30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اور ثانی۲ بھی جائز کہ اگرچہ اصل مقتضائے دین یہی ہے کہ جس چیز کا مطالبہ ہے وہی دی جائے،مثلا روپے کے روپے ہی اداکئے جائیں،فی الاشباہ واالدروغیرہما الدیون تقضی بامثالہا [1] (اشباہ اور دروغیرہ میں ہے کہ قرضے ان کی مثل سے اداکئے جائیں ۔ت)مگر ماورائے سلم وصرف میں باہمی تراضی سے یہ بھی رواکہ دین کا معاوضہ دوسری چیز کرلیں ۔
فی ردالمحتار طالب مدیونہ فبعث الیہ شعیر اقدرا معلوما وقال خذہ بسعر البلد والسعر لہما معلوم کان بیعا [2]۔
ردالمحتار میں ہے کہ کسی نے اپنے مقروض سے قرضے کا مطالبہ کیا تو اس نے معین مقدار میں جو بھیجے اور کہا کہ شہر کے بھاؤ کے مطابق لے لو اگر شہر کا بھاؤ دونوں کو معلوم ہے تو بیع ہوگئی۔(ت)
اور ثالث۳ کا بھی جواب واضح،اگر چہ اس وقت تك قسط بندی نہ تھی کہ برضامندی معجل کو مؤجل،غیر منجم کو منجم کرسکتے ہیں ۔ یعنی جس دین کی نسبت قرارپایا تھا کہ فورًا دیا جائے گا پھر یہ ٹھہرالیں کہ اتنی مدت کے بعد دیا جائے گا یا اب تك قسطیں نہ تھیں اب قرار دے لیں کہ ماہانہ یا سالانہ قسط سے اداہواکرے گا۔
فی الکنز صح تاجیل کل دین غیر القرض [3]، وفی الاشباہ الحال یقبل التأجیل الاماقد مناہ [4] اھ یعنی ماذکر فی قولہ لیس فی الشرع دین لا یکون الا حالا الا راس مال السلم وبدل الصرف والقرض و الثمن بعد الاقالۃ ودین المیت وما اخذبہ الشفیع العقار [5]۔
کنز میں ہےکہ قرض کے سوا ہر دین میں میعاد مقرر کرنا صحیح ہے،اور اشباہ میں ہے دین حالی تأجیل کوقبول کرتاہے سوائے اس کے جس کا ہم پہلے ذکر کرچکے ہیں اھ،اس سے مراد وہ ہے جس کا ذکر مصنف نے اپنے اس قول میں کیا کہ شرع میں کوئی دین ایسانہیں جو فقط حالی ہو سوائے بیع سلم میں راس المال،بدل صرف،قرض،اقالہ کے بعد ثمن اور دین میت کے اور وہ جس کے بدلے شفیع نے جائداد لی۔(ت)
مگر مکان زمین دینے میں اتنا لحاظ ضرور ہےکہ نرخ بازار مردوزن کا معلوم نہیں تو پہلے نرخ دریافت کرلیں ،اس کے تعین کے ساتھ بیع واقع ہوکہ بازار کے بھاؤ سے یہ چیز ہزار روپے کی ہے تو شوہر عورت سے کہے میں نے اپنی یہ زمین ومکان تیرے ہزار روپے کے عوض میں تجھے دی۔وہ کہے میں نے قبول کی،یہ نہ ہوکہ پہلے بیع ہولے اس کے بعد تحقیقات کرنے جائیں کہ بازار کا نرخ کیا ہے کہ اس صورت میں بوجہ جہالت ثمن بیع فاسد ہوجائے گی اور زن ومرد دونوں بسبب ارتکاب عقد فاسد گنہگار ہونگے پھر اس بیع کا فسخ بوجہ فساد واجب ہوگاہاں اگر اسی جلسہ ایجاب وقبول میں نرخ بازار معلوم ہوجائے تو البتہ بیع صحیح ہوجائے گی۔اور مشتریہ کو بعد علم قیمت اس شیئ کی لینے نہ لینے کا اختیار ہوگا مگریہ امر موہوم ومشکل ہے لہٰذا پہلے ہی دریافت کرکے بیع بطریق مذکور کریں ۔
فی الدر فسد بیع ماسکت فیہ عن الثمن کبیعہ بقیمۃ [6] اھ ملخصا۔ وفی الہندیۃ اما اشرائط الصحۃ فمنہا ان یکون الثمن معلوما علما یمنع من المنازعہ فبیع المجہول جہالۃ تفضی الیہا غیر صحیح کبیع الشیئ بقیمتہ اھ [7]مختصرا وفیہا من ولی رجلا شیئا بما قام علیہ ولم یعلم المشتری بکم قام علیہ فسد البیع فان اعلمہ البائع فی المجلس صح البیع وللمشری الخیار ان شاء اخذہ وان شاء ترکہ کذافی الکافی انتہی [8] واللہسبحٰنہ وتعالٰی اعلم وعلمہ جل مجدہ اتم واحکم۔
درمیں ہے کہ جس بیع میں ثمن سے سکوت اختیار کیا وہ فاسد ہے جیسے کسی شے کی بیع اس کی قیمت کے بدلے میں اھ تلخیص،ہندیہ میں ہے کہ صحت بیع کی شرائط میں سے ثمن کا اس طرح معلوم ہونا ہےکہ جھگڑا پیدا نہ ہو لہٰذا مجہول کی بیع ایسی جہالت کے ساتھ جو جھگڑے کا باعث بنے صحیح نہیں جیسےکسی شیئ کو اس کی قیمت کے بدلے فروخت
کرنا اھ اختصار۔اور اسی میں ہے کہ کسی شخص نے دوسرے کے ساتھ کسی شیئ کی تولیہ کی اتنے کے بدلے میں جتنے میں اس کو پڑی در انحالیکہ مشتری کو معلوم نہیں کہ بائع کو کتنے میں پڑی ہے تو بیع فاسد ہوگی،پھر اگر بائع نے مجلس کے اندر مشتری کو بتایدا تو بیع صحیح ہوجائے گی اور مشتری کو اختیار ہوگا اگر چاہے تو لے لے اور اگر چاہے تو چھوڑ دے،یونہی کافی میں ہے۔واللہ سبحانہ وتعالی اعلم وعلمہ جل مجدہ اتم واحکم۔(ت)
مسئلہ۱۰۶:کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ اگر ایك جائداد بیع کی جائے اور اسی مجلس خواہ دوسری مجلس میں بائع کا ثمن مشتری کو معاف کردے تو جائز ہے یانہیں؟ اور اس معاف کرنے کے سبب وہ بیع بیع رہے گی اور اس کے احکام اس پر جاری ہوں گے یا ہبہ ہوجائے گی ؟بینواتوجروا۔
الجواب :
بیشك جائز ہے کہ بائع کوئی چیز بیچے او اس مجلس خواہ دوسری میں کل ثمن یا بعض مشتری کو معاف کردے اور اس معافی کے سبب وہ عقد عقد بیع ہی رہے گا اور اسی کے احکام اس پر جاری ہوں گے اس ابراء کے سبب ہبہ ٹھہر کر احکام ہبہ کا محل نہیں قرار پاسکتا کیونکہ ہبہ یا ابراء جو کچھ ہوا ثمن کا ہوا ہے نہ اس جائداد کا،اورلفظ ثمن خود تحقق بیع کو متقضی ہے کہ اگر وہ بیع نہ تھی تو یہ ثمن کا ہے کہ تھا جو معاف کیا گیا،
[1] تتمہ فی الفروق من الاشباہ والنظائر مع الاشباہ ادارۃ القرآن والعلوم الاسلامیہ کراچی ۲ /۶
[2] ردالمحتار کتاب البیوع داراحیاء التراث العربی بیروت ۴/ ۱۲
[3] کنز الدقائق باب المرابحۃ والتولیۃفصل صح بیع العقار ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ص۲۲۵
[4] الاشباہ والنظائر الفن الثالث القول فی الدین ادارۃ القرآن الخ کراچی ۲/ ۲۱۲
[5] الاشباہ والنظائر الفن الثالث القول فی الدین ادارۃ القرآن الخ کراچی ۲/ ۲۱۲
[6] درمختار کتاب البیوع باب البیع الفاسد مطبع مجتبائی دہلی ۲ /۲۴
[7] فتاوٰی ہندیہ کتاب البیوع باب الاول نورانی کتب خانہ پشاور ۳/۳
[8] فتاوٰی ہندیہ کتاب البیوع الباب المرابحۃ التولیۃ نورانی کتب خانہ پشاور ۳/ ۱۶۵
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع