30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
یونہی اگریہ نوٹ بیع سلم سےمول لیااس پر مرابحہ کرسکتاہے مثلا نوے روپے کے بدلے سو کی رقم کانوٹ ایك مہینہ کے وعدہ پر خریدا یہ نوٹ معین ہوگیا لما قدمنا۔(اس دلیل کی وجہ سے جس کا ہم پہلے ذکر کرچکے ہیں۔ت)اب نوے روپے اصل ثمن لگاکر اس پر نفع معین کرے سو روپے اصل قیمت کو ٹھہرا کر اس پر نفع لگانا حرام ہوگا یونہی اگر نوٹ اور خریدنے میں صاف تصریح کردی کہ خاص یہ نوٹ بعینہ اتنے کو بیچاکہ ایسی صریح تصریح سے ثمن اصطلاحی متعین ہوجاتاہے تو جتنے کو لیا اتنے پر مرابحہ کرسکتا ہے اور صرف اس کے کہنے سے کہ یہ نوٹ اتنے کو بیچا معین نہ ہوگا جب تك عاقدین صاف تصریح نہ کریں کہ خاص اس کی ذات سے عقد بیع کا متلعق کرنا مقصود ہے۔تبیین الحقائق میں ہے:
صح البیع بالفلوس النافقۃ وان لم یعین لانہا اموال معلومۃ صارت ثمنا بالاصطلاح فجاز بہا البیع ووجب فی الذمۃ کالدراھم والدنانیر وان عینہا لاتتعیین لانہا صارت ثمنا باصطلاح الناس ولہ ان یعطیہ غیرہما لان الثمنیۃ لاتبطل بتعیینہا لان التعیین یحتمل ان یکون لبیان قدرالواجب ووصفہ کما فی الدراھم،ویجوز ان یکون لتعلیق الحکم بعینہا فلا یبطل الاصطلاح بالمحتمل مالم یصرحا بابطالہ بان یقولا اردنا بہ تعلیق الحکم بعینہا فحینئذ یتعلق العقد بعینہا بخلاف مااذا باع فلسا بفلسین باعیانہما حیث یتعین من غیر تصریح لانہ لو لم یتعیین لفسد البیع علی مابینا من قبل فکان فیہ ضرورۃ تحریا للجواز وھنا یجوز علی التقدیرین فلاحاجۃ الی ابطال اصطلاح الکافۃ [1]۔
رائج پیسوں کے ساتھ بیع جائز ہے اگرچہ متعین نہ ہوں کیونکہ وہ اموال معلومہ ہیں جوکہ اصطلاح کے سبب سے ثمن بنے ہیں تو ان کے ساتھ بیع جائز ہوگی اور یہ ذمہ پر ہونگے جیسا کہ دراہم ودنانیر کا حکم ہے اگر ان کومتعین کرے تب بھی یہ متعین نہ ہونگے کیونکہ یہ لوگوں کے اصطلاح سے ثمنم بنے ہیں اور تعیین کے باوجود اس کو دوسرے پیسے دینے کا اختیار ہے کیونکہ ان کی تعیین سے ثمنیت باطل نہیں ہوتی کیونکہ تعیین میں احتمال ہے کہ وہ واجب کی مقدار اور وصف کو بیان کرنے کے لئے ہو اور یہ بھی ممکن ہے حکم کو ان معین پیسوں کی ذات سے معین کرنے کے لئے ہو چنانچہ محض احتمال سے اصطلاح باطل نہیں ہوتی جب تك بائع اور مشتری اس کو باطل کرنے کی تصریح نہ کریں بایں طور کہ وہ یوں کہیں کہ ہم نے خاص انہی پیسوں سے حکم کو مطلق کرنے کا ارادہ کیا ہے اس وقت خاص ان ہی معین پیسوں سے عقد متعلق ہوگا بخلاف اس صورت کے جب کسی نے دو معین پیسوں کے عوض ایك پیسہ فروخت کیا کیونکہ یہاں بغیر تصریح کے وہ متعین ہوجائیں گے اس لئے کہ اگر اس صورت میں وہ متعین نہ ہوں تو بیع فاسد ہوگی اس وجہ سے جوہم نے پہلے بیان کردی ہے تو اس میں تلاش جواز کی ضرورت ہوئی اور یہاں دونوں صورتوں میں بیع جائز ہوگی لہٰذا تمام کی اصطلاح کو باطل کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔(ت)
ہاں بغیر اس تصریح کے جس طرح عام طورپر نوٹ کی خرید وفروخت ہوتی ہے نوٹ معین نہیں ہوتایہاں تك کہ اگر یہ نوٹ سوروپے کو بیچا بائع کو اختیار ہے کہ یہ خاص نوٹ نہ دے اس کے بدلے اور کوئی نوٹ کا سو کا دے دے جبکہ چلن میں اس کا مساوی ہو اور اگر ابھی یہ نوٹ مشتری کو نہ دینے پایا تھا کہ جل گیا،پھٹ گیا،تلف ہوگیا تو بیع باطل نہ ہوئی کہ خاص اس نوٹ کی ذات اسے متعین نہ تھی دوسرا دے تو اس عام طورکے خریدے ہوئے نوٹوں پر مرابحہ نہیں کرسکتا کہ وہ معین ہوکر اس کی ملکیت میں نہ آئے،کما بیناہ اٰنفا(جیسا کہ ابھی ہم نے بیان کیا ہے۔ت)اسی طرح اگر عورت کا مہر نوٹ قرار پائے تھے وہ اس نے شوہر سے اپنے مہر میں پائے انھیں مرابحۃ نہیں بیچ سکتی کہ اثمان مہرمیں متعین نہیں ہوتے۔اشباہ پھر ردالمحتار میں ہے:
لایتعین فی المہر ولوبعد الطلاق قبل الدخول فتردمثل نصفہ ولذا لزمہا زکوٰتہ لونصابا حولیا عندھا [2]اھ۔اقول: والوجہ فیہ ان المہر ایضا معاوضۃ و الاثمان لایتعین فی المعاوضات وتتعین فیما وراء ھا من التبر عات وفیہا الہبۃ والصدقۃ ومن الامانات ومنہا المضاربۃ والشرکۃ والوکالۃ والودیعۃ کلہا بعد التسلیم اما قبلہ فلا مطالبۃ ولا استحقاق وانما النظر فی تعین النفقود وعدمہ من
ثمن مہر میں متعین نہیں ہوتے اگر چہ دخول سے قبل طلاق کے بعد ہوں تو اس صورت میں مطلقہ نصف مہر کی مثل واپس کرے گی اسی وجہ سے اس عورت پر اس مہر کی زکوٰۃ واجب ہے اگر وہ نصاب کے برابر ہوں اور سال بھر عورت کے پاس رہے اھ،اقول:(میں کہتاہوں)وجہ اس میں یہ ہےکہ مہر معاوضہ ہے اور ثمن معاوضوں میں متعین نہیں ہوتے جبکہ معاوضوں کے ماسوا یعنی تبرعات،امانات اور غصبات میں متعین ہوجاتے ہیں،ہبہ اور صدقہ تبرعات میں سے ہیں جبکہ مضاربت، شرکت،وکالت اور ودیعت امانات میں سے ہیں۔ان سب میں تعین تسلیم کے بعد ہوتا رہاہے قبل از تسلیم تو اس صورت میں نہ مطالبہ نہ کوئی استحقاق،نقود کے
ھذہ الجھۃ کما فی احکام النقد من الاشباہ [3]اقول: ولذا لم تتعین فی النذر اذ لیس مطالب الا بما فیہ قربۃ ولاقربۃ فی خصوص نقد او وقت اوفقیر کما فی جامع الفصولین [4]من الفصل السابع عشر ومن الغصبیات ویلتحق بہا المقبوض فی الصرف اذا فسد بالتفریق قبل قبض بدل و فی البیع اذا فسد علی ماھو الاصح لکونہ واجب الرد وفی الدعوی اذا ادعی اٰخر مالافقضی لہ فقبض ثم اقرانہ کان مبطلا فیہا اما الدین المشترك اذا قبضہ احدھما یؤمر برد حصۃ صاحبہ من عین المقبوض۔اقول: ان کان قبضہ بحق فامین اولافغاصب فانحصر الامر فیما ابدیت من الضابط واللہ الحمد اتقنہ فانك لاتجدہ فی غیر ھذہ السطور والحمد اللہ علی تواتر الائہ بالوفور۔
تعین اور عدم تعین میں نظر صرف اسی جہت(بعدا ز تسلیم) سے ہے جیسا کہ اشباہ کی فصل احکام النقد میں ہے۔
اقول: اسی لئے نقود نذر میں متعین نہیں ہوتے کیونکہ مطالبہ صرف اس چیزکا ہوتاہے جس میں قربت ہو جبکہ نقد یا وقت یا فقیر کےخاص ہونے میں کوئی قربت نہیں جیساکہ جامع الفصولین فصل ۱۷ میں ہے،اور بیع صرف میں جس چیز پر قبضہ کیا جائے وہ غصبیات کے ساتھ ملحق ہوجاتی ہے جبکہ بدل صرف پر قبضہ کرنے سے پہلے تفریق کی وجہ سے عقد صرف فاسد ہوجائے،اور مذہب اصح کے مطابق بیع فاسد میں بھی غصب سے ملحق ہے کیونکہ اس کا ردکرناواجب ہے اور یوں ہی دعوٰی میں ہے اگر کسی نے دوسرے پر کچھ مال کا دعوٰی کیا پھر فیصلہ کے حق میں ہونے اور قبضہ کرنے کے بعد اس نے اقرار کیا کہ وہ اس دعوٰی میں باطل پر تھا یعنی جھوٹا تھا۔رہا دین مشترك تو اگر اس پر دو شریکوں میں سے ایك نے قبضہ کرلیا تو اس کو حکم دیا جائے گا کہ وہ عین مقبوض میں سے اپنے شریك کا حصہ اس کو دے۔اقول:(میں کہتاہوں) اگر اس نے حق کے ساتھ قبضہ کیا تو امین ہے اور اگرناحق قبضہ کیا ہے و
[1] تبیین الحقائق کتاب الصرف المطبعۃ الکبرٰی الامیریہ مصر ۴/ ۱۴۳
[2] ردالمحتار کتاب البیوع باب البیع الفاسد داراحیاء التراث العربی بیروت ۴/ ۱۲۹،الاشباہ والنظائر الفن الثالث احکام النقد ادارۃ القرآن والعلوم الاسلامیہ کراچی ۲ /۱۵۹
[3] الاشباہ والنظائر احکام النقد ادارۃ القرآن والعلوم الاسلامیہ کراچی ۲/ ۵۹۔۱۵۸
[4] جامع الفصولین الفصل السابع عشر اسلامی کتب خانہ کراچی ۱/ ۲۳۰
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع