دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 17 | فتاوی رضویہ جلد ۱۷

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۷

مسئلہ۱۵۶: ازشہر بریلی مرسلہ شوکت علی صاحب ۵/شعبان ۱۳۳۷ھ

کیاحکم ہے اہل شریعت کا اس مسئلہ میں کہ زید نے بکر سے دس روپیہ اس شرط پر مانگے کہ میں فصل پر گندم ۱۵ما/ دوں گا اور خالدنے بکر سے دس روپیہ اس شرط پر مانگے کہ جو نرخ بازار فصل پر ہوگا اس نرخ سے دس روپیہ کے گندم دوں گا،بکر نے کہا میرے پاس اس وقت روپیہ نہیں ہے تم دونوں شخص دس دس روپیہ کے گندم جو اس وقت(۱۰ ما/)کا نرخ لے جاؤ۔دونوں شخص رضامندی سے گندم حسب شرائط بالا لے گئے اور فروخت کرکے دس دس روپے اپنے صرف میں لائے،اب زید کو فصل پر فی روپیہ(۱۵ ما/)گندم حسب وعدہ اور خالد کو فی روپیہ(۱۲ما/)گندم نرخ بازار دیتے ہوئے یہ بیع جائز ہوئی یانہیں؟ اور اگر بکر خالد کو روپیہ حسب شرائط بالا یعنی جو فصل پر نرخ ہو گا دوں گا دیتا تو جائز ہو تا یا نہیں ؟

الجواب:

یہ صورت حرام قطعی اور خالص سود ہے،ڈھائی من گیہوں جو اس نے دئیے ان سے زیادہ لینا حرام حرام حرام۔اور اگر روپیہ دیتا تو اس میں دو صورتیں تھیں،روپیہ قرض دیتا اور یہ شرط ٹھہرالیتا کہ ادا کے وقت گیہوں دیں تو یہ شرط باطل تھی،زید وخالد پر صرف اتنا روپیہ ادا کرنا تھا اور اگر گیہوں کی خریداری کرتا اور روپیہ پیشگی دیتا تو یہ صورت بیع سلم کی تھی اگر اس کے شرائط پائے جاتے جائز ہوتی ورنہ حرام۔واللہ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ۱۵۷: ازشاہجہاں پور محلہ خلیل مرسلہ حاجی محمد اعزاز حسین خان صاحب ۱۶/ ربیع الاول ۱۳۲۰ھ

کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ایك شخص نے اشتہار دیا ہے کہ میں ایك روپیہ میں تیس روپیہ کی گھڑی دیتا ہوں لیکن اس شرط سے کہ جو شخص میر اٹکٹ ایك روپیہ کو خریدے اس کے نام پانچ ٹکٹ میں بھیجوں گا جب وہ پانچ ٹکٹ پانچ روپیہ کو فروخت کرکے وہ پانچ روپیہ مع ان کے پانچ خریداروں کے

 

ناموں کے میرے پاس بھیج دے پھر میں ان پانچوں خریداروں کے پاس پانچ پانچ ٹکٹ بھیجوں گا جبکہ ان میں سے ہر ایك شخص اپنے اپنے ٹکٹ فروخت کرکے مبلغ پچیس روپیہ میرے پاس بھیج دیں گے تو میں تیس روپیہ کی گھڑی اس مقدم الذکر شخص کے پاس بھیج دوں گا اور پھر وہ شخص اشتہار دینے والا ان پچھلے پچیس خریداروں میں سے ہر ایك کے نام پانچ پانچ ٹکٹ بھیج دے گا جبکہ یہ اپنے اپنے ٹکٹ فروخت کرکے روپیہ اس کے پاس بھیج دیں گے جب وہ ان پانچ شخصوں کے پاس تیس تیس روپیہ کی گھڑی بھیجے گا جنہوں نے مقدم الذکر شخص سے ٹکٹ خریدے تھے غرضکہ اسی سلسلہ میں جبکہ اس کے پاس تیس روپیہ پہنچتے جائیں گے تو وہ حسب ترتیب ایك شخص کو گھڑی بھیجتا رہے گا،تو ہر شخص کو گھڑی ایك روپیہ میں ملے گی مگر بایں شرط کہ اس کے ذریعہ سے تیس روپیہ کے ٹکٹ اس شخص کے فروخت ہوجائیں اور وہ ٹکٹ دراصل بطور ایك سند و وثیقہ خریداری کے ہیں کیونکہ اس ٹکٹ پر لفظ کوپن اس نے لکھاہے جس کا ترجمہ سودی اقرار نامہ لکھا ہے جس سے ظاہر ہے کہ یہ ٹکٹ مبیعہ نہیں بلکہ اقرار نامہ ہے اس بات کا کہ بعوض ایك روپیہ تیس روپیہ کی شے اشیاء مبیعہ سے جس کی وہ خریداردرخواست کرے بلحاظ شرائط مذکورہ و مندرجہ اشتہار ملے گی،پس اس معاملہ مذکورہ سے کسی شے کا لینا شرعًا جائزہے یانہیں،اگر جائز ہے تو یہ عقد عقد بیع ہے یا کیا؟اور اگر بیع ہے تو اس میں کوئی دوسر ا عقد مثل توکیل و دلالی واخذ اجرت وغیرہ مندرج ہے یانہیں،اور ثمن وہ ایك روپیہ ہے یا مع اس زیادتی مذکورہ کے،اگر مع زیادتی ہے تو یہ بیع بطریق بیع چھٹی مروجہ ممنوعہ شرعیہ کے معنی میں ہوگی گوایك لخت سب چھٹی نہ ہوں متفرقا متفرقا ہوں یا اس معنی میں نہیں،پھر یہ بیع باندراج شرائط مذکورہ بالاجائز ہوگی یا نہیں بحوالہ شرعیہ دلائل معتبرہ جواب مرحمت فرمایا جائے اور نقل اشتہار بغرض ملاحظہ ہمرشتہ سوال ہذاہے بینواللہ توجروا عنداللہ۔

نقل اشتہار بغرض ملاحظہ ذیل میں تحریر کی جاتی ہے:قیمتی تیس روپیہ صرف ایك روپیہ کو لندن واچ کمپنی کمر شیل بلڈنگ لکھنؤ سونے چاندی یا دھات کی جیبی گھڑیاں کلاك اور زیور وغیرہ تم کویہ سند ملے گی جس کے واسطے تم نے صرف ایك روپیہ خرچ کیا ہے اور ان ٹکٹوں کو جو کہ ان میں شامل ہیں ایمان کے ساتھ فی ٹکٹ ایك روپیہ فروخت کرو اپنے دوستوں اور ملاقاتیوں میں ان میں سے ٹکٹ فروخت کرو جس قدرکہ تم سے ہو سکے،اور پھر جب تم اس سند کو مع اس روپیہ کے جو تم نے فروخت کرکے وصول کیا ہے ہمارے پاس بھیجو گے ہم وعدہ کرتے ہیں کہ ہم تم کو ایك چیز ان چیزوں میں سے جو کہ اوپر بیان کی گئیں جس کے تم مستحق ہوگے(ہماری فہرست نمونہ کی دیکھ لو)جبکہ شرائط مفصلہ ذیل پوری ہوں گی ہم بھیجیں گے،شرط اول تم ہمارے پاس نام اور پتہ صاف قلم سے ان شخصوں کے جسکے ہاتھ تم نے ٹکٹ

 

فروخت کئے ہیں بھیجوگے۔شرط دوسری ان میں سے ہر ایك شخص سے ہم بذریعہ تحریر کے دریافت کریں گے اپنے اطمینان کے واسطے کہ آیا تم نے ان شخصوں کے ہاتھ فروخت کیا ہے یانہیں۔تیسری شرط وہ شخص ہمارے پاس اپنی سند مع اس روپیہ کے جو کہ انہوں نے اپنے ٹکٹ فروخت کرکے وصول کیا ہے ہمارے پاس بھیجیں گے،اگر تم یا تمہارے دوست پانچوں ٹکٹ نہ فروخت کرسکیں تاہم تم ہماری ایك چیز کےعمدہ چیزوں میں سے مستحق ہوگے اگرچہ چار یا تین یا دو یاصرف ایك ہی ٹکٹ بموجب شرائط بالاکے فروخت ہوا ہو خوب غور کرلو کہ تم صرف ایك روپیہ اپنی جیب سے خرچ کرکے اس کے عوض میں بموجب شرائط بالا کے اپنے آپ کو مستحق کرتے ہوخالص سونے کی جیبی گھڑی کا یا کلاك کا جس کی قیمت تیس روپیہ ہوگی ہم تمہارے ساتھ ایمانداری سے کام کرتے ہیں اور ہم کو یقین ہے کہ تم بھی ہمارے ساتھ ایمانداری کروگے ہم تم پر اعتبار کرتے ہیں ہمارے مال میں سے جس چیز کو جی چاہے بموجب نمونہ کی فہرست کے ہندوستان،برما،سیلون میں جانچ کراکے اطمینان کرالو۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن