30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
لعن اللہ اٰکل الربو مؤکلہ وکاتبہ وشاھدہ[1]۔رواہ احمد وابوداؤد و الترمذی وابن ماجۃ بسند صحیح عن ابی مسعود واحمد و النسائی بسند صحیح عن امیر المومنین علی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُما وھو عند مسلم عنہ بلفظ لعن رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ اللہ کی لعنت سود کھانے والے پراور سود کھلانے والے پر اور سود کا کاغذ لکھنے والے اور اس کے گواہ پر۔(اس کو امام احمد، ابوداؤد،ترمذی اور ابن ماجہ نے صحیح سند کے ساتھ سید نا ابومسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے رویات کیا،اور امام احمد اور نسائی نے صحیح سند کے ساتھ امیر المؤمنین حضرت علی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت کیا اور امام احمد علی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُما سے روایت کیامگر اس میں لفظ شاہد کے بدلے مانع صدقہ کے لفظ ہیں اور
اٰکل الربا ومؤکلہ وکاتبہ وشاھدیہ وقال ھم سواء [2]۔ یہ امام مسلم کے نزدیك حضرت علی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے ان لفظوں کے ساتھ مروی ہے کہ رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے سود کے کھانے والے،کھلانے والے،لکھنے والے اور اس کے گواہوں پر لعنت فرمائی،اور فرمایا کہ وہ سب برابر ہیں۔(ت)
اور اگر شرط نہ ٹھہری تھی بلکہ دس روپے کا قرض لیا کہ اس کے عوض دس ہی روپے کا نوٹ ادا کیا جائے گا،پھر عمرو کے دل میں خیال آیا کہ نوٹ کے بدلے دس اور دو روپے اپنی طرف سے احسانًا بڑھا کر بارہ روپے دے دے تویہ جائز واحسان ہے یا زید نے مثلًا اس سے اپنے قرض کا نوٹ مانگا اس کے پس نہ تھا بارہ روپے اس کے عوض دینے پر فیصلہ ہوا تو اس کی دوصورتیں ہیں،اگر نوٹ عمرو خرچ کرچکا تو بالاتفاق بال شبہہ جائز ہے جبکہ روپے اسی جلسہ میں دے دئے جائیں ورنہ ناجائز ہوجائے گا اور اگر وہی نوٹ اس کے پاس بدستور موجود ہے اور اسی نوٹ موجود کے عوض روپے دئےے تو ہمارے امام اعظم و امام محمد رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُما کے نزدیك مطلقًا ناجائز ہے کہ عقد باطل ہے،زید پر لازم ہے کہ روپے عمرو کو پھیردے،ہاں نوٹ موجود کے بدلے روپے نہ دے بلکہ قرض لینے کے باعث جو اس کے ذمہ پر نوٹ لازم ہوا ہے اس کے عوض دے تو دونوں امام ممدوح کے طور پر جائز ہے مگر یہ شکل اخیر عوام کے تصور وخیال میں نہیں ہوتی کہ باوصف بقائے نوٹ وہ عین و دین میں فرق کریں اور بجائے مافی الید مافی الذمہ کا عوض دینا لینا مر اد رکھیں،درمختار میں ہے:
یملك المستقرض القرض بنفس القبض عندھما الامام ومحمد خلاف للثانی،فجاز شراء المستقرض القرض ولو قائما من المقرض بدراھم مقبوضۃ فلو تفرقا قبل قبضھا بطل لانہ افتراق عن دین بزازیۃ [3] اھ ملخصًا۔
مقروض محض قبضہ کرنے سے ان دونوں یعنی امام اعظم اور امام محمد کے نزدیك قرض کا مالك ہوجاتا ہے بخلاف امام ابو یوسف کے،لہٰذا(طرفین کے نزدیک)مقروض کا دراہم مقبوضہ کے بدلے میں قرض دہندہ سے قرض کو خرید نا جائز ہے اگر قرض موجود ہو اگر وہ دونوں شخص دراہم مذکورہ پر قبضہ سے قبل جدا ہوگئے تو یہ خریداری باطل ہوگی کیونکہ یہ دین سے جدا ہونا ہے،بزازیہ،اھ تلخیص۔(ت)
ردالمحتار میں ہے:
بیان ذلك انہ تارۃ یشتری مافی ذمتہ للمقرض وتارۃ مافی یدہ ای عین مااستقرضہ فان کان الاول ففی الذخیرۃ اشتری من المقرض الکر الذی لہ علیہ بمائۃ دینار جاز لانہ دین علیہ لابعقد صرف ولا سلم،فان کان مستھلکا وقت الشراء فالجواز قول الکل لانہ مبلکہ بالاستھلاك و علیہ مثلہ فی ذمتہ بلا خلاف وان کان قائما فکذلك عندھما وعلی قول ابی یوسف ینبغی ان لایجو لانہ لایملکہ مالم یستھبلکہ فلم یجب مثلہ فی ذمتہ،فاذا اضاف الشراء الی الکر الذی فی ذمتہ فقد اضافہ الٰی معدوم فلا یجوز اھ وھذا مافی الشرح وان کان الثانی ففی الذخیرۃ ایضا استقرض من رجل کراو قبضہ ثمن اشتری ذلك الکربعینہ من المقرض لایجوز علی قولھما لانہ ملکہ بنفس القبض فیصیر مشتریا
اس کا بیان یہ ہے کہ مقروض کبھی تو اس چیز کوخرید تا ہے جو قرض دہندہ کےلئے اس کے ذمہ پر ہے اور کبھی بعینہ اس قرض کو خریدتا ہے جو اس کے قبضہ میں موجود ہے،اگر پہلی صورت ہوتو اس کے بارے میں ذخیرہ میں ہے کہ مقروض نے قرض دہندہ سےسو دینار کے عوض کر(غلہ)خریداقرض دہندہ کےلئے مقروض کے ذمہ پر لازم ہے تو یہ جائز ہے کیونکہ اس پر دین ہے جو کہ عقد صرف اور عقد سلم کے سبب سے نہیں ہے پھر اگر مقروض نے بوقت شراء قرض ہلاك کردیا ہے تو اس صورت میں سب نے جواز شراء کا قول کیا ہے کیونکہ وہ ہلاك کرنے کے سبب سے قرض کا مالك ہوگیا اور بلاخلاف اس کی مثل اس کے ذمے لازم ہے اور اگر بوقت شراء قرض مقروض کے پاس موجود ہے تو بھی طرفین کے نزدیك یہی حکم(جواز)ہے جبکہ امام ابویوسف کے قول پر مناسب ہے کہ جائز نہ ہو کیونکہ ان کے نزدیك جب تك وہ قرض کو ہلاك نہ کرے مالك نہیں ہوگا لہٰذا اس کی مثل مقروض کے ذمہ پر لازم نہ ہوگی اھ،یہ وہ ہے جو شرح میں ہے،اور اگر دوسری صورت میں ہے تو اس کے بارے میں بھی ذخیرہ میں ہے کہ کسی شخص نے ایك کر قرض لیا پھراس پر قبضہ کرکے بعینہ وہی کر اس مقروض نے قرض دہندہ سے خریدلیا تو طرفین کے قول پر جائز نہیں کیونکہ وہ مقروض محض قبضہ کرنے سے قرض کا مالك ہوچکا ہے
ملك نفسہ اما علی قول ابی یوسف فالکُر باق علی المقرض فیصیر المستقرض مشتریا ملك غیرہ فیصح[4]۔
تو اب وہ اپنی ہی ملك کا خریدار ہوگیا لیکن امام ابویوسف کے قول پر چونکہ وہ کر قرض دہندہ کی ملك پر باقی ہے،چنانچہ مقروض ملك غیر کا خریدار ہوا لہٰذا یہ خریداری صحیح ہے۔(ت)
[1] مسند امام احمد بن حنبل دارالفکربیروت ۱/ ۳۹۳،سنن ابوداؤد کتاب البیوع باب فی اکل الربا آفتاب عالم پریس لاہور ۲/ ۱۱۷، جامع الترمذی کتاب البیوع باب ماجاء فی اٰکل الربو امین کمپنی کتب خانہ رشیدیہ دہلی ۱/ ۱۴۵
[2] صحیح مسلم کتاب المساقات باب الرباء قدیمی کتب خانہ کراچی ۲ /۲۷
[3] درمختار کتاب البیوع فصل فی القرض مطبع مجتبائی دہلی ۲ /۴۰۔۳۹
[4] ردالمحتار کتاب البیوع فصل فی القرض داراحیاء التراث العربی بیروت ۴/ ۱۷۳
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع