دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 17 | فتاوی رضویہ جلد ۱۷

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۷

دینے سے یہ لازم نہیں آتا کہ وہ ان میں سے ایك کے رد کرنے پر راضی ہو کیونکہ ان کے رد پر جمعی ہونے کا احتمال موجودہے اھ مختصر،درمختار میں ہے دونوں میں سے ایك کو انفرادی طور اجازت یا رد کا اختیار نہیں بخلاف صاحبین کے، مجمع۔(ت)

لہٰذا اسے اختیار ہوگا کہ کل جائداد واپس لے اور دین بدستور مذکور سابق اس پر لازم رہے خواہ اس ضرر تفریق کو گوارا کرکے جس نے رد کیا اس کا حصہ پھیرلے باقی میں بیع مقبول رکھے اس تقدیر پر جنہوں نے رد کیا انہیں وہی اختیار مذکور دیا جائے گا کہ خواہ اپنے اپنے حصص دین کا مطالبہ 

 

مدیون سے رکھیں خواہ ان پانے والے شریکوں یعنی مشتری وغیرہ نے(جن جن کے لئے عقد بفعل مشتری خواہ ان کے یا ان کے اولیا یا اوصیا کی اجازت سے نافذ ہوا)جو کچھ دین بمعاوضہ جائداد وصول پالیا اس قدر روپے سے اپنا حصہ رسد مطالبہ ان پانیوالوں سے کریں باقی کااصل مدیون سے رکھیں کما سبق(جیسا کہ پیچھے گزرا۔ت)مثلًا تصویر مسطور میں زید نے سب ورثہ کےلئےخریدی عمرو نے اجازت دی زید و عمرو بوعوض دین دو ثلث جائداد کے مالك ہوئے بکرنے کہ اسے جائز نہ رکھا چاہے تو اپنے تیس پورے مدیون سے لے خواہ دس دس زید و عمرو سے لے جو اپنے ساٹھ وصول پاچکے ہیں باقی دس کامطالبہ مدیون پر رکھے،واللہ سبحٰہ و تعالٰی اعلم وعلمہ جل مجدہ اتم واحکم۔

مسئلہ۱۲۷: ازالہ آباد دائرہ اجمل شاہ صاحب مرسلہ مولوی محمد صاحب محمدی ۱۳جمادی الآخر۱۳۱۴ھ

متعلقہ مسئلہ سابقہ

بعالی خدمت جناب مولٰنا الممجد دام فضلکم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

جو فتوٰی آپ نے مرحمت فرمایا اس میں عبارات ذیل ہیں،بسبب علالت طبیعت،میں استخراج عبارت مذکورہ من الکتب کی طرف متوجہ نہ ہوسکا او لڑکوں کی تلاش سے وہ عبارتیں کتاب میں نہ ملیں مجبورانہ خدمت گرامی بکمال تمنا ملتمس ہوں کو براہ عنایت کریمانہ تحریر فرمائیے کہ عبارت عبارات مذکورکس باب و فصل میں ہیں ممنون منت ہوں گا،والتسلیم!

فی الدرالمختار الدین المشترك بسبب متحد کدین موروث اذاقبض احدھما [1] الخ(ملخصا)فی الھندیۃ ولو اشتری بنصیبہ ثوبا فللشریك ان یضمنہ [2] الخ۔

درمختار میں ہےکہ دین مشترك جو سبب واحد کے ساتھ ہو جیسے دین موروث،پر دونوں میں سے ایك شریك جب قبضہ کرلے الخ ہندیہ میں ہے کہ جب ایك شرك نے مدیون سے اپنے حصہ کے بدلے میں کپڑا خریدا تو دوسرے شریك کو حق حاصل ہے کہ وہ اس سے ضمان لے الخ(ت)

الجواب:

مولانا المکرم اکرم اللہ تعالٰی،السلام علیکم ورحمۃ اللہ وربرکاتہ،عبارت درمختار کتاب الصلح

 

فصل فی دعوی الدین اور عبارت ہندیہ کتاب الشرکۃ الباب السادس فی المتفرقات میں ہے والسلام۔

مسئلہ۱۲۸: ۲۸ذی الحجہ ۱۳۱۱ھ

کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ایك شخص نے فی روپیہ انیس سیر کے حساب سے روپے قرض لئے لیکن غلہ بہم نہ کرسکا تو دائن نے اس سے بجائے غلہ کے زر نقد بحساب نرخ بازار لے لیا تو یہ شرح بازار قرضہ پر جوا افزود ہے آیا جائز ہے یا ناجائز؟ بینواتوجروا۔

الجواب:

ناجائز اور حرام قطعی اور نرا سود ہے،

فی الحدیث قال رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کل قرض جر منفعۃ فھو ربٰو[3]۔واللہ تعالٰی اعلم۔

حدیث میں ہے رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا کہ جو قرض نفع کھینچے سود ہے۔واللہ تعالٰی اعلم (ت)

____________________

 

 



[1]                       الدرالمختار کتاب الصلح فصل فی دعوی الدین مطبع مجتبائی دہلی ۲ /۱۴۴

[2]                       فتاوٰی ہندیۃ کتاب الشرکۃ الباب السادس نورانی کتب خانہ پشاور ۲/ ۳۳۷

[3]                       کنز العمال حدیث ۱۵۵۱۶ مؤسسۃ الرسالہ بیروت ۶/ ۲۳۸

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن