دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 17 | فتاوی رضویہ جلد ۱۷

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۷

اقول: وھو ظاھر البطلان ولاقائل بہ احد من الناس والا لامتنعت المرابحۃ والتولیۃ فی البیاعات المطلقۃ عن اٰخرھا لکون الاثمان فیہا ممالا یتعین وقد قال الامام السمر قندی فی تحفۃ الفقہاء،وعنہا فی غایۃ البیان اذا باع شیئا مرابحۃ علی الثمن الاول، فلا یخلوا ماان یکون الثمن من ذوات الامثال کالدراہم و الدنانیر والمکیل والموزون والمعدد المتقارب،اویکون من الاعداد المتفاوتۃ،مثل العبید والدروالثیاب والرمان و البطاطیخ وغیرھما اما اذا کان الثمن الاول مثلیا فباعہ مرابحۃ علی الثمن الاول وزیادۃ ربح فیجوز سواء کان الربح من جنس الثمن الاول اولم یکن بعد ان یکون شیئا مقدارا معلوما نحو الدرہم وثوب مشارالیہ اودینار [1] الخ،

اقول:(میں کہتاہوں)کہ اس کا باطل ہونا ظاہر ہے اور نہ ہی لوگوں میں اس کا کوئی قائل ہے ورنہ مرابحہ وتولیہ تمام بیانات مطلقہ میں ممنوع ہوجائیں گی کیونکہ ان میں ثمن غیر معین ہوتے ہیں ،امام سمرقندی نے تحفۃ الفقہاء میں کہا اور اسی کے حوالے سے غایۃ البیان میں ہے کہ جب کسی نے ثمن اول پر کچھ نفع کے ساتھ کوئی چیز فروخت کی تو وہ ثمن دوحال سے خالی نہیں کہ وہ ذوات الامثال میں سے ہے جیسے درہم،دینار،کیلی،وزنی اورعددی متقارب یا وہ عددی متفاوت میں سے ہے جیسے غلام،کپڑے،مکانات،تربوز اور انار وغیرہ،بہر حال اگر ثمن اول مثلی ہو اور اس نے ثمن اول پر کچھ نفع لگاکر بیع کی تو جائز ہے چاہے وہ نفع ثمن اول کی جنس سے ہو یا نہ ہو بعد اس کے وہ معین ومعلوم شے ہو جیسے درہم اور ایسا کپڑا جس کی طرف اشارہ کیا گیا ہو یا دینار الخ،میرے نزدیك درست بات یہ ہے کہ

"بمایتعین" فالصواب عندی ان الباء فی بما یتعین من خطاء النساخ وانما ھو ممایتیعن ای مامبلکہ حال کونہ من الاشیاء التی یتعین فی العقود فالتعین شرط فیما مبلکہ وھوالذی یرید نقلہ مرابحۃ لافی عوضہ وقال فی الکفایۃ"قولہ نقل مامبلکہ ای من السلع لانہ اذا اشتری بالدراھم الدنانیر لایجوز بیع الدنانیر بعد ذٰلك مرابحۃ [2] اھ وقال فی العنایۃ بعد ذکر الایرادات علی حد المتن قیل فعلی ھذا الاولی ان یقال نقل مامبلکہ من السلع بما قام عندہ [3] اھ و قال سعدی اٰفندی فی حاشیتہا المراد بما مامبلکہ ھوالمملوك المعہود الذی کان الکلام الی ھنافیہ اعنی السلع [4] اھ،قال فی جامع الرموز التولیۃ ان یشترط فی البیع ای بیع العرض احتراز عن الصرف فالتولیۃ والمرابحۃ لم تکونا فی بیع الدراہم ودنانیر کما  فی الکفایۃ [5] اھ وقال فی الدارلمختار المرابحۃ بیع ماملکہ من العروض بما قام علیہ وبفضل اھ [6]۔

پر"با"کا تبوں کی غلطی سے ہے(دراصل)وہ"ممایتعین"ہے یعنی جس چیز کا وہ مالك ہوادرانحالیکہ وہ ان اشیاء میں سے ہو جو عقود میں متعین ہوتی ہیں چنانچہ تعین اس مملوکہ شے میں شرط ہے جس کو وہ بطور مرابحہ منتقل کرنا چاہتاہے عوض میں تعین شرط نہیں۔اور کفایہ میں کہا کہ ماتن کا قول کہ منتقل کرنا اس چیز کو جس کا وہ مالك ہوا،اس چیز شے سامان مراد ہے کیونکہ اگر درہموں کے بدلے دنانیر خریدے تو اس کے بعد ان دیناروں کی بیع بطو رمرابحۃ جائز نہیں اھ عنایہ میں متن پر وارد ہونے والے اعتراضات کو ذکرکرنے کے بعد فرمایا،کہا گیا ہے کہ اس بناء پر بہتر تھا کہ وہ یوں کہا جاتا کہ اس سامان کو منتقل کرنا جس کا وہ مالك ہوا اس کے بدلے میں جتنے میں اس کو پڑا اھ اور سعدی آفندی نے اس کے حاشیہ میں کہا کہ اس چیز سے مراد جس کا وہ مالك ہوا وہی مملوك معہود ہے جس میں یہاں تك کلام ہورہی ہے یعنی سامان اتنے کے بدلے میں جتنے میں اس کو پڑا اھ،جامع الرموز میں کہا تولیہ یہ ہے کہ شرط لگائی جائے بیع میں یعنی سامان کی بیع میں یہ بیع صرف سے احتراز ہے چنانچہ تولیہ ومرابحہ دونوں دراہم ودنانیرکی بیع میں نہیں ہوتے جیسا کہ کفایہ میں ہے اھ درمختار میں کہا کہ مرابحہ یہ ہے کہ سامان مملوك کو اتنے کے بدلے جتنے میں اس کو پڑا ہے اور کچھ زیادتی کے ساتھ فروخت کرنا اھ،(ت)

اقول: وبالله التوفیق(میں کہتاہوں اور توفیق الله تعالی سے ہے۔ت)جو چیز مرابحۃ بیچی جائے نہ تو ا س کا عرض وسلع ومتاع وکیلا ہونا لازم بلکہ سونے چاندی پر بھی مرابحہ جائز ہے جبکہ سونا روپوں کو خریدا ہو یا چاندی اشرفیوں کو،فتاوٰی عالمگیری میں ہے:

اذا اشتری ذھہا بعشرۃ دراہم فباعہ بربح درھم جاز کذا فی الحاوی [7]۔

اگردس درہم کا سونا خریدا اور ایك درہم نفع کے ساتھ فروخت کردیا تو جائز ہے،ایساہی حاوی میں ہے۔(ت)

اسی میں محیط سے ہے:

اذا باع قلب فضۃ وزنہ عشرۃ دراھم بدینار وتقابضا ثم باعہ بربح درھم اوبربح نصف دینار جاز اما اذا باعہ بربح نصف دینار فلانہ یصیر بائعا قلب فضۃ وزنہ عشرۃ دراھم بدینار ونصف وزنہ عشرۃ دراھم بدینار ونصف دینار لان الجنس مختلف فلا یظہر الربح،واما اذا باع بربح درھم فما ذکر من الجواب ظاھر الروایۃ لانہ یصیر بائعا للقلب بدینار ودرھم، وانہ جازلانہ یجعل بازاء الدرھم من القلب مثلہ والباقی من القلب بازاء الدینار، وعن ابی یوسف انہ لایجوز [8] الخ

اگر دس درہم وزنی چاندی کا کنگن سونے کے ایك دینار کے بدلے میں خریدا پھر ایك درہم نفع پر(ایك دینار اور ایك درہم کے بدلے میں)یا نصف دینار نفع پر(یعنی ڈیڑھ دینار کے بدلے میں)فروخت کر دیا تو جائز ہے،نصف دینار نفع پر بیچنا تو اس لئے جائز ہے کہ وہ چاندی کے ایك ایسے کنگن کو ڈیڑھ دینار میں فروخت کرنے والا ہے،جس کا وزن دس درہم ہے کیونکہ جنس مختلف ہے لہٰذا نفع ظاہر نہ ہوا،رہا ایك درہم نفع پر بیچنا تو حکم مذکور ظاہر الروایہ ہے کیونکہ ایك درہم کے عوض کنگن میں سے اس کی مثل یعنی ایك درہم ہوا اور باقی کنگن دینار کے عوض ہوگیا امام ابویوسف سے مروی ہے کہ یہ جائز نہیں الخ۔(ت)

 



[1]     تحفۃ الفقہاء کتاب البیوع باب الاقالۃ والمرابحۃ دارالکتب العلمیہ بیروت ۱/ ۱۰۶

[2]      الکفایۃ مع فتح القدیر کتاب البیوع باب ا لمرابحۃ والتولیۃ مکتبہ نوریہ رضویہ سکھر ۶/ ۱۲۲

[3]      العنایۃ علی ہامش فتح القدیر کتاب البیوع باب المرابحۃ والتولیۃ مکتبہ نوریہ رضویہ سکھر ۶/ ۱۲۲

[4]      حاشیہ چلپی کتاب البیوع باب المرابحۃ والتولیۃ مکتبہ نوریہ رضویہ سکھر ۶/ ۱۲۳

[5]      جامع الرموز کتاب البیوع باب المرابحۃ والتولیۃ مکتبہ اسلامیۃ گنبد قاموس ایران ۳ /۵۳

[6]      درمختار کتاب البیوع باب المرابحۃ والتولیۃ مطبع مجتبائی دہلی ۲ /۳۵

[7]      فتاوٰی ہندیہ کتاب الصرف الباب الثالث الفصل ثانی نورانی کتب خانہ پشاور ۳/ ۲۳۰

[8]      فتاوٰی ہندیہ کتاب الصرف الباب الثالث الفصل ثانی نورانی کتب خانہ پشاور ۳/۳۱۔۲۳۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن