دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 18 | فتاوی رضویہ جلد ۱۸

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۸

فیما المدعی ثم من ذکر المحلۃ ثم السکۃ ثم حدودہ فلو ذکر حدین لایکفی ولوذکر الثلثۃ کفی وکل جواب عرفتہ فی الدعوی فھو الجواب فی الشہادۃ اھ [1]مختصرا۔

ہے جس میں مدعی ہے پھر محلہ گلی اور عقار کی حدوں کا ذکر کرنا بھی ضروری ہے،اگراس نے دو حدوں کا ذکر کیا تو کافی نہیں اور اگر تین کاذکر کیا تو کافی ہے اور جو حکم تونے دعوی میں پہچانا وہی حکم شہادت میں ہے مختصرًا۔(ت)

بالجملہ نظر حاضر میں یہ بحث قابل اعتماد نہیں مشہود لہ وعلیہ کی تعیین ضرور ہے مگر تحقیق یہ ہے کہ وہاں مقصود صرف رفع التباس ہے جس طرح ہو یہاں تك کہ اگر صرف نام یا تنہا لقب یا مجرد صفت ہی سے رفع اشتباہ ہوجائے بس ہے ورنہ ذکر نام و نام پدر بالا تفاق اور نام جدامام اعظم رضی اﷲ تعالٰی عنہ کے نزدیك ضرور ہے اور یہی صحیح ہے ہاں اگر قاضی ماذون صرف نام و نام پدر پر قبول کرکے قضا کردے نافذ ہوجائے گی عورت کے لئے نام وزوجیت کافی ہے، درمختار میں ہے:

فلو قضی بلاذکر الجد نفذ فالمعتبر التعریف لا تکثیر الحروف حتی لو عرف باسمہ فقط او بلقبہ وحدہ کفی[2]۔

اگر داد ا کا ذکر کئے بغیر قاضی نے قضا کردی تو نافذ ہوگی اس میں معتبر توصرف پہچان کراناہے نہ کہ گفتگو میں زیادہ الفاظ استعمال کرنا یہاں تك کہ اگر محض نام سے اس کی پہچان ہو جائے یا تنہا لقب سے شناخت ہوجائے تو کافی ہے۔(ت)

جامع الفصولین،ملتقط وفصول عمادیہ وہندیہ ومنح الغفار وتنقیح الحامدیہ میں ہے:

والحاصل ان المعتبر انما ھو حصول المعرفۃ وارتفاع الاشتراك [3]۔

خلاصہ یہ کہ اعتبار تو صرف شناخت کے حصول اور اشتراك واشتباہ کے خاتمے کا ہے(ت)

جامع الفصولین میں ہے:

المعتبر ھو حصول المعرفۃ وارتفاع الالتباس بای شیئ کان[4]۔

اعتبار اس بات کا ہے کہ شناخت حاصل ہوجائے اور اشتباہ دور ہوجائے چاہے کسی بھی شے سے ہو۔(ت)

 


 

 



[1] جامع الفصولین الفصل السادس اسلامی کتب خانہ کراچی ۱ /۷۳

[2] درمختار کتاب الشہادات مطبع مجتبائی دہلی ۲ /۹۱

[3] فتاوٰی ہندیۃ بحوالہ الفصول العمادیۃ کتاب الثالث نورانی کتب خانہ پشاور ۳ /۴۵۹

[4] جامع الفصولین الفصل التاسع اسلامی کتب خانہ کراچی ۱ /۱۲۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن