھا کہ لوگ اس کے پاس مقدمات لارہے ہیں

 

 



[1] درمختار کتاب الشہادات مطبع مجتبائی دہلی ۲/ ۹۱

[2] درمختار کتاب الشہادات مطبع مجتبائی دہلی ۲/ ۹۳

[3] فتاوٰی قاضیخان کتاب النکاح فصل فی دعوٰی النکاح نولکشور لکھنو ۱/ ۱۸۵

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن