دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 17 | فتاوی رضویہ جلد ۱۷

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۷

کلکتہ سے میں نے ایك بیوپاری کو(مالص عہ /)مال روانہ کیا اور وہ اس کے پاس پہنچا لیکن روپیہ بھول سے ہمارے یہاں کھاتے میں درج کرنے سے رہ گیا قریب دو سال کے اس بیوپاری نے ہم سے اب کہا کہ قریب(مالص عہ/)کے ایك رقم فاضل تمہاری ہمارے کھاتے سے برآمد ہوئی ہے اور تمہارے یہاں یہ رقم جمع نہیں،اب خدا معلوم کہ تمہاری غلطی ہے یا ہماری،اس سے بہتر کہ روپیہ ہم سے لے مگر اس کو اپنے مصر میں نہ لانا خدا کی راہ میں صرف کرنا چنانچہ بیوپاری سے ہم نے

 

وعدہ کرلیا کہ یہ رقم ہم خیرات کردیں گے بیوپاری نے ہم سے قسم اس امر کی لی ہے کہ اگر اس رقم کی خیرات نہ کروگے تو تمہارے اوپر بوجھ رہے گا۔

الجواب :

اگر اس رقم کا واجبی ہونا معلوم نہیں جب تو اس کا اپنے تصرف میں لانا ہرگز جائز نہیں سب خیرات کردیا جائے اور اگر معلوم ہے کہ ہماری یہ رقم اس پر آئی تھی لکھنے سے رہ گئی تھی تو اگر وہ اس کا مال ہے اور اپنے صرف میں لانا حرام نہ ہوگا مگر جب اللہ کےلئے وعدہ کرچکا ہے تو اس سے پھرنا سخت شامت کا موجب ہے۔

قال اللہ تعالٰی" فَاَعْقَبَهُمْ نِفَاقًا فِیْ قُلُوْبِهِمْ اِلٰى یَوْمِ یَلْقَوْنَهٗ بِمَاۤ اَخْلَفُوا اللّٰهَ مَا وَعَدُوْهُ وَ بِمَا كَانُوْا یَكْذِبُوْنَ(۷۷)"[1]۔

واللہ تعالٰی اعلم۔ اللہ تعالٰی نے فرمایا:تواللہ تعالٰی نے ان کی سزا میں ان کے دلوں میں نفاق رکھ دیا اس دن تك جب وہ اس کو ملیں گے اس سبب سے کہ انہوں نے خلاف ورزی کی اس وعدہ کی جو انہوں نے اللہ تعالٰی سے کیا تھا اور اس سبب سے کہ وہ جھوٹ بولتے تھے۔واللہ تعالٰی اعلم(ت)

مسئلہ ۱۱۳:کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ زید نے بکر کے ہاتھ ایك اراضی بقیمت مبلغ چار سو روپے کی فروخت کی اور ایك سو پچاس روپیہ کی بابت بیعانہ زید نے بکر سے لے کر رسید تحریر کردی اوروعدہ کیا کہ بقیہ روپیہ وقت رجسٹری دستاویز لےکر بیعنامہ اندر مدت ایك سال کے تصدیق کرادوں گا،سوال یہ ہے کہ آیا شرعًا بیع منعقد اور مختتم ہوگی اور بقیہ زر ثمن بکر کے ذمہ دین رہا یا بیع فاسد ہوئی بوجہ مجہول غیر معلوم ہونے مدت ادائے زر ثمن کے اور قرار داد مہلت ادائے ثمن بہر حال مفسد بیع ہے یا فقط صلب عقد میں مہلت کا شرط ہونا مفسد ہوتا ہے اور تجویز عدالت میں دو روایتیں کتاب بحرالرائق وفتاوٰی خیریہ کی بابت فاسد ہونے بیع کے بجہالت مدت ادائے ثمن کے درج ہوئی ہیں وہ یہ ہیں،بحرالرائق میں ہے:

صح بثمن حال وباجل معلوم قید بعلم الاجل لان جہالتہ تفضی الی النزاع فالبائع

بیع ثمن حالی کے بدلے اور میعاد معلوم کے ساتھ صحیح ہے ماتن نے اجل کے ساتھ معلوم ہونے کی قید لتگائی اس لئے کہ اجل کی جہالت جھگڑے کا

 

 

یطالبہ فی مدۃ قریبۃ والمشتری یأباھا فیفسد [2]۔

سبب بنتی ہے چنانچہ بائع قریبی مدت میں ثمن کا مطالبہ کرے گا اور مشتری اس سے انکار کریگا تو اس طرح فساد آئے گا۔(ت)

فتاوٰی خیریہ میں ہے:

سئل فی رجل باع آخر جملا باثنین و ثلاثین غرشا مؤجلۃ علیہ الی ثلث خیارات کل خیار ثلث الثمن فطلع الاخیار ودفع لہ ثلثہ ویطالبہ بثلثیہ قبل طلوع الخیارین مدعیا ان الاجل المذکور غیر صحیح وانہ یستوجب کل الثمن عاجلا فالحکم فی ذٰلك (اجاب)البیع المذکور فاسد[3]۔ ایك ایسے شخص کے بارے میں کیا گیا جس نے دوسرے کے ہاتھ بتیس۳۲ غرش(دو آنے کے برابر ایك سکہ)کے عوض اونٹ بیچا اور اس پر تین خیاروں تك اجل مقر کی ہر خیار میں تہائی ثمن دے گا پس ایك خیار کے طلوع ہونے پر اس نے بائع کو ثمن کا ایك تہائی دے دیا اور بائع دوسرے دو خیاروں کے طلوع سے قبل ہی باقی دو تہائی ثمن کا مطالبہ کرتا ہے درانحالیکہ وہ اس بات کا دعوٰی کرتا ہے کہ اجل مذکور درست نہیں اور اس بیع میں تمام ثمن معجل طورپر لازم ہوتا ہے تو اس صورت میں کیا حکم ہے(تو جواب دیا کہ)بیع مذکور فاسد ہے۔ (ت)

اور تجویز عدالت جو بقدر ضرورت درج ذیل ہے اس کا کیا جواب ہے:

عبارت تجویز عدالت بقدر ضرورت

بقواعد شرعیہ جہالت اجل ثمن موجب فساد بیو ہے اس لئے کہ مدعی نے دعوٰی میں تحریر کیا ہے کہ مدعا علیہ نے بیعانہ لےکر یہ وعدہ کیا کہ بقیہ روپیہ وقت رجسٹری دستاویز لےکر بیعنامہ اندر مدت ایك سال کے تصدیق کردوں گا،پس وعدہ ادائے ثمن بقیہ کا جو درمیان سال کے حسب دعوی مدعی قرار داد ہو ا وہ بقید تاریخ معین مخصوص و مقید نہیں ہے اس کا اطلاق عمومًا علی السویہ آغاز وعدہ سے تا اختتام جز و آخر روز سال مابین فریقین متضمن نزاع ہوسکتا ہے تو یہ بیع فاسد ہے فقط۔

 

الجواب:

 



[1]        القرآن الکریم ۹ /۷۷

[2]          البحرالرائق کتاب البیع ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ۵ /۲۷۹

[3]          فتاوٰی خیریہ کتاب البیوع باب البیع الفاسد دارالمعرفۃ بیروت ۱ /۲۳۸

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن